ڈاکٹر محمد آصف، مرکزی ناظم دعوت و ارشادشعبہ تبلیغ تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان
کے ماہ فروری کی دعوتی،تبلیغی وتنظیمی مصروفیات
۱۱؍ فروری بروز جمعرات لاہور سے ظفروال کیلئے روانگی بعدنماز عصر ظفروال مولانا عبداﷲ صاحب سے ملاقات و مشاورت ہوئی، بعد نمازعشاء مدرسہ کاشف العلوم میں شہر کے علماء کے ساتھ مشاورتی اجلاس اور فتنہ قادیانیت کی سرگرمیاں اور علماء کرام کی ذمہ داری کے موضوع پر گفتگو۔
۱۲؍ فروری بعد نمازفجر جامع مسجد عثمانیہ ظفروال میں عقیدہ ختم نبوت کے موضوع پر درس ہوا، اور جمعہ کا بیان جامع مسجد اقصی بمقام کنگرہ ضلع سیالکوٹ میں ہوا۔ بعد از نماز جمعہ کنگرہ سے ٹھرو منڈی پہنچے، جہاں ایک زیرِ تبلیغ قادیانی سے ملاقات ہوئی جو رات دیر تک جاری رہی، ملاقات کے بعد رات قیام کے لیے ظفروال واپس آ گئے۔
۱۳؍ فروری بعد از نماز فجر جامع مسجد ابراہیم ظفروال میں درس کی نشست ہوء، تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ظفروال سے نارووال روانہ ہوگئے۔ قائد اعظم کالج نارووال پہنچے جہاں پر پرنسپل تزئین صاحب کی دعوت پر کالج کے طلباء میں عقیدہ ختم کے موضوع پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور بعد ازاں سوال جواب کی نشست بھی ہوئی جس میں عقیدہ ختم نبوت، حیات مسیح(علیہ السلام) اور امام مہدی (علیہ الرضوان) جیسے موضوعات شامل تھے،اس کے بعد پرنسپل صاحب کے دو شاگرد جو کہ اس کالج سے تعلیم مکمل کر کے جاچکے ہیں اور مختلف شعبوں میں ملازمت کر رہے ہیں قادیانی ہیں،اور انہیں پرنسپل صاحب نے ملاقات کیلئے کالج میں ہی بلالیاتھا ان سے احمدیت (قادیانیت) کے کفر پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور انہوں نے اس بات کا اقرار کیا کہ ہم تو پیدائشی قادیانی ہیں ہم نے بہت زیادہ مطالعہ وغیرہ نہیں کیا اور انہوں نے اس بات کو سراہا کے ہمیں زندگی میں پہلی مرتبہ آپ نے اتنے پیار اور خلوص سے قادیانیت پر غور فکر کی دعوت دی ہے ہم آپ سے ملاقاتوں کے ذریعے ضرور اس پر غور کریں گے۔ اگر یہ کفر ثابت ہو جاے تو ہم اسے چھوڑ کر مسلمان ہو جائیں گے۔
بعد نماز عصر دوپہر کا کھانا کھایا۔ اسی دوران مولانا تنویر الحسن صاحب تلہ گنگ سے ہمیں لینے کے لیے نارووال پہنچے تقریباً ساڑھے پانچ بجے تلہ گنگ کے لیے روانہ ہوئے اور رات پونے دو بجے پہنچے۔ اتوار کو مولانا حذیفہ کے ولیمہ کی تقریب سے فراغت کے بعد مرکز احرار جامع مسجد ابوبکر صدیق میں نماز عصر ادا کی اور ضروری مشاورت کے بعد میاں اویس صاحب اور عامر اعوان صاحب کے ساتھ لاہور کے لیے روانہ ہوئے۔ ۱۵تا۲۲؍فروری لاہور قیام کے دوران نومسلمین کے مسائل اور ان کی کفالت کے لیے مشاورت اور نومسلم خاندانوں سے تربتی نشستیں۔ ماہ شعبان میں ہونے والے پانچویں سالانہ دورہ تربیت المبلغین کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ۲۳؍فروری کو تنظیم اسلامی کے چوہنگ والے مرکز میں عقیدہ ختم نبوت، موجودہ دور کے فتنے اور ان کا مسلمانوں کو گمراہ کرنے والی چالوں،ان فتنوں کا تعاقب اور ان کے شر سے مسلمانوں کو خبردار کرنے کی ذمہ داری اور فتنوں میں مبتلا افراد کو دعوت دینے کے طریقہ کار پر تفصیلی نشست پڑھا کر بعد نماز ظہر مرکز احرار دار بنی ہاشم ملتان میں مرکزی مجلس شوری کے اجلاس منعقدہ۲۵؍فروری بروز جمعرات صبح ۹بجے اور تحفظ ختم نبوت کانفرنس و تعزیتی ریفرنس حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ میں شرکت ہوئی۔
مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس، فیصلے اور قراردادیں
ملتان (25 فروری 2021ء) مجلس احرار اسلام پاکستا ن کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ایک بھر پوراجلاس میں مجلس احرار اسلام پاکستا ن کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری (مرحوم) کے انتقال کے بعد مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کو 2022 ء تک کی دستوری مدت کے لیے قائم مقام مرکزی امیر منتخب کرلیا گیا ہے ۔مجلس احرار اسلا م پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے تقریباًپچاس ارکان او ردس مندوبین کا ایک اجلاس گزشتہ روز داربنی ہاشم ملتان میں مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف کی صدارت میں منعقد ہوا او ر اس میں مرکزی ناظم اعلیٰ عبداللطیف خالد چیمہ نے امیر مرکزیہ کے انتقال سے پیدا ہونے والے دستوری خلا کو پُر کرنے کے لیے طریقۂ کار سے ارکان شوریٰ کوآگاہ کیا ،جس پر سید محمد کفیل بخاری کو متفقہ طور پر قائم مقام امیر مرکزیہ مقررکیا گیا،جبکہ سید عطاء اﷲ شاہ ثالث بخاری کو نائب امیر مقرر کیا گیا ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ جماعت کی مرکزی مجلس شوریٰ نے جس طرح مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں اس پر پوری جماعت کا شکرگزار ہوں ،انہوں نے کہا کہ ہم اکابر ِاحرار کے مشن کو اس کی روح کے مطابق زندہ وتابندہ رکھیں گے۔ عبد اللطیف خالد چیمہ ،ملک محمد یوسف ،سید عطاء اﷲ شاہ ثالث بخاری اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ سیاست دین کے تابع ہے ،اسلامی نظام کا نفاذ ہماری پہلی وآخری منزل ہے۔
دیگر متعدد اراکین ِ شوریٰ نے اپنے اپنے خطابات میں حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی دینی وملی او رتعلیمی وتحریکی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ وہ زہدوتقویٰ کے جس اعلیٰ معیار پر تھے اس کی فی زمانہ مثال ملنا مشکل ہے ۔انہوں نے عقیدہ ختم نبوت کے لیے مثالی کردار اداکیا۔ اجلاس کی قرار داد میں قادیانیوں کی غیر اسلامی اور غیردستوری سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، میاں محمد اویس ،مفتی عطاء الرحمان قریشی ،عبدالکریم قمر،قاری محمد یوسف احرار،مولانا جمیل الرحمان بہلوی،محمد خاور بٹ، عبد الشکور احرار، مولانا فقیر اﷲ، مولانا اﷲ بخش احرار ،مولانا محمد اکمل ،مولانا محمد مغیرہ ،مولانا فیصل متین سرگانہ، قاری محمد قاسم بلوچ،قاری محمد ضیاء اﷲ ہاشمی، مولا نا تنویرالحسن احرار،ڈاکٹرمحمد آصف ،محمد اشرف تائب،مولوی فقیر اﷲ رحمانی ،محمد قاسم چیمہ ،مولانا محمود الحسن سمیت دیگر ارکانِ شوریٰ نے شرکت وخطاب کیا ۔اجلاس کے آغازمیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری، جمعیت علماء اسلام کے رہنماحافظ محمد حبیب اﷲ چیمہ ،مولانا سیف الدین سیف اورتمام مرحومین کے لیے ایصال ثواب کا اہتما م کیا گیا ۔علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کوہدایت کی ہے کہ وہ مارچ اوروسط اپریل تک قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی یاد میں ختم نبوت کانفرنسز کا اہتمام کریں۔
سولہویں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس وتعزیتی سیمینار
بیاد قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ
ملتان (26 فروری ) مجلس احرار اسلام ملتان کے زیر اہتمام دارِبنی ہاشم میں سولہویں سالانہ شہداء ختم نبوت کانفرنس وتعزیتی سیمینار بیاد حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ سابق امیر مجلس پاکستان،خانقاہ سراجیہ کندیاں کے سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد مدظلہ کی صدارت منعقد ہوا۔ تعزیتی سیمینار میں حضرت مولانا سیف الرحمن المھند(مدرس، مدرسہ صولتیہ مکہ مکرمہ)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا حافظ ناصرالدین خاکوانی، جامعہ خالد بن ولید ٹھینگی کے مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ظفر احمد قاسم، استاذ الحدیث مولانا محمد ازہر، مولانا محمد احمد ادریس ہوشیار پوری، مجلس احرار اسلام کے ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ، ماہنامہ الا حرار کے مدیر سید محمد معاویہ بخاری، مجلس احرار اسلام کے مرکزی نائب امیر سید عطاء اﷲ ثالث بخاری، مجلس احرار اسلام کے نائب ناظم اعلیٰ سید عطاء المنان بخاری، میاں محمد اویس، مولانا تنویر الحسن احرار، مجلس احرار کے ناظم شعبہ دعوت و ارشاد ڈاکٹر محمد آصف، مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل، حافظ ضیاء اﷲ ہاشمی، مولانا مفتی ھارون مطیع اﷲ، محمد ظہیر فاضل (آزاد کشمیر)، بزم حسان پاکستان کے چیئرمین مولانا شاہد عمران عارفی، قاری سید انوار الحسن شاہ، قاری عبدالرحمن ملتانی، قاری عبدالرحمن رحیمی، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد شفیق اﷲ البدری، فرحان الحق حقانی، حافظ محمد اکرم احرار، بزرگ احرار رہنما شیخ حسین اختر لدھیانی، مولانا الطاف معاویہ نے شہداء ختم نبوت 1953کو خراج عقیدت پیش کیا اور قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کی دینی وملی، سیا سی وقومی جدوجہد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے مشن پر کار بند رہنے کے عزم کو دہرایا۔
مجلس احرار اسلام کے مرکزی امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ شہداء ختم نبوت کاتذکرہ ہمارے ایمان کا حصہ ہے ہم ان شہداء نے ختم المرسلین صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات ومنصب ختم نبوت کی حفاظت کے لیے اپنا پاک وپوترخون پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ امیر شریعت رحمہ اﷲ کے تمام فرزندان نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور ناموس اصحاب و ازواج رسول علیہم الرضوان کے تحفظ کے لیے اپنی زندگیوں کو وقف کر دیا اور اپنے عظیم والد کے مشن پر اپنی شناخت کے ساتھ پوری استقامت سے تادم زیست قائم رہے۔ مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم اعلیٰ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ مجلس احرار اسلام ان شہداء ختم نبوت کو ہمیشہ یاد رکھے گی جنہوں نے لاہور سمیت ملک بھر میں آقائے نامدار صلی اﷲ علیہ وسلم کی عزت و ناموس کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہوں نے کہا کہ حضرت پیرجی رحمہ اﷲ نے مجلس احرار کو مضبوط بنیادیں فراہم کیں اور زندگی بھر قادیانیوں سمیت تمام غیر مسلموں کو اسلام دعوت دیتے رہے۔مولانا سیف الرحمن المھند نے کہا کہ حضرت پیرجی شہداء ختم نبوت کے مشن کے وارث وامین تھے اور زہد و تقوی کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے جن کی فی زمانہ مثال ملنا مشکل ہے۔
٭……٭……٭
قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے جنازہ میں شرکت کرنے والے زعماء احرار ، علماء کرام، مشائخ، دینی جماعتوں کے رہنماء، سیاسی و سماجی شخصیات
خانقاہ سراجیہ کے سجادہ نشین مولانا خواجہ خلیل احمد، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے نائب امیر مولانا پیر حافظ محمد ناصر الدین خان خاکوانی، مولانا اﷲ وسایا، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہ و اہلبیت کے کنوینر مولانا عبدالروف فاروقی، انٹر نیشنل ختم نبوت موو منٹ پاکستان کے امیر مولانا محمد الیاس چنیوٹی، مولانا قاضی محمد ارشد الحسینی، مولانا مفتی محمد حسن، مولانا عتیق الرحمن ہزاروی، مولانا حبیب الرحمن درخواستی، مولانا زبیر احمد صدیقی، مولانا بشیر احمد شاد، علامہ خالد محمود ندیم، مولانا معاویہ امجد، مولانا سید محمد اسعد شاہ ہمدانی، مولانا ظفر احمد قاسم، مولانا عبدالکریم ندیم، مولانا منیر احمد منور، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا فضل الرحمن درخواستی، مولانا شبیر الحق کشمیری، مولانا محمد عابد مدنی، مولانا مختار احمد ، مولانا محمد ازہر، مفتی محمد عبداﷲ، مولانا کفایت اﷲ، مولانا معاویہ محمود، قاری محمد طسن، مولانا حمود الرحمن، مولانا عامر محمود، مولانا عبد اﷲ مدنی، مولانا حبیب الرحمن اکبر، مولانا سلطان محمود ضیاء، مولانا عبد المنان، مولانا محمد احمد حافظ،پروفیسر خواجہ ابوالکلام صدیقی، مولانا سیف اﷲ ، قاری شبیر احمد عثمانی، مولانا قاری عبد الحمید(چنیوٹ)، مولانا قاری محمد صدیق، قاری حامد صدیق (فیصل آباد)، مولانا عمر فاروق اصغر، مخدوم جاوید ہاشمی، ڈپٹی کمشنر ملتان محمد عامر خٹک سمیت ملک بھر سے علماء کرام، شیوخ الحدیث، مشائخ عظام اور مدارس و جامعات کے اساتذہ و طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کی پوری قیادت، سید محمد کفیل بخاری، عبد اللطیف خالد چیمہ، سید محمد معاویہ بخاری، سید عطاء اﷲ ثالث بخاری، مفتی صبیح الحسن ہمدانی، قاری محمد یوسف احرار، مولانا تنویر الحسن احرار، مولانا محمد مغیرہ، مولانا محمود الحسن، مولانا محمد طیب معاویہ، قاری ضیاء اﷲ ہاشمی، مولانا محمد اکمل، مولانا فیصل سرگانہ، قاری عطاء اﷲ احرار، قاری ظہور الرحیم عثمانی، قاری عبد الرشید (فیصل آباد)، علی اصغر احرار، اشرف علی احرار، مولانا جمیل الرحمن بہلوی ،ڈاکٹر محمد عمر فاروق احرار، ملک محمد یوسف، میاں محمد اویس، مولانا فقیر اﷲ رحمانی، مولانا کریم اﷲ، حاجی اشرف تائب، یعقوب چوہان، عبد الکریم قمر، مولانا محمد اسماعیل، حکیم محمد قاسم، قاری عبد الوحید، عبد الشکور احرار، مرزا واصف بیگ، ناصر ہاشمی، مولانا عابد مسعود ڈوگر، قاری محمد قاسم بلوچ، قاضی قمر الصالحین سمیت دیگر حضرات نے شرکت کی۔
دار بنی ہاشم تعزیت کے لیے تشریف لانے والی شخصیات
جمعیت علماء اسلام پاکستان کے امیر مولانا فضل الرحمن، شیخ الاسلام حضرت مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور سنیٹر مولانا عطاء الرحمن، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر جناب سراج الحق، صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد(نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان)، جمعیت علماء اسلام (س)کے رہنما مولانا محمد یوسف شاہ، جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان، صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان، مولانا اسعد محمود مکی، مفتی انیس الرحمن، مولانا اﷲ وسایا، حافظ عرفان احمد عمرانی، رفیق قریشی، مولانا سلطان محمود ضیاء، مولانا ایاز الحق قاسمی، قاری محمد یٰسین، مولانا حبیب الرحمن اکبر، میاں جمشید اجمل، حاجی زاہد مقصود احمدقریشی، مولانا مفتی محمد احمد انور (مانکوٹ)، علامہ عبدالحق مجاہد، مولانا ابوبکر عثمان الازہری، سید سلمان گیلانی، طاہر بلال چشتی، محمد فیصل حسان، ڈاکٹر عبدالرحمن، انٹرنیشنل ختم نبوت کے مرکزی نائب امیر قاری شبیر احمد عثمانی مولانا عطاء الرحمن حقانی، مولانا مفتی حماد القاسمی، مولانا عبدالرحمن قاسمی، مفتی عثمان تونسوی ،مولانا علی محمد، مولانا خلیل الرحمن درخواستی، جماعت اسلامی ملتان کے راؤ محمد ظفر اقبال، محمد آصف اخوانی، حافظ محمد اسلم، صہیب عمار صدیقی، صفدر محمود ہاشمی، مولانا انیس احمد مظاہری ، ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں، مولانا ابوبکر عبد اﷲ جام پوری، مولانا ریحان ضیاء فاروقی، مولانا محمد شعیب، ممتاز قانون دان خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ، مولانا محمد ابوبکر صدیق، ملک محمد اکرم وینس، پروفیسر عبد الواحد ندیم، پروفیسر عبد الواجد ندیم، طارق عزیز سندھو، مفتی عطاء الرحمن قریشی، حافظ عبید اﷲ (اسلام آباد)، ابوبکر صدر بن مولانا مجاہد الحسینی، محمو د الحسن میر، آصف رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ، محمد اعجاز رجوانہ، مولانا غلام یٰسین (میلسی) مولانا ارشاد احمد (دارالعلوم کبیروالہ)، حضرت مولانا عمرفاوق بہلوی، مولانا نعمان حسن لدھیانوی، شیخ الحدیث مولانا عبد المجید (سانگڑھ)، قاری قیام الدین، مولانا عبدالحمید تونسوی، ممتاز دانشور طحہ قریشی (لندن) سمیت دیگر حضرات دار بنی ہاشم میں تعزیت کے لیے تشریف لائے ۔
فون پر تعزیت کرنے والی شخصیات
پاکستان کے سابق صدر جناب محمد رفیق تارڑ، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چودھری پرویز الٰہی جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر حافظ محمد ادریس،مولانا عبدالرؤف چشتی، ڈاکٹر مظہر معین (چیئرمین ادارہ ثقافت اسلامیہ)، پیر صوفی اقبال قریشی، سید محمد عارف (مکہ مکرمہ )، مولانا طلحہٰ رحمانی(ترجمان وفاق المدارس العربیہ )مسعود شورش، مولانا پیر عزیز الرحمن بنوری (کراچی) مولانا عبد الرحمن (قطر) مولانا محمد رفیق (ہوتہ)، چودھری محمد رفیق (مدینہ منورہ)، قاری محمد عبد اﷲ (مدرس مسجد نبوی شریف)، قاری شاہ محمد(مدینہ منورہ)، قاری محمد رفیق (جدہ)، مولانا فیصل عزیز (چاغی بلوچستان)، شیخ الطاف الرحمن، حاجی نذ حسین (خوشاب)، پروفیسر خالد شبیر احمد(چنیوٹ)، مولانا محمد عبد اﷲ صدیقی(کراچی)، عرفان الحق ایڈووکیٹ (اسلام آباد)، مولانا ملک خلیل (چنیوٹ)، میاں محمد اجمل قادری، رانا عبد الرؤف (فرانس)،خالد عمران (کراچی)، سید محمد غانم اندرابی، سید محمد خاتم اندرابی، مولانا مجیب الرحمن انقلابی، مولانا اسید الرحمن، مولانا محمد حنیف (معہد الفقیر جھنگ)، مولانا سید محمد زکریا شاہ (فیصل آباد)، سید باسط سلطان بخاری (جتوئی)، معروف دینی رہنما طارق مدنی، مولانا قاری اﷲ داد (کراچی) جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور کے مہتمم مولانا اسد اﷲ فاروق، مفتی ظہیر احمد ظہیر(لاہور) برگیڈیئر (ر) ڈاکٹر فیوض الرحمن (کراچی) مولانا عاصم عمر قریشی، خواجہ مدثر محمود، علامہ عنایت اﷲ رحمانی (اہلحد یث رہنما ) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ، قاری انوار الحسن شاہ بخاری ،برطانیہ سے بزرگ عالم دین حضرت مولانا عبد الرشید ربانی ڈیوزبری سر پرست اعلی جمعیت علماء برطانیہ، علامہ قاری محمد عباس ہڈرسفیلڈ انفارمیشن سیکرٹری مرکزی جمعیت علماء برطانیہ و صدر مذہبی امور پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ ،صدر مرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا محمد بلال،سیکرٹری جنرل مرکزی جمعیت علماء برطانیہ، علامہ صاحبزادہ امدادُ الحسن نعمانی چیئرمین ختم نبوت ایجوکیشن سنٹر برمنگھم، مولانا منور احمد محمودی نائب امیر اوّل مرکزی جمعیت علماء برطانیہ،مولانا عبدالرزاق رحیمی نائب امیر دوم مرکزی جمعیت علماء برطانیہ، مولانا عطاء اﷲ خان، امیر جمعیت علماء برطانیہ ،مولانا سید اسد میاں شیرازی، مولانا محمد اکرم اکاڑوی خطیب جامع مسجد بلال ہڈرس فیلڈ و سیکرٹری جنرل جمعیت علماء برطانیہ،مولانا محمد امدادُاﷲ قاسمی ،مولانا قاری عبد الرشید اولڈھم ناظم اعلی سواد اعظم اہل سُنت و الجماعت برطانیہ، مولانا سید غضنفر ا لرحمان شاہ نائب سیکرٹری مرکزی جمعیت علماء برطانیہ،نائب امیر دوم مرکزی جمعیت علماء برطانیہ ، رہنمامرکزی جمعیت علماء برطانیہ مولانا محمد قاسم برمنگھم،مولانا مطیع الرحمان، سیکرٹری جنرل ختم نبوت فورم یورپ مفتی فیض الرحمان،مولانا نصیبُ الرحمان علوی خطیب جامع مسجد عمر ہڈرسفیلڈ، حافظ عثمان سہیل خطیب جامع مسجد عثمان ہڈرسفیلڈ، صاحبزادہ مولانا عادل فاروق اولڈھم، مولانا رضاء ا لحق چیئر مین جامعہ الھُدی نوٹنگھم، مولانا قاری شاہ حسین شاہ، قاری ابرار حسین شاہ ،مولانا محمد احسن ، حافظ مسعود الحسن نعمانی ۔ آسٹریلیا سے مولانا سید خالد مسعود گیلانی خطیب گولڈ کوست، مولانا شبیر احمد ، قاری سید اویس عامر گیلانی ، قاری محمد صدیق امام روٹی ہل مسجد، مولانا عزیر اکبر خطیب ہولانڈ پارک، مولانا مفتی جنید اکبر، مولانا صہیب اکبر، مولانا یوسف پیر ، مولانا عبد التواب،مولانا نظام الحق تھانوی، مولانا نظیر الحسن تھانوی ، مولانا عبیر الحسن تھانوی ، مفتی نعیم ، مفتی امجد اقبال ، مفتی عبد العزیز ، مولانا محمد یوسف ندوی، مجلس احرار اسلام انڈیا کے صدر مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی، نائب شاہی امام لدھیانہ مولانا محمد عثمان رحمانی لدھیانوی، ورلڈ اسلامک فورم لندن کے صدر مولانا عیسیٰ منصوری، ختم نبوت اکیڈمی کے ڈائریکٹر اور عالمی مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالرحمن یعقوب باوا، مولانا سہیل باوا، مولانا گل شیر شہید رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند مولانا حافظ حسین احمد، مولانا عبدالرحمن کوثر مدنی بن مولانا عاشق الٰہی بلند شہری رحمہ اﷲ، مولانا محمد فواد، مولانا فیاض خان سواتی، بھائی شفیع الرحمن احرار، سمیت دیگر حضرات نے مجلس احرار اسلام کے رہنماؤں اور خاندان امیر شریعت سے فون پر اظہار تعزیت کیا۔
تعزیتی پیغامات، بیانات
مولانا زاہد الراشدی:
حضرت مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری (ابن امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ) رضائے الٰہی سے انتقال فرماگئے ہیں۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون، اﷲ تعالیٰ حضرت کی خدمات کو قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے (آمین یارب العالمین)
مولانا فضل الرحمن
مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا اور ذاتی طور پر ایک مشفق سرپرست اور دوست سے محروم ہوگیا۔ آپ کی علمی، دینی اور تحریک حلقوں میں خدمات قابل تحسین ہیں۔ متعلقین متوسلین اور اہل خانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اﷲ کریم مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔
سراج الحق
سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے صاحبزادے سید عطاء المہیمن کی وفات کا سن کر دلی صدمہ ہوا۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون! اپنے جلیل القدر والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے انھوں نے دین کی تبلیغ واشاعت میں زندگی گزاری، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین
حافظ حمد اﷲ
ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کا نتقال ملی اور دینی حلقوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں بھر پُر نہیں کیا جاسکے گا۔ انھوں نے اپنے خطبات سے ختم نبوت کا علم بلند کیا۔ ان کے متوسلین ومتعلقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اﷲ تعالیٰ مولانا کی دینی خدمات اپنے دربار عالی میں قبول فرمائیں اور اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں۔ آمین
مولانا عبدالغفور حیدری
ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المہیمن بخاری کا انتقال علمی اوتحریکی حلقوں کے لیے بہت بڑا نقصان ہے ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مودتوں بھر پُر نہیں کیا جاسکے گا۔ انہوں نے اپنے خطبات سے ختم نبوت کا علم بلند کیا اور ملک میں قادیانی لابی کی سرکوبی کرتے رہے ان کے متوسلین ومتعلقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
مولانا محمد مکی حجازی (مکہ مکرمہ)، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر، مولانا عبد الغفور حیدری، مولانا عزیز الرحمن جالندھری، مولانا زاہد الراشدی، مولانا عبد القیوم حقانی، پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، مولانا محمد اکرم طوفانی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار، وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر، سابق گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ ایڈووکیٹ، سابق صوبائی وزیر حافظ محمد اقبال خان خاکوانی، مولانا محمد الیاس گھمن، سید منیر احمدشاہ بخاری (جرمنی) محمد اسلم علی پوری(ڈنمارک) صدر شیخ عبدالواحد (صدر احرار ختم نبوت مشن یوکے)، مولانا محمد رفیق جامی، دار العلوم مدنیہ بہاولپور کے شیخ الحدیث مولانا مفتی عطاء الرحمن، مولانا جمیل الرحمن عباسی، خواجہ عبدالمالک صدیقی، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا فضل الرحیم، مولانا ارشد عبید، مولانا اسعد عبید، مولانا محمد حسن اشرفی، مولانا محب النبی، مقصود کشمیری ۔