پروفیسر میاں محمد افضل
مجھے پھر یاد آتا ہے مدینہ نبی ﷺ کے ہجر میں گھائل ہے سینہ
یہاں اب دل مرا گھٹتا ہے یارو شفا اِس کی ، مدینہ ہے مدینہ
محمد مصطفی ﷺ ہیں سب سے پیارے مدینہ رحمتوں کا ہے خزینہ
مدینہ مل گیا جس کو جہاں میں بنا ایمان کا وہ ہے نگینہ
مدینہ پاک کی ہر شے ہے پیاری دلوں کا صاف کر دیتا ہے کینہ
وہاں جانے کو میرا دل ہے مچلے وہاں پاتا ہے میرا دل سکینہ
بقیع کی پاک مٹی کا ہوں طالب یہ تو اک رحمتوں کا ہے دفینہ
شہِ عالم ﷺ کا مدفن ہے وہاں پر وہاں رحمت کی بارش ہے ، ندیما
مدینہ عظمت و رحمت سراپا نبی ﷺ کی رحمتوں کا ہے سفینہ
میرے ماہی ﷺ بلائیں گے مجھے پھر اگرچہ تیرا بردا ہے کمینہ
شفاعت کا تری طالب ہے افضلؔ گناہوں میں ہے ڈوبا، نازنینا
(۱۲؍ اپریل ۲۰۱۸ء)