تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

منہ زور اور کمر توڑمہنگائی

سید محمد کفیل بخاری موجودہ حکمرانوں کو برسراقتدار آئے تقریباً ساڑھے تین سال ہوچکے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے قوم کو جو سبز باغ دکھایا تھا وہ تلاش کے باوجود ابھی تک کہیں نہیں ملا اور جووعدے کیے تھے سب پامال کردیے ہیں۔ عوام سے کیا گیا کوئی عہد وفاہوانہ وعدے پورے ہوئے اور نہ آئین پر اٹھائے گئے حلف کی پاسداری ہوئی۔ عمران خان اور اُن کی پوری انصافی ٹیم نااہل ترین ثابت ہوئی۔ عوام کو کچھ دینے کی بجائے اُن کے منہ سے نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔ منہ زور مہنگائی نے عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے۔ روز مرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔غریبوں کے چولہے ٹھنڈے

44 ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر

عبد اللطیف خالد چیمہ ہاں قدم بڑھائے جا احرار نے قادیان (انڈیا) کی طرح ربوہ (حالیہ چناب نگر) میں 1975 میں پہلے پہل محض اﷲ تعالی کے فضل وکرم سے مسجد ومرکز کے لیے جگہ حاصل کی اور کئی ماہ کی سوچ بچار اور منصوبہ بندی کے بعد 27 فروری 1976 کو ربوہ ڈگری کالج کے قریب قائد احرار جانشین امیر شریعت سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ نے احرار کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاحی بیان کے دوران ہی گرفتار ہوگئے۔ پیپلز پارٹی فسطائیت کے نتیجے میں چاروں اطراف سے ناکہ بندی، گرفتاریاں، سب کچھ جاری ہونے کے باوجود ایک بڑی تعداد مسجد کی مجوزہ جگہ پر سنگ بنیاد کی تقریب میں شریک ہوئی۔ بطل حریت حضرت مولانا غلام غوث ہزاوری رحمۃ

خطبہ استقبالیہ

’’مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام 44 ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس 12,11 ربیع الاول 1443ھ مطابق 19,18 اکتوبر 2021ء چناب نگر ضلع چنیوٹ میں مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما مولانا سید عطاء المنان بخاری نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا‘‘ نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم۔ امام بعد محترم و مکرم حضرات علماء کرام، اکابر احرار، کارکنان و فدایان مجلس احرار و شرکاء ختم نبوت کانفرنس السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ آج کا دن انتہائی خوشی اور مسرت کا ہے کہ ہم اپنے اکابر کی روایات کے امین بن کر جامع مسجد احرار چناب نگر میں 12-11 ربیع الاول 1443ھ مطابق 19-18 اکتوبر 2021 بروز سوموار منگل جمع ہوے ہیں۔ اس مبارک موقع پر اپنے معزز مہمانان گرامی، قائدین جماعت، معزز خطبا وعلماء

حضرت عثمان ابن عفان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

(قسط: ۱) امام اہل سنت حضرت مولانا سیدابومعاویہ ابوذر بخاریؒ امیر المؤمنین سیدنا حضرت عثمان بن عفان رضی اﷲ عنہ کا نسب نامہ پانچویں پشت میں عبدمناف پر حضور نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے جا کر مل جاتا ہے۔ آپ اسلام لانے والوں میں چوتھے نمبر پر ہیں۔ آپ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کے داماد تھے بحکم (۱) خدا وند تعالیٰ حضورعلیہ السلام نے پہلے اپنی بڑی صاحبزادی سیدہ رُقیہ رضی اﷲ عنہا کا نکاح حضرت عثمان سے کیا اور ان کی وفات کے بعد ان کی چھوٹی بہن صاحبزادی سیدہ ام کلثوم رضی اﷲ عنہا کا نکاح بھی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے حضرت عثمان سے کیا۔ اس وجہ سے آپ کو ذوالنورین (دو نور والے) کہتے ہیں۔ ان کی دوسری

حدیث سفینہ او ر خلافت راشدہ

غلام مصطفی اکثر حضرات کو ایک حدیث سے شبہ ہوگیا ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اﷲ عنہ کی ’’خلافت‘‘ غیر راشدہ ہے اور وہ حدیث یہ ہے کہ سیدنا سفینہ رضی اﷲ عنہ فرماتے ہیں کہ جناب!! رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: الخلا فۃ فی امتی ثلاثون سنۃ ثم ملک بعد ذالک ثم قال لی سفینۃ امسک خلافۃ ابی بکر ثم قال وخلافۃ عمر رضی اﷲ عنہ وخلافۃ عثمان رضی اﷲ عنہ ثم قال امسک خلافۃ علی رضی اﷲ عنہ فوجدناھا ثلاثین سنتہ، قال سعید فقلت لہ ان بنی اُمیۃ یزعمون ان الخلافۃ فیھم قال کذبوا بنوا الزرقاء بل ھم ملوک من شر الملوک (ترمذی جلد نمبر 2، صفحہ نمبر 45) ترجمہ: خلافت میرے بعد تیس 30سال تک رہے گی اس

آپ کا ہوں

سلیم کوثر صاف لکھا ہے سرِ لوحِ جبیں آ پ کا ہوں میرے آقا میں کسی کا بھی نہیں آپ کا ہوں کرۂ عشق سے باہر بھی حٖضور آپ کا تھا کرۂ عشق میں جب سے ہوں مکیں آپ کا ہوں مجھ کو بہکائے گا کیا جلوۂ دنیا کا فریب میرا ایمان کی حد تک ہے یقیں آپ کا ہوں سب کو ہے ناز غلامی پہ بڑی طاقتوں کی میرا اعزاز کہ میں خاک نشیں آپ کا ہوں اس کی خوشبو کی دھنک ہے سرِ افلاک سلیم حق تعالیٰ نے عطا کی ہے زمیں، آپ کا ہوں

سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒ کی شاعری میں قرانی تلمیحات

(قسط: ۱) نوراﷲ فارانی سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی شہرت دوام کی سب سے بڑی وجہ ان کی شعلہ باراور وجد آفریں خطابت ہے۔ آپ کی خطابت کی اس شہرت نے آپ کے دیگر خصائص وکمالات پر پردہ ڈال دیا ہے۔ اس تحریر میں خطابت سے ہٹ کر ان کی ایک اور خصوصیت ’’شاعری‘‘ کی ایک پہلو پرخامہ فرسائی کی کوشش کی گئی ہے۔آپ خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ شعرفہمی، شعر شناسی اور شعر گوئی کی دولت سے بھی نوازے گئے تھے۔ برصغیر پاک وہند کے بڑے باکمال اساتذہ سخن نے آپ کی شعر فہمی اورسخن شناسی کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ بڑے وقیع الفاظ میں اس حوالے سے داد وتحسین سے بھی نوازا ہے۔آپ نے اگر چہ باقاعدہ کوچۂ شعر گوئی

حروف ابجد کے اعداد اور اُن کے اثرات

حبیب الرحمن بٹالوی موبائل فون کی ایجاد سے پہلے، ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کرنے اور پیغام رسانی کے لیے عموماً خط کتابت کا ذریعہ استعمال کیا جاتا تھا۔ اور پیشانی پر ’’بسم اﷲ‘‘ لکھ کر خط کی ابتدا کی جاتی پھر اس خیال کے تحت کہ اس طرح لکھنے سے بے ادبی نہ ہوتی ہو۔ کسی عالم نے اُس کے حروف کے اعداد نکال کر اُسے ’’786‘‘ کی شکل دے دی۔ بعدازاں مزید برکت کے لیے ’’786‘‘ کے ساتھ، پیغمبر صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام نامی، اسم گرامی ’’محمدؐ‘‘ کے اعداد کا مجموعہ (92) بھی لکھا جانے لگا۔ (م+ ح+م +د92=4+40+8+40= ) قدیم دور کی ادبی کتابوں میں حروف ابجد کے اعداد کی مدد سے ، سن ولادت اور سن وفات نکالنے

تاریخ احرار

(قسط نمبر ۱۹) مفکر احرار چوہدری افضل حق رحمہ اﷲ احرار اور عدم تشدد: مجلس احرار بے شک سیاسیات میں عدم تشدد کی قائل ہے، یعنی حکومت کے تشدد کو جبر سے برداشت کیا جائے۔ اسی اصول سیاست کوہم نے کئی ماہ شہید گنج کے ایجی ٹیشن میں بھی استعمال کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مولانا ظفر علی خان اور ان کے رفقاء نے ہمارے خلاف غنڈہ گردی کی انتہا کردی کہ چلنا پھرنا مشکل ہوگیا۔ ہم پر تیزاب ڈالے گئے۔ ہمارے صبرنے مخالفوں کا حوصلہ بہت بڑھا دیا لیکن جب اس غنڈہ گردی کا نظام او رانتظام کے ساتھے مقابلہ کیا تو دوماہ کے اندر اندر مخالفت کے بادل چھٹ گئے اور معاملہ صرف تحریر تک محدود ہوگیا۔ ہم نے اپنا روزنامہ

اخبارالاحرار

رپورٹ: فرحان الحق حقانی 44 ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس و جلوس دعوت اسلام چناب نگر مجلس احرار اسلام پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ احرار ختم نبوت کانفرنس اور جلوس دعوت اسلام گذشتہ 43 سال سے قادیان میں احرار کی تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے جامع مسجد احرار چناب نگر ضلع چنیوٹ میں بھرپور محنت سے اہتمام کر کے منعقد کیا جاتا ہے، امسال 44 ویں ختم نبوت کانفرنس تھی۔ یوں تو جناب نبی مکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کی سیرت کے مبارک عنوان پہ ملک بھر میں ربیع الاول کی آمد کے ساتھ ہی اجتماعات کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، مگر چناب نگر کی اس کانفرنس کی نوعیت مختلف ہوتی ہے۔ محرم کا چاند نظر

مسافران آخرت

٭……چیچہ وطنی ہمارے معاون اور برادر عزیز حافظ حبیب اﷲ مرحوم کے بہترین دوست مرزا محمد حسین 18اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ ٭……چیچہ وطنی ہمارے معاون اور مسجد ختم نبوت رحمن سٹی کے پڑوسی سردار عنایت علی ڈوگر کے والد گرامی سردار منظور احمد ڈوگر چک نمبر 12-108ایل 23اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ ٭……چیچہ وطنی خانقاہ سراجیہ (کندیاں) سے متعلق ہمارے پرانے بزرگ مولانا نور محمد مرحوم( چک نمبر 7-113آر) کے فرزند حافظ مسعود احمد 26اکتوبر کو انتقال کرگئے۔ ٭……چیچہ وطنی ہمارے قدیمی معاون چودھری محمد اکبر گھمن مرحوم کی اہلیہ اور محمد شوکت گھمن کی والدہ ماجدہ 23اکتوبر کو انتقال کرگئی۔ ٭……ساہیوال عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ساہیوال کے جنرل سیکرٹری قاری عبدالجبار (6-85آرم کی بہو 27اکتوبر کو انتقال کرگئی۔ ٭……والدہ ماجدہ رانا محمد تنویر کلور

نقیب

گزشتہ شمارے

2021 November

منہ زور اور کمر توڑمہنگائی

44 ویں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس چناب نگر

خطبہ استقبالیہ

حضرت عثمان ابن عفان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

حدیث سفینہ او ر خلافت راشدہ

آپ کا ہوں

سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒ کی شاعری میں قرانی تلمیحات

حروف ابجد کے اعداد اور اُن کے اثرات

تاریخ احرار

اخبارالاحرار

مسافران آخرت