٭ چیچہ وطنی : محمد صفدر چودھری اور مفتی محمد عثمان کے چھوٹے بھائی مولانا مفتی محمد عمران 13 ؍ مارچ بدھ کو انتقال کر گئے
بھائی محمد انور رحمۃ اﷲ علیہ : مجلس احرار اسلام چناب نگر کے انتہائی مخلص کارکن بھائی محمد انور 28 اپریل کو انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ بیس برس سے جماعت میں اخلاص و وفاداری کی روشن مثالوں میں شمار ہوتے تھے، کئی برس امیر احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کے رفیق سفر رہے۔ بیعتِ ارشاد کا تعلق بھی حضرت پیر جی سے تھا، اس رشتے سے بھی حضرت امیرِ احرار سے بہت محبت رکھتے تھے۔ حضرت پیر جی کی خدمت میں سفر و حضر میں رہے، گاڑی چلاتے رہے اور دعائیں سمیٹتے رہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، ناظم اعلی جناب عبداللطیف خالد چیمہ، ناظم نشر و اشاعت ڈاکٹر عمر فاروق، مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد مغیرہ، مرکزی نائب ناظم میاں محمد اویس، ناظم دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف، مولانا محمودالحسن اور مولانا تنویرالحسن نے بھائی محمد انور کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے فرزند بھائی عبدالمجید، مرحوم کے برادران اور تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
٭ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی راہنما مولانا اﷲ وسایا کی اہلیہ محترمہ اور مولانا محمد احمد (مدرسہ مدرسہ عربیہ ختم نبوت مسلم کالونی چناب نگر) کی والدہ 3؍ مئی کو انتقال کرگئیں اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، مولانا اﷲ وسایا صاحب اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے پڑوسی اور ہمارے کرم فرما چودھری مشتاق احمد صاحب کے بڑے بھائی چودھری سعید احمد مرحوم 7؍ مئی کو انتقال کرگئے
٭ مجلس احراراسلام لاہور کے سنیئرکارکن کلیم اﷲ خان 2رمضان المبارک 8مئی بدھ کو بقضائے الہٰی سے انتقال کرگئے تھے جن کے ایصال ثواب کے لیے ایوان احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں قرآن خوانی اوردعائے مغفرت کرائی گئی اس موقع پر مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس ،قاری محمد یوسف احرا ر ، حاجی محمد لطیف ، قاری محمد قاسم بلوچ ، قاری عبدالعز یز ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر ، رانا حبیب اﷲ ، محسن نثار ،مرزاعاطف بیگ،قاری شہزاد رسول ،مہراظہرحسین وینس اوردیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم جماعت کے سرگر م کارکن تھے جن کی جماعت کے لیے خدمات کو ہمیشہ یادرکھاجا ئے۔ انہوں نے لواحقین کو صبرجمیل کی تلقین اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعاکی ۔
٭ احرار کارکن چودھری عبد الجبار مرحوم (خانپور) کی اہلیہ اور محمد عابد، محمد مجاہد ، محمد معاویہ کی والدہ 8؍ مئی کو انتقال کرگئیں
٭ مجلس احرار اسلام تلہ گنگ کے قدیم احرارکارکن ملک محمد صدیق کی اہلیہ 9؍ مئی کو انتقال کرگئیں
٭ مجلس احرار اسلام کے کارکن اور احرار میڈیا ٹیم کے رکن حافظ محمد وسیم اﷲ کے دادا 9؍ مئی کو انتقال کرگئے
٭ چیچہ وطنی : چودھری محمد سلیم ،حافظ محمد ندیم اور محمد حمزہ کے والد گرامی چودھری عبدالحق خالد 12 ؍ مئی اتوار کو انتقال کرگئے، خانقاہ سراجیہ سے متعلق اور نہایت نیک سیرت انسان تھے
پروفیسر محمد حمزہ نعیم رحمۃ اﷲ علیہ: ماہنامہ نقیب ختم نبوت ملتان کے مستقل قلمی معاون جناب پروفیسر محمد حمزہ نعیم 13 ؍ مئی کو جھنگ میں انتقال کرگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ پروفیسر صاحب مرحوم نہایت صاحب مطالعہ تھے۔ خصوصاً سیرتِ طیبہ، سیرت ازواج واصحاب رسول علیہم الرضوان اور تاریخ اسلام ان کے خاص موضوعات تھے۔ ایک انفرادیت یہ بھی حاصل تھی کہ تقویم اور رؤیتِ ہلال ان کاخاص موضوع تھا اور اس پر انہیں بہت عبور حاصل تھا۔ ان کی خوبی یہ تھی کہ جو کچھ پڑھا وہ انہیں از بر تھا اور نہایت اختصار کے ساتھ آسان اور عام فہم انداز میں وہ بڑے نازک مسائل احاطۂ تحریر میں لے آتے۔ وہ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کے سچے عاشق تھے اور صحابہ پر کسی کی بھی تنقید برداشت نہیں کرتے تھے۔ وہ اپنے عقیدے پر نہایت استقامت کے ساتھ قائم رہے اور اس پر کوئی مفاہمت قبول نہ کی۔
گزشتہ بیس برس سے نقیب ختم نبوت میں خصوصاً اور دیگر رسائل وجرائد میں عموماً ان کے رشحات قلم شائع ہورہے تھے۔ خانوادۂ امیر شریعت کے ساتھ انہیں قلبی محبت تھی۔ خصوصاً ابن امیر شریعت مولانا سید عطا ء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی تحریروں اور تقریروں کے گرویدہ تھے۔ اس کی وجہ صرف اور صرف دفاع مقامِ صحابہ تھی۔ پروفیسر محمد حمزہ نعیم رحمۃ اﷲ علیہ، حضرت مولانا عبد الستار تونسوی او رحضرت مولانا سید نور الحسن شاہ بخاری رحمہما اﷲ کے قابل فخر شاگرد تھے۔
اﷲ تعالیٰ ان کی دینی خدمات کو قبول فرمائے، خطاؤں کو معاف فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ ان کے فرزند حافظ طلہ عثمان اور تمام لوحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے (آمین)
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن حافظ شاکر خان کے پھوپھی زاد بھائی اسحاق خان ترین مرحوم، انتقال: 15 مئی
٭ مراکز احرار چیچہ وطنی کے معاون حاجی عبدالقیوم (ہاؤسنگ سکیم)کی ہمشیرہ صاحبہ 15 ؍مئی بدھ کو انتقال کرگئیں ،نماز جنازہ مولانا منظور احمد نے پڑھائی
٭ چیچہ وطنی : مولانا شاہد محمود احمد چک نمبر 22 ۔11 ایل کی بھتیجی اور بھائی زاہد عمران کی بیٹی 18 ؍مئی کو انتقال کر گئی
٭ رانا محمد زبیر چک نمبر11-24 ایل چیچہ وطنی 18 ؍مئی ،ہفتہ کو انتقال کرگئے
٭ چیچہ وطنی : مسجد ختم نبوت رحمان سٹی کے خطیب و امام مفتی قاضی ذیشان آفتاب کی خالہ 20؍ مئی کو چک نمبر113/7R میں انتقال کر گئیں
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین