’’لندن کے قادیانی لارڈ طارق احمد کے دورہ سعوری عرب پر مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری اور ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ کی جانب سے سعودی وزیر مذہبی امور الشیخ عبد اللطیف آل شیخ کو بھیجا گیا خط۔ ‘‘(ادارہ)
التاریخ: 19؍ صفر المظفر ۱۴۴۱ھ، 19؍ اکتوبر 2019ء حوالہ: 1.19.2019
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
عزت مآ ب معا لی الشیخ عبد اللطیف آل شیخ وزیر مذہبی امور المملکۃ العربیہ السعودیہ حفظہ اﷲ تعالیٰ !
السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ!
گزار ش ہے کہ اخباری رپوٹوں سے معلوم ہوا ہے کہ 18؍ ستمبر 2019ء کو برطانیہ سے قا دیانی جماعت کے رہنما لارڈ طارق احمد نے ایک وفد کے ہمراہ آنجناب سے ملاقات کی اور مذ ہبی آزادی کے عنوان سے مختلف امور پرآپ سے گفتگو کی ہم خالصتا ”’ دینی ہمدردی اور خیر خواہی کے اسلامی جذبہ کے ساتھ آنجنا ب کی اس سلسلہ میں چند حقائق کی طرف توجہ دلانا چاہتے ہیں:
(1) قادیانی جماعت اسلام سے منحرف اور منکرین ختم نبوت کا ایک گروہ ہے جو دنیا بھر میں اپنی نئی نبوت کے پر چار اور دعوت کیلیے سرگرم عمل رہتا ہے جب کہ پوری امت مسلمہ اس بات پر متفق ہے کہ قادیانی جماعت دائرہ اسلام سے خارج اور کافر ہے اور اس کا اسلام کے نام پر اپنے مذھب کوپیش کرنادجل وفریب ہے:
جب کہ رابطہ عالم اسلامی نے 10اپریل 1974 ء کو مکہ مکرمہ میں منعقدہ اپنے ایک بھرپور اجلاس میں قادیانیت کو کفر قرار دیتے ہوے اس کا تعارف اپنی قرارداد میں اس طرح کرایاہے:
القادیانیۃ نحلۃ ھدامۃ تتخذ من اسم الاسلامیہ شعارا لتسویہ اغراضھا الخبیثۃ وابرز مخالفتہا لاسلام ادعاء زعیمہا النبوۃ وتحریف النصوص القرآنیۃ وابطالہم الجہاد فی الامۃ الاسلامیہ وتقف سواسیہ للاستعمار والصہونیۃ تتعاون مع القوی الناھضہ للاسلام وتتخذ ھذہ القوی واجہۃ لتحطیم العقیدۃ اللاسلامیہ وتحریفہا:
(2) اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کے تمام مکاتب فکر کے علماء کرا م نے متفقہ طور پر قادیانیوں کے دونوں گروہوں کو دائرہ اسلام سے خارج اور کافر گروہ قرار دے رکھا ہے جس کی توثیق پاکستان کی منتخب پارلیمنٹ نے دستوری ترمیم کے ذریعہ7ستمبر 1974ء میں کی تھی اور عدالت عظمٰی بھی متعدد بار اس کی توثیق کر چکی ہے مگر قادیانی گروہ ان تمام فیصلوں کو مسترد کرتے ہوئے خودکو مسلمان کہلانے اور اسلام کے نام پر اپنے مذہب کے فروغ اور اس کی دعوت پر بضد ہے ا ور دنیا بھر میں اس انحراف اور بغاوت کا کھلم کھلا اظہار کر رہا ہے۔
(3) انسانی حقوق کا عنوان اس گروہ نے اپنی سر گرمیوں پر پردہ ڈالنے اور خود کو بہر حال مسلما ن ظاہر کر کے اسے مسلمانوں سے عالمی اداروں کے ذریعہ تسلیم کرانے کے لیے اختیار کر رکھا ہے جو سراسر مکرو فریب ہے اور انسانی حقوق کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے اور اسی غرض سے قادیانی گروہ کے نمائندے مختلف مسلمان حکومتوں سے رابطے کرکے اپنی مہم کو آگے بڑھا رہے ہیں اس پس منظرمیں ہمارا خیال ہے کہ برطانیہ کے قادیانی لارڈطارق احمد کی آنجناب سے مذکو رہ ملاقات دنیا بھر کے مسلمانوں اور خاص طور پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے مسلسل محنت کرنے والے علماء کرام اور جماعتوں کیلئے باعث تشویش واضطراب ہے جس سے آنجناب کو آگاہ کرنا ہم اپنی شرعی واخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔
چنانچہ آنجناب سے گزراش ہے کہ قادیانی جماعت کو اس ملاقات سے غلط فائدہ اٹھانے کا موقع نہیں ملنا چاہیے کیونکہ ایسا اسلام اور مسلمانوں کے مفاد کے منافی ہو گا۔
اس لیے ہماری درخواست ہے کہ اس سلسلہ میں آنجناب اور حکومت سعودی عرب کی طرف سے جلد ازجلد وضاحت سامنے آنی چاہیے کہ مسلمانوں کا اضطراب دور ہو کیونکہ المملکۃ العربیہ السعودیہ حرمین شریفین کی مسلسل خدمت وانتظامات اور ملت اسلامیہ کے مسائل میں مخلصا نہ توجہات کی وجہ سے ملت اسلامیہ کی عقیدت ومحبت کا مرکز ہے اور دنیا بھر کے مسلمان رہنمائی کے لیے اسی کی طرف دیکھتے ہیں۔
آنجناب ہماری درخواست کا سنجیدگی کے ساتھ جائزہ لے کر ہم خدام کو مطمئن کر نے کی جلد از جلدکوئی صورت نکالیں گے۔شکریہ
والسلام مع الاکرام
منجانب
سید عطاء المہیمن بخاری (مرکزی صدر مجلس احرار اسلام پاکستان)
عبداللطیف خالد چیمہ (مرکزی سیکر ٹری جنرل مجلس احرار اسلام پاکستان)
www.ahrar.org.pk / majlisahrar@yahoo.com / +9242-35912644