چیچہ وطنی : جماعت کے قدیم معاون محمد یٰسین جٹ چک نمبر 9-170 ایل کی والدہ ماجدہ 28 اپریل کو انتقال کر گئیں چیچہ وطنی : دارالعلوم ختم نبوت کے معاون اور ہمارے دوست نصیر احمد رحمانی (پریس رپورٹر)کی والدہ ماجدہ 14؍ جولائی ہفتہ کو انتقال فرما گئیں چیچہ وطنی : ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین اور ہمارے معاون چودھری زاہد اقبال کے بڑے بھائی چودھری طاہر عبداﷲ (ساہیوال)25 ؍ جولائی بدھ کو انتقال کر گئے ٭چیچہ وطنی : نصیر احمد (رحمن سٹی )کے تایا جان عبدالعزیز (اوکانوالہ روڈ) 25؍ جولائی بدھ کو انتقال کر گئے ،نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی جو مفتی قاضی ذیشان آفتاب نے پڑھائی ،عبداللطیف خالد چیمہ اور احباب ِجماعت نے شرکت کی ٭چیچہ وطنی(چک نمبر 108/121): شاعر وادیب اور ہمارے دیرینہ معاون جناب اکرام الحق سرشار کی بڑی ہمشیرہ اور مرزا حبیب بیگ کی اہلیہ محترم گزشتہ دنوں انتقال کر گئیں ٭بورے والا(چک نمبر 255): مجلس احرار اسلام کے معاون محمد طاہر کی والدہ اور محمد نعیم کی خالہ گزشتہ ماہ انتقال کر گئیں ٭ٹوبہ ٹیک سنگھ : مجلس احرارا سلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے بانی رکن نذرحسین ڈوگر مرحوم کی اہلیہ 4 ۔جون بدھ کو انتقال کر گئیں ٭سیالکوٹ: مجلس احرار اسلام کے کارکن طلعت محمود بٹ صاحب کے جواں سال بیٹے کا انتقال: 2؍ جولائی 2018ء ٭ملتان: مجلس احرار اسلام کے قدیم کارکن شیخ حسین اختر لدھیانوی کے بیٹے محمود اختر 26؍ جون کو انتقال کر گئے ٭ملتان: مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن معاویہ خادم کے بہنوئی 15؍ جولائی کو انتقال کر گئے ٭ملتان: جے یو آئی ملتان کے امیر شیخ محمد عمر کی ہمشیرہ اور شیخ سرور کی اہلیہ 9؍ جولائی کو انتقال کرگئیں ٭ملتان: مجلس احرار اسلام ملتان یونٹ قاسم بیلا کے قدیم احرار کارکن جناب عمر دین صاحب کی اہلیہ محترمہ اور احرار کارکن مبشر احمد کی والدہ 20؍ جولائی کو انتقال کر گئیں۔ نماز جنازہ سید عطاء المنان بخاری نے پڑھائی جبکہ مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل سمیت احرار کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٭ملتان: حاجی محمد ثقلین کھیڑا مرحوم کی والدہ 21؍ جولائی 2018ء کو انتقال کر گئیں۔ ٭چناب نگر: مولانا محمود الحسن کے چچا احمد علی صاحب کا انتقال: 16؍ جولائی ٭ڈاکٹر عتبان محمد چوہان کی پھوپھی اور جناب حسان صاحب کی والدہ انتقال کر گئیں ٭مولانا عبدالقادر ڈیروی رحمہ اﷲ 5؍ جولائی کو انتقال کر گئے ٭چنیوٹ: ہمارے مہربان معاویہ حیدر کے داد حاجی محمد اقبال 5؍ جولائی کو انتقال کر گئے ٭گوجرانوالہ: مجلس احرار اسلام کے کارکن قاری اعجاز احمد کے والد محترم مولوی سجاد احمد مرحوم انتقال کر گئے ٭ڈیرہ غازی خان: مولوی عبدالستار صاحب (ملتان کینٹ) کے والد حاجی محمد عثمان مرحوم 15؍ جولائی کو شاہ صدر دین، ڈیرہ غازی خان میں انتقال کر گئے۔ مرحوم انتہائی صالح بزرگ تھے اور حضرت مولانا علی مرتضی شاہ صاحب گدائی شریف کے خلیفہ تھے۔ جنازہ میں علماء، صلحاء و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ٭جھنگ: مجلس احرار اسلام جھنگ کے صدر محمد افضل کے چچا گزشتہ ماہ انتقال کر گئے ٭مولانا عزیز الرحمن خورشید مدظلہٗ اور مولانا سعید الرحمن علوی مرحوم کے بہنوئی صوفی گلزار حسین 17؍ جولائی کو انتقال کر گئے ٭مولانا عزیز الرحمن خورشید اور مولانا سعید الرحمن علوی مرحوم اور حافظ عبدالرحمن علوی کی خالہ زاد بہن یکم رمضان 17؍ مئی کو انتقال کر گئیں ٭جتوئی (مظفر گڑھ): حافظ محمد رمضان صاحب، مجلس احرار جتوئی شہر کے نائب امیر، انتقال: 22؍ جولائی ٭ ملتان: ڈاکٹر عتبان محمد چوہان کی پھوپھی صاحبہ جناب محمد حسان کی والدہ انتقال: 30؍ جون ٭چکڑالہ: احرار کارکن مطیع الرحمن کے والد امیر عبد اﷲ، انتقال: 4؍ جون ٭حافظ محمد عماد کے ہم زلف انتقال: 30؍جون ٭ملتان : ہمارے کرم فرما رفیع الدین قاضی کی خالہ انتقال: 28؍ جولائی 2018ء۔
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین
دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب
قاری ظہور رحیم عثمانی کے بیٹے محمد علی بیمار ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین