تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے انتقال پر تعزیت وہمدردی کرنے والے احبا ب کا شکریہ

سید محمد کفیل بخاری
نائب امیر مجلس احرارِ اسلام پاکستان

 

میرے والد ماجد حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے انتقال پر ملک بھر سے مجلس احرار اسلام کے رہنماؤں کارکنوں، خانوادۂ امیر شریعت سے محبت کرنے والے علماء ومشائخ، سیاسی رہنماؤں اور شعبہ تعلیم سے وابستہ بہت سارے حضرات نے فون اور خط کے ذریعے یا خود تشریف لا کر اظہارِ تعزیت کیا اور لواحقین کو اپنی دعاؤں سے تسلی دی، مدینہ منورہ سے مدرسِ حرم حضرت قاری محمد عبداﷲ اور قراء حضرات کی پوری جماعت نے حرم نبوی میں بیٹھ کر فون پر اظہارِ تعزیت اور دعاءِ مغفرت کی۔مولانا جنید ہاشم نے ساؤتھ افریقہ سے فون پر اظہارِ تعزیت کی ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد دامت برکاتہم اور برادرِ محترم حامد سراج تعزیت کے لیے خود تشریف لائے، جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ، جناب آصف اخوانی،بزرگ سیاست دان جناب جاوید ہاشمی،وفاق المدارس العربیہ کے ناظم اعلیٰ اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم مولانا قاری محمد حنیف جالندھری مدظلہٗ تعزیت کے لیے تشریف لائے۔ محترم مفتی محمد انور اوکاڑوی نے فون پر اظہارِ تعزیت کیا۔جامعہ مفتاح العلوم سرگودھا کے مہتمم مفتی طاہر مسعودمدظلہٗ، مولانا عزیز الرحمن خورشید، ڈاکٹر محمدظہیر حیدری، مولانا فاروق علوی، دارالعلوم کبیر والہ کے مہتمم حضرت مولانا ارشاداحمد مدظلہٗ، دارالعلوم مدنیہ بہاولپورکے مہتمم مولانا مفتی عطاء الرحمن مدظلہٗ، مولانا جمیل الرحمن عباسی، جامعہ عثمانیہ پشاور کے استاذ مولانا حسین احمد، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے رہنماء سینیٹرحافظ حمد اﷲ اور جمعیت ضلع ملتان کے امیر حافظ محمد عمر اور دیگر ارکانِ وفد، اس کے علاوہ دیگر بہت سارے حضرات نے خود تشریف لا کر اظہارِ تعزیت کیا۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ، ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المؤمن بخاری دامت برکاتہم، خانوادۂ امیر شریعت کے تمام حضرات اور راقم ان تمام کرم فرماؤں ، بزرگوں، دوستوں اور عزیزوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کے لیے دعا گو ہیں۔ اﷲ تعالیٰ انھیں جزاءِ خیر عطاء فرمائے۔ (آمین)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.