انتخابات 2018ء …… نیا پاکستان، نتائج، وعدے اور توقعات
سید محمد کفیل بخاری 25؍ جولائی 2018ء کو پاکستان میں عام انتخابات کا مرحلہ اپنے تمام تر نقائص کے ساتھ مکمل ہوا۔ نتائج کے اعتبار سے پاکستان تحریک انصاف بڑی جماعت بن کر اُبھری۔ مسلم لیگ ن دوسری اور پیپلز پارٹی تیسری پوزیشن پر جا پہنچی، جبکہ متحدہ مجلس عمل نے اپنی سابقہ پوزیشن برقرار رکھی۔ اس نقصان کے ساتھ کہ مولانا فضل الرحمن پارلیمنٹ سے باہر ہیں۔ مجموعی طور پر انتخابات پر امن ہوئے لیکن پشاور میں انتحابی امیدوار ہارون بلور، مستونگ میں سراج رئیسانی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اکرام اﷲ گنڈہ پور کے قتل نے فضا مغموم کر دی۔ سانحۂ مستونگ میں تقریباً دوسو افراد شہید ہوئے جبکہ عین انتخابات کے دن کوئٹہ بم دھماکے میں اکتیس افراد شہید ہوئے۔ اس کے
احرار کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس اور فیصلے
عبداللطیف خالد چیمہ مجلس احرارا سلام پاکستان کی مرکزی مجلس عاملہ کا ایک اجلاس 30؍ جون ہفتہ کو دارِ بنی ہاشم ملتان میں قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالی اور مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا ،جس میں ملکی عام انتخابات میں جماعتی پالیسی کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کے علاوہ یہ فیصلے بھی کیے گئے کہ اگست میں امیر شریعت کانفرنسز اور 7؍ ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت (یوم قرار داد اقلیت)پورے جوش وخروش سے منا یا جائے گا۔ 6؍ ستمبر کو مجلس کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مرکزی دفتر لاہور میں ہوگا۔جبکہ 7؍ ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کا مرکزی اجتماع بھی دفتر لاہورمیں ہی ہوگا۔ اجلاس میں یہ
نیواوریئنٹل ازم ……استشراقِ جدید
صابر علی نیواوریئنٹل ازم یعنی نیا استشراق اپنے پیش رو سے زیادہ ہمہ جہت اور خطرناک ہے۔ اس کا سب سے بڑا کارنامہ اسلاموفوبیا ہے۔ نیواوریئنٹل ازم میں مشرق اجنبی، جذباتی اور غیر عقلی نہیں رہا بلکہ مغرب کے لیے بہت بڑا خطرہ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ کلاسیکل اوریئنٹل ازم اور نیو اورئینٹل ازم میں مشترک بات مشرق کا سطحی فہم ہے۔ نئے استشراق کے نمائندے تھنک ٹینک، سیاست دان، صحافی، فلم ساز، رپورٹر، مسیحی مبلغ اور پروفیسر حضرات ہیں اور ان کا پیدا کردہ علم بے سروپا نہیں بلکہ ماہرین، زر اور میڈیا کی مدد سے اداروں کے ذریعے پیدا کیا جانے والا منظم علم ہے۔ مشرق کی تصاویر میں اسلام اور مسلمان دکھائے جاتے ہیں۔ اس گروہ کا اثر رائے عامہ
ملعون گیرٹ ولڈرز کی ’’حفاظتی حراست‘‘ کے 10سال مکمل
صفی علی اعظمی اسلام دشمن ڈچ سیاست دان اور رکن پارلیمنٹ ملعون گیرٹ ولڈرز کی ’’حفاظتی حراست‘‘ کو دس سال مکمل ہو گئے۔ جبکہ ہالینڈ کی حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے اعلان پر اس کی سیکورٹی مزید بڑھا دی ہے، جہاں ملعون کی بیوی اس ہفتے میں صرف ایک بار مل سکتی ہے، جبکہ ملعون موت کے خوف میں مبتلا ہو گیا ہے۔ ہالینڈ حکومت نے انکشاف کیا ہے کہ فریڈم پارٹی کے اسلام مخالف رہنما گیرٹ ولڈرز کی حفاظتی تنہائی کو ختم کرنے کا کوئی اراد نہیں ہے اور متنازع رکن پارلیمنٹ بدستور حکومتی سیف ہاؤس میں قید رہے گا۔ البتہ اس کو پارلیمنٹ یا کسی تقریب میں آنے جانے کے لیے حفاظتی کلیرئنس دی جا سکتی ہے۔ ادھر برطانوی میڈیا نے
قربانی…… حکمت اور مسائل و احکام
ابن امیر شریعت مولانا سید عطاالمحسن بخاری رحمہ اللہ علیہ اسلام امن و سلامتی کا ہی نام ہے اسلام کے ہر عمل سے سلامتی پیدا ہوتی اور امن پھیلتا ہے ہر باشعور آدمی غور و فکر کی نعمت سے اس حقیقت کو پاسکتا ہے ۔ نبی کریم ا کی آمد سے قبل انسانوں کے اعمال جس برائی ، خباثت اور شیطنت سے آشنا ہو چکے تھے اسلام نے انہی اعمال کو اسوۂ حسنہ میں پابند کرکے محبت، آدمیت ، امن ، سلامتی اور عا فیت پیدا کردی ۔ غور فرمائیے قبائل کے سردار اور ان کے ساتھی کھاناکھارہے ہیں ہمہ قسم نعمت ان کے سامنے چن دی گئی ہے مگر کیا مجال کہ غلام اس کی طرف دیکھ بھی جائے۔ روساء و بزرجمہر کھا پی
حمد باری تعالیٰ
امجد شریف فنا میں ہوں بقا تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے میں پل دو پل، سدا تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے تری رحمت کے صدقے ہی سبھی کے کام ہوتے ہیں سبھی کا ہی خدا تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے سہارا بے سہاروں کا جو ہر مشکل میں بنتا ہے وہی مشکل کشا تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے نہیں جو مانتا تجھ کو نہیں جو جانتا تجھ کو اُسے بھی دے رہا تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے یہاں بھی یاد تیری ہی بڑی افضل عبادت ہے وہاں کا بھی الٰہ تُو ہے خدا تو ہے خدا تو ہے کہیں پودے میں بیٹھا ہے چھپا کے روپ تُو اپنا کہیں جلوہ
بارگاہِ ختمِ رسالت میں دو نعتیہ نظمیں
یوسف طاہر قریشی جونہی مرے قلم سے ثنا نے لیا جنم لطف و عطائے رب کی ادا نے لیا جنم جس لمحہ میرے ہونٹوں نے چوما نبی کا نام صلّ علیٰ کی نوری صدا نے لیا جنم روئی کے گالوں کی طرح اڑنے لگے گناہ نعتوں کے شہر سے جو ہوا نے لیا جنم جس جس طرف پڑی ہے نگاہِ مہِ عرب اس اس طرف فروغِ ہدیٰ نے لیا جنم جب بھی لگایا سنتِ نوریں کا کوئی نخل ہر شاخ سے گلہائے رضا نے لیا جنم بویا ہے جب درود کا طاہرؔ
میرے وطن کے راہنماؤ (شہداءِ ختمِ نبوّت کا پیغام)
ساغرؔ صدیقی مرحوم میرے وطن کے راہنماؤ اِک ایسا آئین بناؤ! جس میں ہو صِدّیق کی عظمت جس میں ہو فاروق کی جرأت جس میں ہو عثمان کی غیرت جس میں ہو حیدر کی شجاعت ملّت کے جذبات جگاؤ اک ایسا آئین بناؤ! طارق کی تدبیر ہو جس میں خالد کی تقدیر ہو جس میں امّت کی زنجیر ہو جس میں قرآن کی تاثیر ہو جس
بیاد امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ
یوسف طاہر قریشی امیرِ فصاحت، سرورِ بلاغت امیرِ شریعت، امیرِ شریعت سراپا وجاہت، وقارِ خطابت امیرِ شریعت، امیرِ شریعت خدا کی زمیں پر، خدا کی حکومت خدا کا ہو قانون، آئینِ فطرت ہمیشہ کیا کرتے اس کی نصیحت امیرِ شریعت، امیرِ شریعت مہکتے گلابوں کی خوشبو کی مانند
السید عطاء المؤمن شاہ صاحب بخاریؒ کے سانحۂ ارتحال پر
پروفیسر خالد شبیر احمد ’’جب احساس میں بلا کی شدت ہو تو نثر اُس کے اظہار میں ساتھ دینے سے قاصر رہتی ہے۔ پھر مجبوراً شاعری کا ہی سہارا لینا پڑتا ہے کہ شاعری شدید احساسات کے اظہار کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔ جناب سید عطاء المؤمن شاہ صاحب بخاری مرحوم و مغفور سے میرا دوستانہ اس قدر وسیع اور عمیق ہے کہ ان کی موت پر دکھ و غم کا اظہار نثر میں ممکن ہی نہیں تھا۔ اس لیے شاعری کا سہارا لینا پڑا۔ اگر کچھ عرصہ بعد اس غم میں ٹھہراؤ آیا تو ان شاء اﷲ مضمون بھی لکھوں گا۔ فی الحال تو یہ نظم نذرِ قارئین ہے کہ اس کا ہر شعر اُن پر ایک مکمل مضمون کی نشاندہی کرتا ہے‘‘۔ (احقر
پاکستان…… اﷲ کا انعام
خطاب: حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی قوم نے اُن سے کہا کہ اپنے اﷲ سے کہو کہ ہم پر ایسا روزی کا نظام اتار دے کہ ہم زندگی بھر اس سے نفع اٹھاتے رہیں اور اپنی معاشی ضرورتیں پوری کرتے رہیں مگر اس میں کمی نہ آئے۔ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام نے انھیں سمجھانے کی بہت کوشش کی کہ اﷲ تعالیٰ سے ایسا مطالبہ مناسب نہیں۔ تم میری سچائی کی کوئی اور دلیل مانگ لو، حجت تمام نہ کراؤ۔ اِتمامِ حجت کے بعد تو عذر معذرت کا مسئلہ بھی ختم ہو جائے گا۔ مگر وہ لوگ نہ مانے۔ تب اﷲ تعالیٰ نے اپنے رسول سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سے جواب دیا کہ
میرے شاہ جی
سمیع اﷲ ملک ان دنوں قصرسفیدکے فرعون کے دہمکی آمیزبیانات اوردیگرحرکات کی وجہ سے اقوام عالم کے تمام امن پسند قوتوں میں عجیب ہلچل پیداکررکھی ہے اوریوں محسوس ہورہاہے کہ کسی بھی وقت ایک ایسی عالمی جنگ کاطبل بجنے والاہے جو دنیا کو خاکستر کر دے گا۔ بالکل اسی طرح ۱۹۴۷ء تک دنیابھر میں برطانیہ کے جبروت کاطوطی بولتاتھا۔برطانوی سلطنت کی وسعت کے پیش نظریہ مثل مشہورتھی کہ اس کی سلطنت میں سورج غروب نہیں ہوتایعنی اگراس کی نوآبادیات کے ایک حصے میں سورج غروب ہوتا تھا تو دوسرے علاقے میں دن نکل رہاہوتا تھا۔برطانیہ نے بھی آزادی پسندوں کو جبرو استبداد، درندگی اور سفاکی کے ہتھکنڈوں سے بالکل اسی طرح صفحہ ہستی سے مٹادیناچاہاجیساکہ آج کل امریکی استعماردہشتگردی کا لیبل لگا کر مسلمانوں کی
قادیانی سازشیں
نوید مسعود ہاشمی قادیانیوں نے اپنی مذموم سرگرمیوں کو صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں کر رکھا۔۔ بلکہ دنیا بھر میں اِسلام اور مسلمانوں کو نقصان پہنچانے کا کوئی بھی موقع قادیانی ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے ۔مصر سے آنے والی اِطلاعات کے مطابق قادیانی لابی وہاں کھلے عام مسلمانوں میں اِرتداد پھیلانے میں مصروف ہے، قاہرہ میں واقع دنیا کی سب سے بڑی اِسلامی یونیورسٹی جامعہ الازہر پر بھی قادیانی، یہودی مدد کے بل بوتے پر قبضہ کرنے کی کوشش میں ناکام و نامراد ہو چکے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ یہودی اداروں نے بھاری سرمایہ لگا کر طلباء میں فکری اِنحراف، گمراہی اور اِرتداد کو فروغ دینے کے لیے اپنے وفادار قادیانی شتونگڑوں کی خدمات لے کر جامعہ الازہر کو اپنی مذموم
منھاجِ نُبوّت اور مرزا قادیانی قسط: ۸
مولانا مشتاق احمد چنیوٹی رحمۃ اﷲ علیہ معیار نمبر۲۴: انبیاء اپنے دعویٰ کی بنیاد کسی پہلے نبی کی وفات پر نہیں رکھتا: جب سے یہ کائنات بنی ہے اور انبیاء کرام علیہم السلام کی بعثت کا سلسلہ شروع ہوا ہے، ایسا کبھی نہیں ہوا کہ کسی سچے نبی نے اپنے صداقت کی بنیاد پہلے نبی کی وفات پر رکھی ہو اور کہا ہو کہ چوں کہ فلاں نبی فوت ہوچکے ہیں اس لیے میں نبی ہوں۔معلوم ہو ا کہ ایسا دعویٰ کرنا میعارِ نبوت بن ہی نہیں سکتا۔ مرزا غلام احمد کی عجیب منطق ہے کہ پہلے اس نے حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کی وفات کا دعویٰ کیا اور ساتھ ہی یہ کہا کہ چونکہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام فوت ہوچکے ہیں اس
صحیفۂ ہُمام بن مُنَبِّہ…… مختصر تعارف اور اس کے ترجمہ پر ناقدانہ نظر (آخری قسط)
علامہ محمد عبد اﷲ رحمۃ اﷲ علیہ آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دو بھوکے سیر ہونے میں نہیں آتے، ایک علم کا بھوکا، دوسرا مال کا۔ رجال کی کتابیں دیکھیں جائیں تو علمی بھوک کے سلسلہ میں سینکڑوں بلکہ ہزاروں حیرت انگیز واقعات سامنے آتے ہیں۔ اسلاف کے برابر نہ سہی، ہر دور میں اخلاف کو بھی علم کی بھوک پیاس سے کچھ حصہ ملا ضرور ہے۔ علامہ شبلی نعمانیؒ نے سیرت طیبہ اور تاریخ کے موضوع پر محققانہ کتابیں لکھیں تو اس وقت تک ابن کثیر کی نامور کتاب’’ البدایہ والنہایہ‘‘چھپ کر نہیں آئی تھی۔ علامہ، اس کو دیکھنے کی حسرت ہی دل میں لے کر گئے۔ راقم السطور ایک ادنیٰ سا طالب علم ہے، بزرگوں کی شفقتوں کے نتیجے میں
عکرمہ نجمی کا ترک مرزائیت کا اعلان
تحریر: عکر مہ نجمی ترجمہ: صبیح ہمدانی ’’عکرمہ نجمی کبابیر (فلسطین) کے شہری ہیں، یہ پیدائشی قادیانی تھے اور زندگی بھر قادیانیت کی تبلیغ وترویج میں گزاری۔ فلسطین سے لندن (برطانیہ) میں قادیانیوں کے ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی ہوئی اور قادیانی خلیفہ مرزا مسرور احمد کے مقربین کی صف میں شامل رہے۔ یہ لندن کے قادیانی عبادت خانے کے امام بھی رہ چکے ہیں لیکن کچھ نو مسلم قادیانیوں کے اعتراضات کی تحقیق شروع کرنا تھی کہ جادۂ مستقیم پر چل پڑے اور حق کو پالیا۔ ذیل میں عکرمہ نجمی کا قادیانی مذہب چھوڑنے کا اعلان اور اپنے خالہ زاد بھائی حسن عَودہ کے نام کھلا خط ہے جن کا ۳۰ سال قبل قادیانیت چھوڑنے کے باعث بائیکاٹ اور کردار کشی کی جاتی رہی۔ ان
مجھے معاف کرنا! میں ۳۰ سال تک تمہارے ساتھ ظلم کرتا رہا
تحریر: عکرمہ نجمی ترجمہ: صبیح ہمدانی میرے عزیز خالہ زاد بھائی، حسن عودہ! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ مجھ پر لازم ہے کہ میں آپ کے ساتھ کی گئی اپنی غلطی پر معذرت پیش کروں، جب میں بنا سوچے سمجھے بد کلامی، کردار کشی اورنفرت انگیزی کے ساتھ بائیکاٹ کا حصہ بنا۔ جب آپ کے جماعت سے خارج ہوجانے کی خبر مجھ تک پہنچی تو میں اس وقت سترہ سال کا تھا۔اور جب ہر طرف سے آپ پر سب وشتم کی بارش ہوئی، ہر کسی کو آپ کے بائیکاٹ پر مجبور کیا گیا اور آپ کے والد پر بھی دباؤ ڈالا گیا کہ وہ آپ سے براء ت کا اعلان کریں تو میرے پاس سوائے اس سُرمیں سُر ملانے اور اس شور وشغب میں اپنی
قارئین کے خطوط
مولانا سلیم اﷲ چوہان سندھی بخدمت جناب سید محمد کفیل بخاری دامت برکاتہم مدیر مسؤل ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘ ملتان! السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ! ماشاء اﷲ آپ کا رسالہ ماہنامہ ’’نقیب ختم نبوت‘‘ ملتان ایک تحقیقی، نظریاتی، معلوماتی رسالہ ہے جو دشمنانِ دین اور فرق باطلہ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کا کردار ادا کر ہا ہے۔ الحمد ﷲ ہر ماہ پابندی سے پڑھنے کو ملتا رہتاہے۔ اس کے مشمولات بہترین، موضوعات دلچسپ اور پیشکش جاذبِ نظرہوتی ہے۔ دل کی بات کے عنوان سے جناب سید محمد کفیل بخاری کے خوبصورت اداریے باصرہ نواز ہوتے ہیں جن میں حالات حاضرہ پر عمدہ ادبی اسلوب میں سیر حاصل بحث کی جاتی ہے۔بلا شبہ یہ اداریے رسالے کی جان ہوتے ہیں۔دین و دانش کے موضوعات کے
تبصرہ کتب
مبصر: نعمان سنجرانی نام :لبیک اﷲم (سفر نامۂ عمرہ)تحریر:آمنہ عبد الشکور ضخامت: ۱۲۴ صفحات قیمت: ۵۰۰ روپے ملنے کا پتہ: محمد ہیلتھ کیئر جی ٹی روڈ، سنانواں تحصیل کوٹ ادّو، ضلع مظفّر گڑھ دیارِ حرمین کی سرزمین کو دیکھنا اور اس مبارک ہوا میں سانس لینا ہر مسلمان کی سب سے بڑی خواہشوں میں سے ہے۔اس مبارک سرزمین کے احوال و آثار کو جاننا اور ان سے محبت کرنا ہمارے لیے شناخت اور پہچان کا مسئلہ اور ہماری جذباتی و ایمانی ضرورت ہے۔ اسی خاطر حج و عمرہ کے مبارک سفر سے واپس آنے والوں سے ان کے احوالِ سفر دریافت کرنے والوں کا ایک ہجوم آج بھی مشتاقانہ بے چینی کے ساتھ ان کا منتظر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مسلمانوں کے تحریری
مسافرانِ آخرت
چیچہ وطنی : جماعت کے قدیم معاون محمد یٰسین جٹ چک نمبر 9-170 ایل کی والدہ ماجدہ 28 اپریل کو انتقال کر گئیں چیچہ وطنی : دارالعلوم ختم نبوت کے معاون اور ہمارے دوست نصیر احمد رحمانی (پریس رپورٹر)کی والدہ ماجدہ 14؍ جولائی ہفتہ کو انتقال فرما گئیں چیچہ وطنی : ضلع کونسل ساہیوال کے چیئر مین اور ہمارے معاون چودھری زاہد اقبال کے بڑے بھائی چودھری طاہر عبداﷲ (ساہیوال)25 ؍ جولائی بدھ کو انتقال کر گئے ٭چیچہ وطنی : نصیر احمد (رحمن سٹی )کے تایا جان عبدالعزیز (اوکانوالہ روڈ) 25؍ جولائی بدھ کو انتقال کر گئے ،نماز جنازہ جامع مسجد میں ادا کی گئی جو مفتی قاضی ذیشان آفتاب نے پڑھائی ،عبداللطیف خالد چیمہ اور احباب ِجماعت نے شرکت کی ٭چیچہ وطنی(چک نمبر 108/121):