تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

’’شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے‘‘

سیدمحمد کفیل بخاری رمضان المبارک کی ستائیسویں شب مسجد اقصیٰ میں ربّ کریم کے حضورسجدہ ریز نہتے مسلمان فلسطینیوں پر اسرائیلی یہودی فوجیوں نے گولیوں کی بوچھاڑ کرکے اپنی روایتی دہشت گردی کا آغاز کیا۔ پھر غزہ پر آتش و آہن کی بارش کرکے فلسطین کے مظلوم ، بچوں، بچیوں، عورتوں، جوانوں اور بوڑھوں کا قتل عام کرکے تہذیب جدید کی خباثت کا مظاہرہ کیا۔ صد آفرین اور صدہزاراں سلامِ محبت وعقیدت ان فلسطینی بھائیوں کو جنہوں نے57 مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی اور عدم تعاون کے باوجود اپنے ایمان و استقامت کے ساتھ سفاک یہودی افواج کا مقابلہ کیا اور اسرائیل 11روزہ دہشت گردی کے باوجود فلسطینی مجاہدین کو شکست دینے میں ناکام رہا۔ فلسطینی مزاحمت نے اب کی بار کئی حقائق کو از

امیر المومنین سیدنا عمر ابن خطاب سلام اﷲ ورضوانہ علیہ

امام اہلِ سنت حضرت مولانا سیدابو معاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ قسط: ۱ وین اسلام کی عزت و آبرو سیدنا عمر بن خطاب رضی اﷲ عنہ اپنے ایمان کا قصہ خود بیان کرتے ہیں کہ ایک دن حضرت محمد رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے تعاقب میں نکلا تو آپ حرم میں پہنچ چکے تھے۔ میں کچھ پیچھے ہٹ کے رک گیا آپ نے نماز کی نیت باندھی او رسورہ الحاقہ کی تلاوت شروع کی میں قرآن کریم سن کر بہت متعجب ہوا اس کے الفاظ، تراکیب ،ترتیب اور پھر آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی تلاوت کی روانی اور حلاوت میں کھو گیا۔ اور دل میں کہنے لگا کہ واقعی آپ صلی اﷲ علیہ وسلم بہت بڑے نابغہ و شاعر ہیں اس

سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اﷲ عنہ

علامہ مولانامحمد عبداﷲ رحمۃ اﷲ علیہ چشم فلک نے یہ نظارہ ایک اور صرف ایک ہی دفعہ دیکھا ہوگا کہ چوبیس لاکھ مربع میل کا فرماں رواں، اپنے ایک صوبائی دارالحکومت کے دورے پر روانہ ہوا ہے۔ جلو میں نہ خدم، نہ حشم، نہ باڈی گارڈ، نہ اور کوئی کروفر، صرف ایک غلام ہمراہ ہے اور سواری کے لیے ایک اونٹ، فرماں روائے مملکت اور اس کا غلام باری باری سوار ہوتے ہیں۔ طرفہ تماشایہ کہ جب صوبائی دارالحکومت قریب آتا ہے تو سوار ہونے کی باری غلام کی ہے۔ وہ بصد منت اپنے مالک سے عرض کرتا ہے کہ اب آپ ہی سوار ہوئیے، مگر وہ اس کی پیش کش کو ٹھکرا دیتا ہے۔ اپنے وقت میں کرۂ ارض کا سب سے بڑا حکمران

سفر ہجرت میں آل ابوبکرؓ کی خدمات

عطا محمد جنجوعہ مشرکین مکہ کی ایذا رسانیوں میں جب شدت آگئی تو نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم نے صحابہ کرام کو مدینہ کی طرف ہجرت کر جانے کا حکم دیا۔ سیدنا ابوبکرؓ نے اجازت چاہی۔ سیدہ عائشہؓ کا بیان ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے مسلمانوں سے فرمایا کہ تمہاری ہجرت کی جگہ مجھے خواب میں دکھائی گئی ہے۔ وہاں کھجور کے باغات ہیں اور وہ دو پتھریلے میدانوں کے درمیان واقع ہے، چنانچہ جنھیں ہجرت کرنا تھا، انھوں نے مدینہ کی طرف ہجرت کی اور جو لوگ سرزمین حبشہ ہجرت کرکے چلے گئے تھے وہ بھی مدینہ چلے آئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ نے بھی مدینہ ہجرت کی تیاری شروع کردی لیکن آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے

سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کے نام نامی اور اسم گرامی پر اعتراض

غلام مصطفی اعوان اصل موضوع پر بات کرنے سے پہلے حصول برکت و تلذذ کے لیے قرآن پاک اور احادیث نبویہ سے حضرات صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم کی حیثیت و مرتبت کے حوالے سے چند اقتباسات درج کیے جاتے ہیں پھر ان شاء اﷲ نفس موضوع پر گفتگو کی جائے گی۔ قرآن پاک میں اﷲ تعالی ارشاد فرماتے ہیں: ذالک مثلھم فی التوراۃ ومثلھم فی الانجیل۔ ترجمہ: یہ شان ہے اُن کی تورات میں اور مثال اُن کی انجیل میں ۔ (سورۃ الفتح - 29,28) وھوالذی جعل لکم النجوم لتھتدوا بھا فی ظلمات البر والبحر ترجمہ: اُسی نے بنا دیئے تمہارے واسطے ’’ستارے‘‘ کہ اُن کے ذریعے سے راستے معلوم کرو اندھیروں میں۔ (الانعام- 97,96) وَعَلمٰتٍ وبالنجم ھم یھتدون ترجمہ: اور بنائیں علامتیں اور

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ اور تحریر وتدوین حدیث

عبداﷲ زبیر ندوی نام عبدالرحمن بن صخر الدوسی لقب ابوہریرہؓ یمن کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ،ہجرت سے ۲۱ویں برس قبل ولادت ہوئی پیدائش کے کچھ روز بعد یتیم ہوگئے، اس لیے بچپن، اوائل عمر اور جوانی تنگدستی و پریشان حالی میں بسر ہوئی رشتہ داروں اور احباب میں بھی کسی نے کوئی خاص توجہ نہ دی۔ کچھ روز تک تو والدہ گھریلو قسم کی ملازمت کرکے گھر کے اخراجات پورے کرتی رہیں لیکن ابوہریرہؓ کی طبیعت اس کو کب تک گوارا کر سکتی تھی، آخر کار ایک یمنی رئیس کے گھر ملازمت کرلی۔ کام یہ سپرد ہوا کہ جانوروں کی دیکھ بھال کریں سفر میں ساتھ رہیں لیکن اس ملازمت کا معاوضہ صرف ۲ دو وقت کی روٹی ہوتی تھی، کافی

گیارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے نقصانات کا تخمینہ

ترجمہ و ترتیب: مولوی محمد نعمان سنجرانی مئی کی اکیس تاریخ، صبح دو بجے اسرائیل کی گیارہ روزہ جارحیت جنگ بندی کے ذریعے ایک وقفے تک پہنچی۔ یہ گیارہ روز فلسطینی مظلوموں نے انتہائی ترقی یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس بد نہاد دشمن کی سرکشی و تعدی کے سامنے جس طرح گزارے وہ صبر و ثبات کی ایک نئی داستان ہے۔ جب تک صرف اسرائیل ہی ظلم کے اقدامات کر رہا تھا’’عالمی برادری‘‘ اور ’’اسلامی دنیا‘‘ بحیثیت مجموعی منہ میں گھنگھنیاں ڈالے بیٹھی رہی۔ جیسے ہی فلسطینی مزاحمت نے جوابی رد عمل کے اقدام کرنا شروع کیے تو پوری دنیا میں جنگ بندی اور دونوں فریقوں میں امن و امان کی دہائیاں دی جانے لگیں۔ اس بار اسرائیل کی غاصبانہ حکومت سے خطا یہ

کب جاگے گا مسلمان؟

انصاری عباسی اسرائیل جو کچھ فلسطین میں کر رہا ہے اُس تناظر میں دنیا بھر کے مسلمان ممالک کے حکمرانوں اور اُن کی افواج کی سردمہری کو دیکھیں یا ڈیڑھ ارب سے زیادہ مسلمانوں کی اُس بے بسی کو جو یہ سب کچھ ہوتا ہوا دیکھ رہے ہیں لیکن کچھ کرنے سے قاصر ہیں، اُن کے لئے اگر ذلت کا لفظ استعمال کیا جائے تو بھی کم ہوگا۔ مسلمانوں کو شاید ہی کبھی ایسی اجتماعی ذلت کا سامنا ہوا ہو جس کی تمام تر ذمہ داری اُن کی اپنی ہے۔ یہ سب اپنی کمائی کا نتیجہ ہے۔ جہاد کو بھلا دیا بلکہ اس کا نام لینے کو امریکہ و یورپ کو خوش کرنے کیلئے دہشت گردی سے جوڑ دیا، اسلام دشمنوں کی ایما پر اُمہ

امیر اورامارت اسلامی اصولوں کی روشنی میں

مولانا محمدابوبکرحنفی شیخوپوری حضورسرورکائنات صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات بابرکات ہر پہلو،ہرزاویے اورہر گوشے سے انسانیت کی کامل راہنمائی کرتی ہے۔ نبوت کے وجوداقدس سے صادرہونے والا ہرعمل اورلسان گوہرفشاں سے نکلنے والا ہر قول ہزار ہاحکمتوں،بیش بہالطائف اور بے شمار مصالح کو اپنے دامن میں سمیٹے ہوئے تمام اقوام عالم کوانتہائی معتدل اور متوازن اعتقادی، عملی، اخلاقی ،سیاسی اور سماجی اصول وقوانین کا ایک خوبصورت گلدستہ پیش کرتاہے جن پر عمل کرنابلاشبہ انسانیت کو اعلی اقدار سے آشناکرتاہے اور عروج و کمال کاتمغہ عطا کرتاہے۔ چونکہ تمام کائنات انسانی میں آپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اقدس سب سے اکمل ومکمل اور جامعیت میں عدیم النظیراوربے مثال ہے اس لئے خلاق عالم نے ساری انسانیت کی سرداری کاتاج آنحضرت صلی اﷲ علیہ

زر پارہ

حبیب الرحمن بٹالوی اور کوئی نہیں راستہ دوستو! مصطفےٰ سے ملو گر خدا چاہیے                       کہتے ہیں عقبہ بن عامر صحابیؓ اک دن رسولِ خدا سے ملامیں                       دنیامیں سب سے جدا سے ملامیں دستِ مبارک کو ہاتھوں میں لے کر                          پوچھا یہ میں نے امام ہدیٰ سے غریبوں کے ہمدرد، خیر الوریٰ سے                               کیا ہے ذریعۂ نجاتِ مسلماں کہ چھٹ جائے محشر میں جس سے مری جاں                           

تاریخ احرار

مفکر احرار چوہدری افضل حق رحمہ اﷲ قسط نمبر ۱۴ ایک غلط فہمی کا ازالہ: بعض لوگ یہ اعتراض کرسکتے ہیں کہ چودھری عبدالعزیز خاں خودریاست کے امتیازی خاندانوں میں سے ایک کے فرد ہیں۔ ہمیں افراد کے تعلقات سے بحث نہیں بلکہ ان کے ذہن اور دل ودماغ سے بحث ہے۔ اگر وہ انقلابی ہے تو ہم بخوشی عوام کے لیے ان کی خدمات قبول کریں گے خواہ وہ اعلیٰ طبقہ سے بھی متعلق کیوں نہ ہو، اگر کوئی غریب خاندان کافرد سرمایہ دارانہ ذہن اور قوم میں امتیازی شان برقراررکھنے والی طبیعت رکھتا ہے،وہ احرار کی مشین کا پرزہ نہیں ہوسکتا۔ خود معترض کی طبیعت گواہی دے گی کہ بعض اعلیٰ طبقہ کے افراد بڑے انصاف پسند اور ہمدرد طبیعت رکھتے ہیں۔ بعض

مرزا قادیانی اور حج بیت اﷲ……عذرِ گناہ بد تراز گناہ

شیخ راحیل احمد مرحوم آخری قسط اب جب یہ جوابات بھی لوگوں کو مطمئن نہیں کرسکے اور مرزا صاحب پر بار بار یہ اعتراض وارد ہوا تو احساس ہوا کہ لوگوں کے اعتراض کا شافی جواب نہیں دیا گیا، اب اس کو خدا کے حکم کی خلاف ورزی قرار دے دیا اور ساتھ ہی حسب عادت (جوکہ جماعت کی اب نا قابل تبدیل دفاعی اسٹریٹجی بن چکی ہے کہ مرزا صاحب تو دور کی بات، خلیفہ کو بھی چھوڑو، جب ان کے کسی مربی (عالم) پر بھی اعتراض کرو گے تو وہ بھی بجائے اس اعتراض کا عقلی یا کسی اور دلیل سے جواب دے، فوراً جواباً حضرت سرور کونین رسول پاک رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر بھی عیسائیوں یا

تبصرہ کتب

نام: درر ِفرائد ترجمہ وشرح جَمعُ الفوائد (جلد۵کتاب المناقب) مبصر: مفتی نجم الحق مصنف: محمد بن محمد بن سلیمان الرودانی المغربی المالکیؒ مترجم: حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھیؒ ضخامت: ۵۲۷ صفحات قیمت: درج نہیں ناشر: القاسم اکیڈمی، جامعہ ابوہریرہ، نوشہرہ، کے پی کے جمع الفوائد کے بارے میں حضرت مولانا عاشق الٰہی میرٹھی رقمطراز ہیں: ’’(اس کتاب) میں (مصنف) ممدوح نے بخاری، مسلم، ابو داؤد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ،مؤطا امام مالک ،مسند امام احمد، دارمی، مسند ابویعلیٰ، مسندابوبکر، اور طبرانی کی معجماتِ ثلاثہ کبیر واوسط وصغیر چودہ کتب حدیث کو ایک جگہ جمع کردیا یعنی اسناد کو حذف اور مکررات کو ترک کرکے جو حدیث ایک کتاب میں کئی جگہ یا کئی کتابوں میں مختلف ابواب میں مذکور ہوئی تھی ایک جگہ لاکر سب کو

اخبار الاحرار

ماہ مارچ 2021 میں قائدین و مبلغین احرار کے تحصیل میلسی میں مختلف مقامات پر دورہ جات برائے اجتماعات ختم نبوت زیر اہتمام مجلس احرار اسلام تحصیل میلسی۔(رپورٹ: حافظ محمد طیب رشید ) (1) 4 مارچ 2021 بروز جمعرات قائد احرار سید محمد کفیل شاہ صاحب بخاری دامت برکاتہم امیر مجلس احرار اسلام پاکستان ہمراہ مولانا محمد اکمل صاحب،امیر مجلس احرار اسلام ملتان اور حافظ محمد اکرم صاحب نے جلہ جیم تحصیل میلسی کے مختلف مقامات کا دورہ کیا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے بعد نماز عصر چاہ باغ والہ موضع مندن جلہ جیم میں کارکنان احرار سے ملاقات کی اور نماز مغرب کے فورا بعدچاہ نویں والہ موضع ہردو گنب جلہ جیم میں کارکنان احرار سے مختصر ملاقات ہوئی اور سید محمد کفیل

حافظ شفیق الرحمن رحمۃ اﷲ علیہ

سید محمد کفیل بخاری (امیر مجلس احرار اسلام پاکستان) مجلس احرار اسلام کے نہایت مخلص و وفادار کارکن اور مدرسہ معمورہ ملتان کے قدیم خادم حافظ شفیق الرحمن یوم عید یکم شوال 1442ھ/13 مئی 2021ء بروز جمعرات ایک حادثہ میں انتقال کر گئے۔ انا ﷲ و انا الیہ راجعون! حافظ صاحب رحمہ اﷲ سنہ 1980ء میں احرار سے وابستہ ہوئے۔ تب وہ مولانا محمد اسحاق سلیمی رحمہ اﷲ کے ادارے مدرسۃ العلوم الاسلامیہ گڑھا موڑ، ضلع وہاڑی میں حفظ قرآن کی تکمیل کے بعد مدرسہ میں خادم کی حیثیت سے تعینات تھے۔ جانشینِ امیر شریعت حضرت مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری قدس سرہ نے مرکزی دفتر ملتان میں خدمت کے لیے مولانا محمد اسحاق سلیمی رحمہ اﷲ سے ایک کارکن کا تقاضا کیا اور

مسافران آخرت

٭ تحریک طلباء اسلام کے سابق رہنما مجلس احرار اسلام کے بزرگ رہنما ملک محمد صدیق صاحب کے چھوٹے بھائی ملک محمد سعید 30اپریل 2021ء کو تلہ گنگ میں انتقال فرما گئے۔ ٭ مجلس احرار اسلام سلانوالی کے کارکن عبدالقدیر کی والدہ مرحومہ، انتقال: 26رمضان 1442، 9مئی 2021ء ٭ بھائی محمد عباس قاسم بیلہ کے ماموں انتقال 13مئی 2021ء، یکم شوال 1442 ٭ مجلس احرار اسلام بورے والا کے امیر صوفی عبدالشکور احرار کے سُسر محمد حنیف مرحوم 4مئی 2021ء مطابق 21رمضان 1442کو انتقال کرگئے۔ ٭ہمارے نومسلم بھائی پروفیسر طاہر احمد ڈار صاحب کی اہلیہ محترمہ کا انتقال 28اپریل بروز بدھ کے دن ہوا۔ ہماری یہ نو مسلمہ بہن اپنی بیماری کے باوجود ِقادیانی رشتہ دار اور برادری کی ایذاؤں اور تکالیف کے مقابلے میں

نقیب

گزشتہ شمارے

2021 June

’’شب گریزاں ہوگی آخر جلوۂ خورشید سے‘‘

امیر المومنین سیدنا عمر ابن خطاب سلام اﷲ ورضوانہ علیہ

سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اﷲ عنہ

سفر ہجرت میں آل ابوبکرؓ کی خدمات

سیدنا امیر معاویہ رضی اﷲ عنہ کے نام نامی اور اسم گرامی پر اعتراض

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ اور تحریر وتدوین حدیث

گیارہ روزہ اسرائیلی جارحیت کے نقصانات کا تخمینہ

کب جاگے گا مسلمان؟

امیر اورامارت اسلامی اصولوں کی روشنی میں

زر پارہ

تاریخ احرار

مرزا قادیانی اور حج بیت اﷲ……عذرِ گناہ بد تراز گناہ

تبصرہ کتب

اخبار الاحرار

حافظ شفیق الرحمن رحمۃ اﷲ علیہ

مسافران آخرت