تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

ادارہ

حضرت اقدس مولانا شاہ عبدالقادر رائے پورے قدس سرہٗ کے اجلّ خلیفۂ مُجاز حضرت مولانا محمد عبداﷲ دھرم کوٹی رحمہ اﷲ کے سب سے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا عبدالرحیم دھرم کوٹی نوّر اﷲ مرقدہٗ ۴؍ جمادی الاولی ۱۴۳۹ھ مطابق ۲۲؍ جنوری ۲۰۱۸ء بروز پیر اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے۔ آپ کی عمر تقریباً ۹۵ برس تھی۔ نماز جنازہ ۲۳؍ جنوری کو آپ کے آبائی گاؤں چک نمبر ۲۶ ایم بی ضلع خوشاب میں آپ کے برادرِ اصغر حضرت مولانا فضل الرحمن دھرم کوٹی نے پڑھائی اور اپنے والدِ بزرگوار کے پہلو میں تدفین ہوئی۔ دور دراز سے آئے ہوئے مشائخ، حفاظ اور علماء کرام نے شرکت فرمائی۔
حضرت مولانا عبدالرحیم دھرم کوٹی رحمہ اﷲ نے مدرسہ مظاہر العلوم سہارنپور میں حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا مہاجر مدنی قدس سرّہٗ کی خدمت میں دورہ حدیث مکمل فرمایا۔ آپ نے حضرت اقدس رائے پورے رحمہ اﷲ کے دستِ حق پر بیعت فرمائی۔ آپ کی طبیعت، گفتار اور لباس میں نہایت سادگی تھی۔ برس ہا برس بذاتِ خود مسجد کے مؤذن ہونے کی سعادت حاصل رہی۔ اپنے زیادہ اوقات مسجد رحیمی (چک نمبر ۲۶) سے ملحقہ حجرہ میں یادِ الٰہی میں گزارتے تھے۔ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۰۷ء کو احقر نے پہلی زیارت و ملاقات اسی حجرہ میں کی تھی۔ پھر گاہے گاہے حاضری ہوتی رہی، جب بھی حضرت فیصل آباد تشریف لائے تو احقر کو فون کر کے بلا لیتے۔ بہت ہی محبت بھری، سعادت بھری یادیں حضرت سے وابستہ ہیں۔
دین کے ساتھ ساتھ اﷲ پاک نے انھیں دنیاوی عزت و وقار بھی عنایت فرمایا تھا۔ آپ نے نمبر داری کی ذمہ داری بھی بخوبی سرانجام دی۔ اولاد و احفاد کو دینی مزاج و علوم سے بہرہ ور فرمایا۔ حضرت مولانا عبدالغنی انجینئر رحمہ اﷲ نے آپ کو اجازت و خلافت سے سرفراز فرمایا۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ حضرت کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
(راقم: ابو حذیفہ عمران فاروق فیصل آباد)
ڈاکٹر علی عباس (لاہور) کی پھوپھی مرحومہ، انتقال: ۸؍ جنوری ۲۰۱۸ء ملک محمد حنیف صاحب (لاہور) انتقال: ۱۴؍ جنوری ۲۰۱۸ء قاری عبدالعزیز صاحب (جامعہ فتحیہ لاہور) کے ماموں زاد بشیر احمد مرحوم، انتقال: ۱۴؍ جنوری ۲۰۱۸ء ملک تاج دین صاحب (لاہور) کی اہلیہ، ملک غلام مصطفی صاحب کی والدہ مرحومہ، انتقال: ۲۱؍ جنوری ۲۰۱۸ء مہر سعید انصاری (ملتان) کی بیٹی مرحومہ، انتقال: ۲۳؍ دسمبر ۲۰۱۷ء مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم عبد الخالق خان کی خالہ مرحومہ مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم محمدعدنان کی نانی مرحومہ مجلس احرار اسلام شہباز پور رحیم یار خان کے کارکن حافظ محمد ندیم کی والدہ مرحومہ، انتقال: ۲۰؍ جنوری ۲۰۱۸ء نقیب ختم نبوت کے قاری، نور خان(لیہ) انتقال: ۱۰؍ دسمبر ۲۰۱۷ء نقیب ختم نبوت کے قاری، امیر محمد (لیہ) انتقال: ۲۰؍ دسمبر ۲۰۱۷ء ہمارے کرم فرما ملک لیاقت ڈانگرا کی اہلیہ مرحومہ انتقال:۹؍ جنوری ۲۰۱۸ء مطابق ۲۱؍ ربیع الثانی ۱۴۳۹ھ قاری ظہور رحیم عثمانی کی سالی اور مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم محمد معاویہ کی والدہ مرحومہ، انتقال: ۸؍ جنوری ۲۰۱۸ء مجلس احرار اسلام ملتان کے سرپرست صوفی نذیر احمد صاحب کے داماد محمد طسین، انتقال: ۷؍ جنوری ۲۰۱۸ء مجلس احرار اسلام ٹب چوہان رحیم یار خان کے مخلص کارکن محمد یعقوب چوہان کے چچا جام سلیمان مرحوم، انتقال: ۸؍ دسمبر ۲۰۱۷ئجامع مسجد عیدگاہ صادق آباد کے مہتمم مولانا محمد طلحہ اور محترم طہٗ کی والدہ ماجدہ حضرت مولانا عبد الاحد رحمہ اﷲ (المعروف امام صاحب) سابق امام جامع مسجد بلاک نمبر ۱۲؍ چیچہ وطنی کی اہلیہ، ۲۲؍ جنوری ۲۰۱۸ء کو اسلام آباد میں انتقال کرگئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ ۲۳؍ جنوری کو لاہور میں ہوئی اور الفا سوسائٹی کینال ویو کے قبرستان میں تدفین کی گئی۔ مرحومہ قاری ظہور رحیم عثمانی (لیاقت پور) کی چچی صاحبہ اور محمد عابد (قطر) محمد طاہر اور محمد راشد کی والدہ ماجدہ تھیں جناب عبد اللطیف خالد چیمہ نے مرحومہ کے فرزندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ چیچہ وطنی جماعت کے قدیم کارکن جناب محمد یونس چک نمبر 112 / 7 آر کے جواں سال فرزند محمد سعید ۲۷؍ دسمبر کو انتقال کرگئے ۔ چیچہ وطنی کی بزرگ شخصیت ،دارالعلوم ختم نبوت اور جامع مسجد کے معاون خصوصی حاجی ثناء اﷲ گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ حاجی حکیم غلام حسین مرحوم کے فرزند اورحافظ محمد اشرف مدنی ،چیچہ وطنی والوں کے بھتیجے حکیم عابد حسین گزشتہ دنوں انتقال کر گئے۔ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ساہیوال ڈویژن اور جمعیت اہلسنت والجماعت (حنفی) کے امیر قاری منظور احمد طاہر ساہیوال کی والدہ ماجدہ ۲۰؍ جنوری ہفتہ کو انتقال کر گئیں، نمازِ جنازہ سے قبل مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تعزیتی گفتگو کی، نمازِ جنازہ مرحومہ کے بھائی مولانا عبد الرحمن ظفر نے پڑھائی۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے امیر اورجامع مسجد کے خطیب شیخ الحدیث مولانا محمد ارشاد ۲۰؍ جنوری بروز ہفتہ انتقال کرگئے ،پہلی نمازِ جنازہ پیر طریقت حضرت مولانا سید جاوید حسین شاہ مدظلہ العالیٰ نے چیچہ وطنی کے رائے علی نواز اسٹیڈیم میں پڑھائی ،جس میں علماء کرام ،دینی رہنماؤں ، اساتذہ کرام طلباء عزیز، شہریوں اور دور دراز سے حضرت مرحوم کے معتقدین نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ،دوسری نمازِ جنازہ ۲۱؍ جنوری اتوار کو صبح سوا نو بجے مرحوم کے آبائی گاؤں 81 _ 5 ایل ساہیوال میں ادا کی گئی اور آبائی گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیے گئے۔ محترم پروفیسر جاوید (چک EB/261 بورے والا) کے والد محمد حنیف مرحوم گزشتہ ماہ انتقال کرگئے
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری مدظلہٗ طویل عرصہ سے علیل ہیں
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ علیل ہیں
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ دوسال سے شدید علیل ہیں
ڈاکٹر محمد الیاس (لاہور) کے بھائی علی شیر ساجد کا بائی پاس ہوا ہے محمد شعیب (لاہور) علیل ہیں
مجاہد ختم نبوت محمد سعید طورا تلہ گنگ شدید علیل ہیں مجلس احرار اسلام کے قدیم کارکن حافظ گوہر علی شدید علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ ایک سال سے شدید علیل ہے
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب طویل عرصے سے علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن طیب علی تگہ کے والد عظمت علی تگہ شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ انہیں شفاکاملہ عطا فرمائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.