تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

سینیٹ الیکشن، متحدہ مجلس عمل کی بحالی اور آئندہ انتخابات

سید محمد کفیل بخاری بالآخر سیاسی بلّا تھیلے سے باہر آ گیا، سینیٹ انتخابات مکمل ہو گئے اور صادق سنجرانی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ’’یہ صادق سنجرانی کون ہوتا ہے؟ پہلے کہا مجھے کیوں نکالا؟‘‘ انھیں بتایا گیا کہ یہ چیئرمین سینیٹ ہوتا ہے اور انھیں اسی لیے نکالا گیا تھا کہ ’’دن گنے جاتے تھے اسی دن کے لیے‘‘ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے الزام عائد کیا ہے کہ ’’سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت ہوئی ہے‘‘ اس وجہ سے انھوں نے نو منتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ ملاقات سے انکار بھی کر دیا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پارلیمانی خرید و فروخت کیا پہلی مرتبہ ہوئی ہے؟ ماضی

امیر شریعت کانفرنس کا کامیاب انعقاد !

عبداللطیف خالد چیمہ مجلس احرارا سلام پاکستان کے زیر اہتمام 9؍ مارچ 2018ء بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں بطل ِ حریت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کے مجاہدانہ کردار کے حوالے سے ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کا انعقاد توقع سے زیادہ کامیاب رہا، اللّٰہم لک الحمد ولک الشکر گنجائش سے کہیں زیادہ شرکاء کی تشریف آوری اور تمام مسلم مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں کی تشریف آوری نے چار چاند لگا دیے۔ کانفرنس کی صدارت حضرت قائد احرار پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالی نے فرمائی جبکہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، حضرت پیر عزیز الرحمن ہزاروی مدظلہ العالی نے اختتامی

مولانا سید عطاء المؤمن بخاری کی اہلیہ کا سانحۂ ارتحال

سید محمد کفیل بخاری ابن امیر شریعت، قائد احرار، حضرت مولانا سید عطاء المؤمن بخاری دامت برکاتہم کی اہلیہ محترمہ ۴؍ رجب ۱۴۳۹ھ/۲۲؍ مارچ ۲۰۱۸ء بروز جمعرات انتقال کر گئیں۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطٰی وَ کُلّ شَیْءٍ عِنْدَہٗ بِأجَلٍ مُسَمًّی۔ مرحومہ، حضرت امیر شریعت کی بہو، حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری کی بھاوج اور راقم کی ممانی تھیں۔ طویل عرصے سے علیل تھیں۔ ذیابیطس اور خون کی کمی کا عارضہ لاحق تھا۔ گزشتہ چھے ماہ سے مرض میں شدت آ گئی۔ جمعرات کی دوپہر طبی معائنے کے لیے نشتر ہسپتال لے جایا گیا لیکن کچھ ہی دیر بعد اچانک پیغامِ اجل آ گیا اور وہ دار الفناء سے دار البقاء کے سفر پر روانہ ہو

شہدائے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت

مولانا زاہد الراشدی گزشتہ اتوار کو مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور میں شہدائے ختم نبوت کی یاد میں حضرت مولانا سید عطاء المہیمن شاہ بخاری کی زیر صدارت منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی سعادت حاصل ہوئی، اس موقع پر جو گزارشات پیش کیں ان کا خلاصہ درج ذیل ہے: بعد الحمد والصلوٰۃ۔ آج کی یہ نشست دو حوالوں سے ہے۔ شہدائے ختم نبوت کی یاد میں ہے اور ۹؍ اپریل کو ایوان اقبالؒ لاہور میں مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ’’امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کانفرنس‘‘ کی تیاری کے سلسلہ میں بھی ہے اور میں ان دونوں امور کے بارے میں چند مختصر گزارشات پیش کرنا چاہوں گا۔ شہدائے ختم نبوت کا تذکرہ

سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات

 مسلمانوں کو شدت پسندی کی طرف دھکیلنے کی کوشش؟ شکیل اختر۔ بی بی سی اردو ڈاٹ کام، نئی دہلی سری لنکا کے کینڈی شہر اور امپارا ضلع میں مسلم مخالف فسادات کے بعد رواں ماہ کے اوائل میں حکومت نے پورے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔اس جزیرہ نما ملک میں تمل علیحدگی پسند تحریک کے دوران سنہ 1971 سے 40 برس تک ایمرجنسی نافذ رہی جسے خانہ جنگی کے خاتمے کے بعد سنہ 2011 میں واپس لیا گیا۔اُس وقت سے یہ پہلا موقع ہے جب دوبارہ ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی ہے۔ فسادات کے دوران مسلمانوں کی درجنوں دکانوں، مکان اور املاک کو حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ کئی مسجدیں بھی جلائی گئیں۔فسادات پر قابو پانے کے لیے فوج اتارنی پڑی۔ حالات میں بہتری

دینی مدارس امن کے مراکز

مولانا محمد یوسف شیخوپوری دینی مدارس کے خلاف آج کل مختلف سمتوں بڑی ناروا باتیں سننے میں آ رہی ہیں جب کہ حقیقت یہ ہے کہ مدارسِ اسلامیہ جن میں قلب و نگاہ اور فکر و ذہن کو خالصتاً اسلامی سانچے میں ڈھالا جاتا ہے۔ یہ وہ کارخانے ہیں جہاں آدم گری اور مردم سازی کے ساتھ ساتھ داعیانِ اسلام، محب وطن اور امن و اتحاد کے متوالے تیار ہوتے ہیں۔ یہ وہ پاور ہاؤسز ہیں جن سے اسلامی آبادی بلکہ انسانی آبادی میں انسانیت کی بجلی تقسیم ہوتی ہے اور حیاتِ نَو کا روشنی کا سراغ ملتا ہے۔ اس کی واضح و روشن دلیل مدارسِ اسلامیہ میں دی جانے والی تعلیم اور پڑھایا جانے والا نصاب ہے۔ آئیے آپ بھی اس کی ایک جھلک

خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین سیدنا معاویہ رضی اﷲ عنہ، حیات طیبہ کے چند پہلو

محمدعرفان الحق، ایڈووکیٹ ہائی کورٹ رجب المرجب کا مہینہ اس لحاظ سے اہم ہے کہ یہ نبی ﷺ کے لائق صد عزت و تکریم صحابۂ کرامؓ میں انتہائی اہم مقام و مرتبہ کے حامل امیر المؤمنین سیدنا امیرمعاویہ رضی اﷲ عنہ کی وفات کا مہینہ ہے۔ اس ماہ کی ۲۲ تاریخ کوسیدنا معاویہ رضی اﷲ عنہ نے داعی اجل کو لبیک کہا اور اپنے بعد اسلام کے دامن میں ایسا خلا چھوڑ گئے جو تا قیام قیامت پر نہ ہو سکے گا۔ آپؓکاتب وحی ہیں۔ آپؓ سیدنا عمر فاروقؓ اور سیدنا عثمان ذوالنورینؓ کے عہد خلافت میں شام اور اس سے ملحقہ علاقوں میں امارت و گورنری کے منصب پر فائز رہے۔ آپؓ تقریباً۲۰ سال امیرالمؤمنین اور خلیفہ رہے اور زائد از نصف کرہ ارض

مقام صحابہؓ قرآن کر یم کی رو شنی میں

مو لانا شفیق احمد اعظمی صحابی کی تعر یف علما متقد مین ومتا خر ین نے صحا بی کی تعر یف میں جو کچھ لکھا ہے اس کا خلا صہ یہ ہے کہ ہر اس صا حب ایما ن شخص کو صحا بی کہا جا ئے گا جس نے ایما ن کی حا لت میں خا تم النّبیین محمد عر بیﷺ سے شر ف ملا قا ت حا صل کیا اوراسی ایما ن کے سا تھ وفات پائی،اورظاہرہے کہ وہ نا بینا حضرات یاصحابہ کے نو مو لود بچے جو آنحضرتﷺ کی خد مت مبارکہ میں لا ئے گئے ان سب کو ملا قات حا صل ہے لہٰذ ابلا تر ددجما عت صحابہ میں ان کاشما رہو گا۔ اس طر ح کم و بیش ایک

مسلمانوں کے آپس کے فتنے اور سلف صالحین کا طرز عمل

ترجمہ:مولوی محمد نعمان سنجرانی َ َ ابو نعیم نے کہا: ہمیں حدیث بیان کی ابو احمد الحاکم نے، ان کو ابن خزیمہ نے، ان کو عمران بن موسی نے، ان کو عبد الوارث نے، ان کو محمد بن جحادہ نے، وہ نعیم بن ابی ہند سے روایت کرتے ہیں، وہ ابو حازم سے اور وہ حسین بن خارجہ أشجعی سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے کہا: ’’جب حضرت عثمان رضی اﷲ عنہ کو شہید کیا گیا تو مجھے صورت حال کچھ سمجھ میں نہ آتی تھی (کہ متحارب جماعتوں میں سے کس کا ساتھ دوں) میں نے دعا کی کہ یا اﷲ مجھے حق کا معاملہ اس طرح دکھا دے کہ میں اس پر جم سکوں۔ تبھی میں نے نیند میں دیکھا کہ دنیا

’’نہیں پیٹ بھرتا بے صبری زمین کا‘‘

حبیب الرحمن بٹالوی ’’حضراتِ گرامی! میّت کے ورثا کا کہنا ہے کہ اگر کسی نے مرحوم سے کوئی قرض وغیرہ لینا ہو تو وہ اُن سے رابطہ کر سکتا ہے۔ زندگی میں آدمی سے کمی، کوتاہی ہو جاتی ہے۔ اگر مرحوم کے بارے میں کسی رشتے دار یا غیر رشتے دار کے دل میں کوئی رنجش یا ناراضگی ہو تو درخواست ہے کہ وہ انھیں اﷲ کے واسطے معاف کر دے۔ مرحوم بہت اچھے آدمی تھے۔ ایک جنازہ جا رہا تھا۔ لوگ کہہ رہے تھے: ’’مرنے والا بہت نیک آدمی تھا۔ بہت اچھا آدمی تھا‘‘۔ آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس پر جنت واجب ہو گئی‘‘۔ ایک اور جنازے پر ایک صحابی سے کسی نے پوچھا، یہ کس کا جناز ہے؟ انھوں نے

اگر قادیانیوں کو پاکستانی آئین میں کافر نہ قرار دیا جاتا تو؟

مولانا محمد مغیرہ ٭ پاکستان مسلمانوں کا ملک ہے کہ اس میں اکثر آبادی مسلمان قوم کی ہے اگرچہ اس مملکت کا طرز حکومت اسلامی نہیں جمہوری ہے۔ گو کہ اس مملکت کو معرضِ وجود میں آئے تقریباً ستر (۷۰) سال بیت چکے ہیں تاہم ابھی تک بجا طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ زمین پر ایک نئی مملکت وجود میں آئی ہے۔ مملکت کو چلانے والے اداروں میں ایک اہم ادارہ مقنّنہ ہے جس میں سینیٹ اور قومی اسمبلی کے دو ایوان ہیں۔ان ایوانوں کے ممبران انتخابی عمل سے گزر کر ان کے رکن بنتے ہیں۔ انھی ایوانوں کے ممبران کی اکثریت (دو تہائی) جو قانون اسمبلی میں پاس کر دے وہ ملک کا قانون کہلاتا ہے اور پورے ملک کو اسی کے

منھاجِ نُبوّت اور مرزا قادیانی قسط: ۴

مولانا مشتاق احمد چنیوٹی رحمۃ اﷲ علیہ معیار نمبر ۶: انبیاء کرام مرد ہوتے ہیں: نبوت کے لیے مرد ہونا شرط ہے۔ کوئی عورت نبی نہیں ہوتی…… بعض علماء نے عورت کے لیے نبوت کا ممکن ہونا تو تسلیم کیا ہے لیکن یہ بات وہ بھی مانتے ہیں کہ اگر عورت کا نبی ہونا ممکن مان بھی لیا جا تو بھی انہیں دعوت و تبلیغ کا حکم نہیں ہوتا۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: وَ مَا اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِکَ اِلَّا رِجَالاً نُّوحِیْ اِلََیْہِمْ۔(یوسف:۱۰۹، النحل: ۴۳، الانبیاء: ۷) ترجمہ: اور ہم نے تم سے پہلے مرد ہی بھیجے تھے جس کی طرف ہم وحی بھیجتے ہیں۔ مرزا قادیانی کی درج ذیل تحریریں پڑھیں اور خود اندازہ کریں کہ وہ مرد تھا یا عورت یا کوئی تیسری جنس،

زکوٰۃ سے مسجد تعمیر کرائی جا سکتی ہے؟

اعضاء کی پیوند کاری قسط: ۶ علامہ محمد عبداﷲ رحمۃ اﷲ علیہ ایک مغالطہ اور اس کا جواب: جن حضرات نے کچھ تعمیم اور توسیع سے کام لیا ہے انھیں دراصل دھوکہ یہاں سے لگا ہے کہ فی سبیل اﷲ کا لفظ اپنے لغوی معنی کے لحاظ سے نیکی کی تمام ممکنہ صورتوں کو شامل ہے حالانکہ ہر جگہ لغت کام نہیں دیتی۔ تمام کتب تفسیر اور صحیح بخاری (ج: ۲، ص: ۶۲۴۷) وغیرہ میں ایک واقعہ درج ہے کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ’’کُلُوْا وَاشْرَبُوْا حَتّٰی یَتَبَیَّنَ لَکُمُ الْخَیْطُ الْاَبْیَضُ مِنَ الْخَیْطِ الْاَسْوَدِ‘‘ (یعنی تم اس وقت تک کھاتے رہو کہ سفید تاگہ، سیاہ تاگہ سے واضح ہو جائے) تو حضرات صحابہؓ میں سے کئی لوگوں نے اپنے پاؤں میں دو تاگے باندھ

میرے جنونِ عشق کی روداد بھی تو سن

(روداد ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘لاہور) عبدالمنان معاویہ 9؍ مارچ 2018 ء کو زندہ دِل لوگوں کے شہر لاہور میں مجلس احرار اسلام پاکستان کی جانب سے پُر شکوہ عمارت ’’ایوان اقبال‘‘نزد پنجاب اسمبلی میں فقید المثال اجتماع بعنوان ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ارض پاک وبیرون ملک سے جید اکابر علمائے کرام شریک ہوئے اور خاص بات اس کانفرنس کی یہ تھی کہ اس میں برصغیر میں واقع مسلمانوں کے تینوں بڑے مسالک علمائے اہل سنت والجماعت علمائے دیو بند ،علمائے بریلی اور علمائے اہل حدیث نے شرکت وخطاب کیا ۔ اس طرح کا طرز عمل خوش آئند ہے کہ اس سے نہ صرف اتحاد ِ امت کی راہیں کھلتی ہیں بلکہ سیکولر لابی جو مسلمانوں کے باہمی افتراق وانتشا ر کو

’’پاکستان میں کیا ہوگا؟‘‘ کے سندھی ترجمے '' پاکستان مـ چا تھیندو؟'' کی رونمائی

مولانا چوہان سلیم اﷲ سندھی، ڈائریکٹر مولانا عبیداﷲ سندھی اکیڈمی راجو گوٹھ پاکستان میں کیا ہوگا کے عنوان سے حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری کی مشہور عام تقریر جو لیگی سیاستدانوں کے خطرناک رویوں کے مضمرات کو بہترین انداز میں فاش کرتی ہے، کئی برس سے بار بار چھپ رہی ہے۔ آخری ایڈیشن میں اس موضوع پر حضرت شاہ صاحب کے اقوال و افکار یکجا کیے گئے تھے، اسی ایڈیشن کو سندھی زبان میں ترجمہ کرنے کی سعادت مجھے حاصل ہوئی۔ سندھی کتاب کا عنوان ’’پاکستان مـ چا تھیندو؟‘‘ رکھا گیا۔ کتاب کے حرف اول کے عنوان سے حضرت مولانا سید محمد کفیل شاہ صاحب دامت برکاتہم العالیہ لکھتے ہیں: ’’امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ سمیت مجلس احرار

متلاشیان حق کے لیے دعوت فکرو عمل

مکتوب نمبر ۱۰ ڈاکٹر محمد آصف بسم اﷲ الرحمن الرحیم عزیز احمدی دوستو! تحریر نمبر 7: حضور نبی کریمؐ نے اﷲ کی قسم اٹھا کر یہ خبر دی ہے کہ قرب قیامت مریمؑ کے بیٹے حضرت عیسیٰ ؑنازل ہوں گے۔ ایک نہیں بے شمار احادیث صحیحہ میں یہ وارد ہے، لیکن مرزا صاحب نے یہ بات کہی کہ جن عیسیٰ ؑ کے نازل ہونے کی خبر ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ نے دی ہے ان سے مراد ایک مثیل مسیح ہے، اپنی اس بات کو ثابت کرنے کے لیے مرزا صاحب نے قرآن اور احادیث صحیحہ پر صریح جھوٹ بولا ہے۔ ’’قرآن کریم اور احادیث صحیحہ یہ امید اور بشارت بصراحت دے رہی ہیں کہ مثیل ابن مریمؑ اور دوسرے مثیل بھی آئیں گے۔‘‘ (ازالہ

مسافران آخرت

مجلس احرار اسلام سندھ کے امیر مولانا مفتی عطاء الرحمن قریشی کے چچا زاد بھائی اور جماعت کے مخلص کارکن زاہد حسین قریشی (ڈیرہ غازی خان )8 ؍فروری ،جمعرات دو بجے شب انتقال کرگئے ۔ مجلس احرار اسلام اور دارالعلوم ختم نبوت چیچہ وطنی کے معاون حاجی منظور احمد (چک نمبر 42 _ 12 ،ایل ) 18؍ فروری، اتوار کو انتقال کرگئے، نمازِ جنازہ 19 فروری پیر کو ادا کی گئی ۔ جامعہ خیر المدارس کے استاذ مفتی عمر فاروق صاحب انتقال: 13 مارچ حضرت مولانا قاری محمد یسین (جامعہ دار القرآن فیصل آباد) کے بیٹے قاری عثمان غنی ٹریفک حادثے میں 14 ؍ مارچ کو انتقال کرگئے جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان کے امیر شیخ محمد عمر کے والد اور مجلس احرار اسلام ملتان

نقیب

گزشتہ شمارے

2018 April

سینیٹ الیکشن، متحدہ مجلس عمل کی بحالی اور آئندہ انتخابات

امیر شریعت کانفرنس کا کامیاب انعقاد !

مولانا سید عطاء المؤمن بخاری کی اہلیہ کا سانحۂ ارتحال

شہدائے ختم نبوت کانفرنس میں شرکت

سری لنکا میں مسلم مخالف فسادات

دینی مدارس امن کے مراکز

خلیفہ راشد، امیرالمؤمنین سیدنا معاویہ رضی اﷲ عنہ، حیات طیبہ کے چند پہلو

مقام صحابہؓ قرآن کر یم کی رو شنی میں

مسلمانوں کے آپس کے فتنے اور سلف صالحین کا طرز عمل

’’نہیں پیٹ بھرتا بے صبری زمین کا‘‘

اگر قادیانیوں کو پاکستانی آئین میں کافر نہ قرار دیا جاتا تو؟

منھاجِ نُبوّت اور مرزا قادیانی قسط: ۴

زکوٰۃ سے مسجد تعمیر کرائی جا سکتی ہے؟

میرے جنونِ عشق کی روداد بھی تو سن

’’پاکستان میں کیا ہوگا؟‘‘ کے سندھی ترجمے '' پاکستان مـ چا تھیندو؟'' کی رونمائی

متلاشیان حق کے لیے دعوت فکرو عمل

مسافران آخرت