تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

رُوداد

امام سید ابو معاویہ ابوذ بخاری رحمۃ اللّٰہ علیہ
وفورِ سوزِ فرقت سے ہوئی ہے خستہ جاں میری
ذرا نظرِ کرم ﷲ، سن لو داستاں میری
مجھے حکمِ بیاں مل جائے سرکارِ نبوت میں
مرے بس میں نہیں ہے قوتِ ضبطِ فغاں میری
کہاں حامیم و مزمل، کہاں اک بندۂ احقر
قیاسِ مدحِ احمد سے لرزتی ہے زباں میری
دلِ صد چاک کے ٹکڑے، بطور نذر لایا ہوں
قبولِ آستاں ہو جائے، جنسِ رائیگاں میری
میں وہ بلبل ہوں، جس کے دم سے تھی سب رونقِ گلشن
چمن والوں نے لوٹی ہے، متاعِ آشیاں میری
وہ اپنا دورِ رنگیں، یاد کر کے غم میں گھلتا ہوں
فزوں تر تھی نظر جب، از حدِّ سود و زیاں میری
بہارِ خلد کا منظر، کبھی تھی زندگی اپنی
اور اب رہتی ہے محو گریہ، چشمِ خوں فشاں میری
میری بربادیاں تم سے، طلب گارِ عنایت ہیں
ہے محتاجِ کرم حالت، شہنشاہِ زماں میری
دلِ مجروح کو اب، چاہیے مرہم تلطف کا
فسردہ ہو رہی ہے غم سے، پھر روحِ جواں میری
کرم فرما بسوزِ دل اثر از من نمی آید
بجز درماندگی چیزے دگر از من نمی آید

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.