(ادبی تنظیم ’’ہم زبان ‘‘جدہ کے زیرٍ اہتمام عالمی ختمٍ نبوت مشاعرہ، 7؍اگست 2021ء میں پڑھی گئی )
منظر انصاری
امامت ہے ختم اور شہادت ہے ختم
رسالت ہے ختم اور نبوت ہے ختم
وہ جِبرِیل جو تھے امیں، باوفا
جو پیغام لاتے تھے صبح و مسا
وحی کا جو تھا سلسلہ اک چلا
کہ بعد اس کے یعنی شریعت ہے ختم
رسالت ہے ختم اور نبوت ہے ختم
ہیں تسلیم کرتے بہ ایماں سبھی
محمد ہمارے نبی(صلی اﷲ علیہ وسلم)آخری
نہیں بعد اس کے کوئی بھی نبی
کہ بعد اس کے یعنی قیادت ہے ختم
رسالت ہے ختم اور نبوت ہے ختم
ہے قرآن ترتیب سے سب پڑھا
اسی سے سبھی کو سبق ہے دیا
جسے کہتے ہیں نسخہء کیمیا
وہ لذت کہاں وہ حلاوت ہے ختم
رسالت ہے ختم اور نبوت ہے ختم
صحابہ نے محسوس کی چار سو
وہ پھیلی ہوئی جابجا، کوبکو
پسینے سے جس کے وہ آتی تھی بو
وہ خوشبو ہے ختم اور تراوت ہے ختم
رسالت ہے ختم اور نبوت ہے ختم