ادارہ
٭ مدرسہ معمورہ دار بنی ہاشم کے پڑوسی حضرت قاری سیف الدین رحمہ اﷲ کی اہلیہ اور حافظ عمار صاحب کی والدہ طویل علالت کے بعد 7 ؍ رمضان 1439مطابق 23 مئی 2018 کو انتقال کرگئیں مرحومہ کی نماز جنازہ دار بنی ہاشم میں انکے بیٹے نے پڑھائی۔
٭ مجلس احرار اسلام بہاولپور کے امیر قاری عبد العزیز رحمہ اﷲ ، 29 شعبان مطابق 16 مئی 2018کو انتقال کرگئے۔ مرکز احرار جامع مسجد مدنی بیرون شکار پوری گیٹ بہاولپورکے امام وخطیب تھے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے سابق امیر مرزا محمد حسن چغتائی مرحوم کی دعوت پر احرار میں شامل ہوئے اور چالیس برس احرار سے وابستہ رہے۔ مرحوم ایک مخلص، وفاشعار اور انتھک کارکن تھے۔ جنازے میں احرار کارکنوں کے علاوہ شہر کے عوام وخواص نے کثیر تعداد میں شرکت کی مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل اور سید عطاء المنان بخاری بھی جنازے میں شریک ہوئے اور جنازہ انکی وصیت کے مطابق سید عطاء المنان بخاری نے پڑھایا۔
٭ شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور رحمۃ اﷲ علیہ: جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور صاحب گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔
٭ حضرت مولانا عبد الغفور رحمۃ اﷲ علیہ: حضرت مولانا خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ مجاز حضرت مولانا عبد الغفور رحمۃ اﷲ علیہ (ٹیکسلا) 2 رمضان المبارک مطابق 18 مئی 2018ء کو طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے۔
٭ محمد عامر مرحوم، مجلس احرار اسلام کے قدیم کارکن محمد یوسف باوا کے چچا زاد اور حافظ محمد علی (لاہور) کے بہنوئی محمد عامر مرحوم 15 ؍ اپریل کو انتقال کرگئے۔
٭ محمد عدنان مغل کے والد محمد رفیق مغل (جھنگ) 2 رمضان مطابق18 مئی 2018ء کو انتقال کرگئے۔
٭ مسجد ختم نبوت دار بنی ہاشم ملتان میں جمعہ اور ماہانہ مجلس ذکر کے اجتماع میں مستقل شریک ہونے والے ہمارے مہربان حافظ محمد احمد مرحوم گزشتہ ماہ میں انتقال کرگئے مرحوم کی نماز جنازہ دار بنی ہاشم میں ادا کی گئی۔
٭ چنیوٹ میں مجلس احرار کے کارکن حافظ محمد اسماعیل گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔
٭ محمد زبیر کی والدہ مرحومہ 4 رمضان مطابق 20مئی 2018ء ملتان میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کا خاندان امیر شریعت سے بہت ہی عقیدت ومحبت کا تعلق تھا اور حضرت پیرجی دامت برکاتہم سے بیعت تھیں۔ صوم وصلوۃ کی پابند نیک وپارسا خاتون تھیں۔
٭ ملتان میں ہمارے کرم فرما ڈاکٹر منصور خان غالب رحمہ اﷲ گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔ مرحوم نہایت شریف اور ملنسار انسان تھے غرباء کے ساتھ نہایت شفقت کا معاملہ کرتے اور مدرسہ معمورہ ملتان سمیت دیگر مدارس کے طلباء اور غرباء مساکین کا علاج مفت کرتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی حسنات کو قبول فرما کر جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائیں۔
٭ ملتان میں مجلس احرار اسلام اور مدرسہ معمورہ کے معاون ڈاکٹر عبد الرحمن صاحب کے بڑے بھائی یکم رمضان المبارک مطابق 17 مئی کو انتقال کر گئے۔
٭ مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی کے خادم اور جماعت کے دیرینہ رفیق حافظ محمد شریف کے دو بھائی مستری غلام محمد ولد مستری اﷲ دتہ(وفات یکم مئی 2018 ء بروز منگل )اور مستری خدابخش ولد مستری اﷲ دتہ (وفات 10 مئی 2018 ء جمعرات ) یکے بعد دیگرے انتقال کرگئے ۔
٭ مجلس احرار ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ناظم نشریات محمد ارشد کے والد محترم غلام محمد غفاری 22 ۔مئی کو انتقال کرگئے ۔
٭ دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظہور احمد (رحمن سرجیکل ہسپتال چیچہ وطنی) کی والدہ ماجدہ 24 مئی، جمعرات کو چک نمبر 31 _ 12 ایل میں انتقال کرگئیں ۔
٭ روزنامہ ’’اوصاف‘‘ اسلام آباد کے کالم نویس اور ہمارے ہم فکر سنیئر صحافی جناب نوید مسعود ہاشمی کی والدہ ماجدہ 25 مئی ،جمعۃ المبارک کو راولپنڈی میں انتقال کرگئیں ۔
اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
مجلس احرارِ اسلام کے سیکرٹری جنرل محترم عبداللطیف خالد چیمہ
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
سید محمد کفیل بخاری کی بڑی ہمشیر علیل ہیں نبیرۂ امیر شریعت حافظ سید محمد معاویہ بخاری علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔