تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی اور مسلم امہ کی ذمہ داری

سید محمد کفیل بخاری پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کے شدید احتجاج کے بعد ہالینڈ میں ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کردیا گیا۔ ہالینڈ کے اسلام مخالف رکن اسمبلی ملعون گیرٹ ولڈرز نے مقابلہ منسوخ کرنے کا فیصلہ پاکستان اور دوسرے مسلم ممالک میں مظاہروں کے بعد کیا۔ قبل ازیں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے سینیٹ میں اپنے پالیسی خطاب میں امتِ مسلمہ کے جذبات کی بھر پور ترجمانی کرتے ہوئے کہا تھا کہ: ’’جس طرح اہل مغرب کو ’’ہولوکاسٹ‘‘ کے تذکرے سے تکلیف ہوتی ہے، ہم مسلمانوں کو جناب رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی توہین پر اس سے زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ مغرب کو شاید اندازہ نہیں کہ ہمیں اپنے نبی صلی اﷲ علیہ وسلم سے

7 ستمبر……یوم تحفظ ختم نبوت اور ہماری جدو جہد

عبداللطیف خالد چیمہ چوالیس سال قبل وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور میں پاکستان کی پارلیمنٹ میں طویل بحث و تمحیص کے بعد ایک قرار دادا قلیت منظور کرکے لاہوری و قادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا ،اِس متفقہ قرار داد کے بعد پاکستان کے آئین و قانون میں ،مرزا غلام احمد قادیانی کو ماننے والے دائرہ اسلام سے خارج قرار پائے ،قادیانی اسلامی شناخت کرواتے رہے اور اپنے کفر کو اسلام بتاتے رہے تا آنکہ 26 ۔ اپریل 1984 ء کو صدر محمد ضیاء الحق مرحوم نے امتناع قادیانیت ایکٹ کے تحت لاہوری و قادیانی مرزائیوں کے لیے اسلامی شعائر و اصطلاحات کا استعمال قانوناََ جرم قرار دیا اور یہ قانون تعزیرات پاکستان کا حصہ بنا ، قادیانیوں نے

فیصل آباد:قادیانیوں اور مسلمانوں میں تنازع،حقائق کیا ہیں؟

غلام نبی مدنی،مدینہ منورہ عید الاضحیٰ کے دوسرے روز فیصل آباد میں قادیانیوں اور مسلمانوں کے درمیان تنازعے کو میڈیا پر خوب اچھا لا گیا۔پاکستانی میڈیا سمیت انٹرنیشنل میڈیا اور سوشل میڈیا پر قادیانیوں پر حملے کو اس قدر بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ہے کہ عام مسلمان بھی یہ سوچنے لگا کہ واقعی قادیانیوں پر ظلم ہوا ہے۔جب کہ معاملے کی اصل تصویر وہ نہیں تھی جو میڈیا پر دکھائی گئی۔چنانچہ راقم نے معاملے کی اصل صورت حال معلوم کرنے کے لیے فیصل آباد میں 22سال سے صحافت سے وابستہ برادرم ذکراﷲ حسنی سے رابطہ کیا تو انہوں نے معاملے کی حقیقت کچھ یوں بتائی کہ یہ معاملہ 23اگست2018شام 4بجے فیصل آباد سے34کلومیٹر دور واقع گھسیٹ پورہ نامی گاؤں میں ہوا۔قادیانیوں کی جانب

نیدرلینڈز کے گستاخانہ خاکے، اقوام متحدہ اور او آئی سی

مولانا زاہد الراشدی سینٹ آف پاکستان نے ناموس رسالت کے حوالہ سے ہالینڈ میں دس نومبر کو منعقد کی جانے والی گستاخانہ خاکوں کی مجوزہ نمائش کی مذمت کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے اس موقع پر ایوانِ بالا میں خطاب کرتے ہوئے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کو ناقابل برداشت قرار دیا ہے اور معاملہ کو اقوام متحدہ میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں مغربی ذہنیت کو جانتا ہوں، وہاں کے عوام کو اس بات کی سمجھ نہیں آتی، عوام کی بڑی تعداد کو اندازہ ہی نہیں کہ ہمارے دلوں میں نبی اکرم صلی اﷲ علیہ وسلم کے لیے کتنا پیار ہے، انہیں نہیں پتا کہ وہ ہمیں کس قدر تکلیف

شہیدِ غیرت، مظلومِ کربلا، ریحانۃ النبی …… سیدنا حسین ابن علی سلام اﷲ علیہما

ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ جماعتِ صحابہؓ.........دانائے سبل،فخر الرسل،مولائے کُل علیہ الصلوٰۃ والسلام کی پروردہ جماعت ہے کہ جن کا حکم ‘حکم الہٰی ،کلام‘کلام ِ الہٰی اور عمل منتہائے ربیّ ہے۔مولائے کائنات علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تین لاکھ سے متجاوز قدسی صفت صحابہؓ کی جماعت گراں مایہ میں فکر و نظر اور شعور و احساس کا وہ نور منتقل کیا کہ جو قیامت تک امتِ رسول ا کے لیے ہدایت اور حریت کے راستو ں کو اجالتا رہے گا ۔ نواسۂ رسول،جگر گوشۂ بتول،نور نظر علی المرتضیٰ ،سیدنا حسین سلام اﷲ و رضوانہ علیہ بھی اسی جماعتِ صحابہؓ کے فرد فرید اور لُولُوئے لالہ ہیں۔سیدنا حسین رضی اﷲ عنہ کی ذات والا صفات میں اسوۂ رسالت کا یہی نورانی

پڑھو مناقب عمر کے اختر (رضی اﷲ عنہ)

حکیم سید حسین صاحب اختر رائے بریلوی ملک ہیں کہتے فلک سے آ کر                  سنے محامد عمرؓ کے اکثر دکھاؤ تم بھی ثنا کے جوہر                       پڑھو مناقب عمرؓ کے اختر وہ نیل دریا کا خشک رہنا                 عمرؓ کے خط سے پھر اس کا بہنا فیوضِ جاری کا کیا ہی کہنا                            پڑھو مناقب عمرؓ کے اختر یہ ساریہؓ سے کوئی تو پوچھے                 صدا وہ منبر سے دی تھی کس نے بچایا لشکر کو جس نے تیرے           

شاہ ست غنی۔ بادشاہ ست غنیص

امام اہلِ سنت، مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ سرداد نہ داد دست در دست یہود                      برفلک عدل مہرو ماہ ست غنی شاہ ست غنی بادشاہ ست غنی                     چوں جامع مصحف الہ ست غنی دین است غنی دیں پناہ ست غنی                      ہم زلف علی و خالوئے حسنین فردوسِ دل و خلدِ نگاہ ست غنی                       صدیق وعمر بہرِ دیں سقف وعماد باب است علی شہر پناہ ست غنی              سرداد نہ داد دست در دست یہود حقا! کہ نشانِ

جدوجہد آزادی میں احرار کا حصہ

تحریر: مولانا مظہر علی اظہر رحمہ اﷲ ۔تمہید : مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ تعارف: مولانا مظہر علی اظہر علیہ الرحمۃ (۱۳؍ مارچ ۱۸۹۵ء …… ۲؍ نومبر ۱۹۷۴ء) مجلس احرار اسلام کے بانی رہنماؤں اور حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کے رفقاء میں سے تھے۔ وہ مجلس احرارِ اسلام ہند کے سیکرٹری جنرل بھی رہے۔ ۱۹۳۶ء اور ۱۹۴۶ء کے انتخابات میں مجلس احرارِ اسلام کے پلیٹ فارم سے حصہ لیا، پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے۔ مفکرِ احرار چودھری افضل حق رحمہ اﷲ کے بعد مجلس احرار میں وہ دوسری شخصیت تھے جنھوں نے قلم سنبھالا اور تحریری میدان میں بھی مجلس اور قوم کی خوب رہنمائی کی۔ مولانا مظہر علی اظہر نے شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے

تحریک شتم رسول اور امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ

مرزا غلام نبی جانباز مرحوم غلامی کا ہر سال جدوجہد ’’آزادی ‘‘کے لیے مصائب وآلام کے کوہِ گراں لے کر آیا ۔ ان دنوں ہر صبح کا طلوع ہونے والا آفتاب اپنی کرنو ں میں محبان وطن کے لیے ایسے فیصلے لے کر طلوع ہوتا کہ جن میں دارورسن کے فیصلے جلی طور پر رقم ہوتے ۔ لیکن ۱۹۲۶ء کا سورج عجب انداز سے ابھرا کہ غیر ملکی استعمار اگر ایک طرف آتشیں اسلحہ سے لیس تھا تو دوسری طرف سیاسی بساط کے مہرے اس رخ پر چلائے کہ ان کی ہرچال شہ مات دیتی ہوئی چلی گئی ۔ سائمن کمیشن میں ہندوستان کی عدم شمولیت ، لارڈبرکن ہیڈ کا چیلنج اور ہندوستانی رہنماؤں کے فیصلے ہنوز متصادم تھے کہ آریہ سماج اور مرزائیوں کی

تحریکِ آزادیٔ ہند کے ایک مجاہد راہنما…… ماسٹر تاج الدین انصاریؒ

پروفیسر ڈاکٹر قاری محمد طاہر ۱۹۴۷ء برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا بہت پُر آشوب زمانہ تھا۔ اس برس برصغیر میں بہت اہم واقعات رونما ہوئے۔ ان واقعات نے پنجاب کے مسلمانوں پر گہرے اثرات مرتب کیے۔ یہی وہ برس ہے جس کی تاریخ ۱۴؍ اگست کو ہندوستان انگریز شہنشاہیت سے آزاد ہوا۔ سلطنتِ انگلشیہ کو ہندوستان چھوڑ کر واپس اپنے علاقے برطانیہ جانا پڑا۔ جہاں ہندوستان کے باسیوں کو آزادی ملی وہاں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت پاکستان کے نام سے معرض وجود میں آئی۔ مجلس احرار کے ایک ناموَر راہنما مولانا قاضی احسان احمد شجاع آبادی قیامِ پاکستان کے کچھ عرصہ بعد لائل پور (فیصل آباد) تشریف لائے تھے۔ میں ان کے نام سے شناسا تھا۔ زیارت کی تمنا تھی جو

مفکرِ احرار،چودھری افضل حق رحمۃ اﷲ علیہ

افضل حق قرشی چودھری افضل حق (1891-1942) ایک جامع الحیثیات انسان تھے۔ آپ ایک ادیب، مفکر اور سیاستدان تھے۔ اسلامیہ ہائی سکول امرتسر سے میٹرک کا امتحان پاس کر کے 1910ء میں اسلامیہ کالج لاہور میں داخل ہوئے۔ 1912ء میں ایف ۔ اے کا امتحان دیا پر کامیاب نہ ہو سکے۔ 1913ء میں دیال سنگھ کالج لاہور میں داخلہ لیا لیکن خرابیٔ صحت اور بھائی کی وفات کے باعث تعلیم ترک کرنا پڑی۔ 1917ء میں بطور انسپکٹر پولیس میں بھرتی ہوئے۔ 1921ء میں تحریکِ خلافت کے ایک جلسے میں امیرِ شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی تقریر سن کر مستعفی ہو کر کارکنانِ قومی کی صف میں شامل ہو گئے۔ پہلی بار تحریکِ ترکِ موالات کے سلسلے میں 14؍ فروری 1922ء کو گرفتار ہوئے

وزیر اعظم پاکستان جناب ذو الفقار علی بھٹو کی تقریر

انتخاب: شاہد حمید 44 سال قبل 7 ۔ ستمبر 1974ء کو قومی اسمبلی میں متفقہ طور پر لاہور ی وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیے جانے کے فوراََ بعد قائد ایوان ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کی تاریخی تقریر کا مکمل متن جناب اسپیکر ! میں جب یہ کہتا ہوں کہ یہ فیصلہ پورے ایوان کا فیصلہ ہے تو اس سے میرا مقصد یہ نہیں کہ میں کوئی سیاسی مفاد حاصل کرنے کے لیے اس بات پر زور دے رہا ہوں۔ ہم نے اس مسئلہ پر ایوان کے تمام ممبروں سے تفصیلی طور پر تبا دلۂ خیال کیاہے ، جن میں تمام پارٹیوں کے اور ہر طبقۂ خیال کے نمائندے موجود تھے۔ آج کے روز جو فیصلہ ہوا ہے ، یہ ایک قومی فیصلہ

گنتی کا کھیل اور قادیانی گروہ

    تحریر: عکرمہ نجمی (سابق نائب امام قادیانی ہیڈ کوارٹر لندن) ترجمہ: صبیح ہمدانی میں نے ایک بار خلیفہ صاحب سے کہا کہ آج کے زمانے میں جماعت احمدیہ کی حقیقی تعداد کو معلوم کرنا ہمارے لیے نہایت آسان ہے، وہ اس طرح کہ ہر ملک کی جماعت کے افراد کی تعداد اس کے امیر کے پاس موجود ہے، ہم اس کو یکجا کر کے بڑی سہولت سے اصل تعداد کو بالضبط معلوم بھی کر سکتے ہیں اور دنیا بھر میں اس کی اشاعت بھی کر سکتے ہیں۔ اور احمدیوں کی تعداد کے بارے میں جو متناقض اور متضاد قسم کے دعوے جماعت کی طرف سے سامنے لائے جاتے ہیں ان سے جماعت کی صداقت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ہم اس وقت ایک باقاعدہ

منھاجِ نُبوّت اور مرزا قادیانی قسط: ۸

مولانا مشتاق احمد چنیوٹی رحمۃ اﷲ علیہ معیار نمبر ۳۱: انبیاء کرام سب سے زیادہ عبادت کرتے ہیں: اﷲ تعالی کی عبادت کرنا مومنوں کا شیوہ ہے، جو شخص جتنی معرفت الہی رکھتا ہے اتنی ہی زیادہ عبادت کرتا ہے۔ حضرات انبیاء کرام ؑ چونکہ سب سے زیادہ اﷲ تعالیٰ کی معرفت رکھتے ہیں اس لیے ان کی عبادت بھی مثالی نوعیت کی ہوتی ہے۔ قارئین کرام! مرزا قادیانی کے انبیاء کرامؑ خصوصا حضرت محمدﷺ کے ساتھ مماثلت کے دعو ے آپ نے ابتدا میں ملاحظہ فرما لیے ہیں، اب اس کا ذوق عبادت بھی دیکھیں۔ عورتوں کی امامت: باہر مردوں میں نمازیں باجماعت ہونے کے علاوہ آخری سالوں میں حضرت مسیح موعود ایک بہت بڑے عرصہ تک اندر عورتوں میں خود پیش امام ہوکر

تبصرہ کتب

مبصّر: صبیح ہمدانی نام :حیاتِ انوری، سوانح ، ارشادات و مکتوبات مؤلف:ابو حذیفہ عمران فاروق ترتیب و حواشی: محمد راشد انوری ضخامت: ۳۱۴ صفحات قیمت: درج نہیں ملنے کا پتہ:مجلس رائے پوری، مدینہ ٹاؤن، فیصل آباد 03217603507 قطب العالم حضرت شاہ عبد القادر رائے پوری قدّس اﷲ سرّہ ماضی قریب میں سلسلۂ قادریہ و چشتیہ صابریہ کے عظیم المرتبت مربی اور شیخِ طریق تھے۔حضرت رائے پوری نور اﷲ مرقدہ کے انفاس شریفہ سے اس خطے میں بے تحاشا ربّانی فیوض کا ظہور ہوا۔ ایک عظیم خلقت نے آپ کے دہنِ مبارک سے اﷲ کا پاک نام سیکھا اور دین و دنیا کی کامیابیوں کے حقدار ہو گئے۔ عوام الناس کے ساتھ ساتھ حضرت رائے پوری کے دست اقدس پراہلِ فضل و علم کی بھی ایک

مسافرانِ آخرت

ہمارے دیرینہ ہم فکر جناب ندیم عمر (برمنگھم )کی والدہ ماجدہ 4 اور 5 اگست کی درمیانی رات لاہور میں انتقال کر گئیں٭چیچہ وطنی کے قدیم رفیق جناب قاضی بشیر احمد کے بہنوئی، قاضی عبدالقدیر کے ماموں جان اور حافظ رحیم بخش (ملتان)کے سُسرحافظ محمدعطا ء اﷲ (چک نمبر 12 - 8 آر، مخدوم پورپہوڑاں) 20 ۔اگست پیر کو انتقال کر گئے٭چیچہ وطنی : ہمارے معاون چودھری محمد عمران بلاک نمبر 12 کے چچا چودھری محمد افضل 26 ۔ اگست ،اتوار کو روڈ حادثے میں انتقال کر گئے ٭چیچہ وطنی : ہمارے ہم فکر ساتھی جناب شاہ بہرام کے ماموں محمد فلک شیر (20 ۔11 ایل ) 11 ۔اگست کو انتقال کر گئے ٭مجلس احرارِ اسلام چشتیاں کے امیر جناب علی اصغر کے سُسرجناب علاء

نقیب

گزشتہ شمارے

2018 September

گستاخانہ خاکوں کے مقابلہ کی منسوخی اور مسلم امہ کی ذمہ داری

7 ستمبر……یوم تحفظ ختم نبوت اور ہماری جدو جہد

فیصل آباد:قادیانیوں اور مسلمانوں میں تنازع،حقائق کیا ہیں؟

نیدرلینڈز کے گستاخانہ خاکے، اقوام متحدہ اور او آئی سی

شہیدِ غیرت، مظلومِ کربلا، ریحانۃ النبی …… سیدنا حسین ابن علی سلام اﷲ علیہما

پڑھو مناقب عمر کے اختر (رضی اﷲ عنہ)

شاہ ست غنی۔ بادشاہ ست غنیص

جدوجہد آزادی میں احرار کا حصہ

تحریک شتم رسول اور امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ

تحریکِ آزادیٔ ہند کے ایک مجاہد راہنما…… ماسٹر تاج الدین انصاریؒ

مفکرِ احرار،چودھری افضل حق رحمۃ اﷲ علیہ

وزیر اعظم پاکستان جناب ذو الفقار علی بھٹو کی تقریر

گنتی کا کھیل اور قادیانی گروہ

منھاجِ نُبوّت اور مرزا قادیانی قسط: ۸

تبصرہ کتب

مسافرانِ آخرت