تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

فخر المحدثین حضرت مولانا سلیم اﷲ خان رحمتہ اﷲ علیہکا سانحۂ ارتحال

سید محمد کفیل بخاری وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر اور اتحات تنظیمات مدارس کے سربراہ، بانی مہتمم جامعہ فاروقیہ کراچی فخرالمحدثین حضرت مولانا سلیم اﷲ خان ۱۶؍ ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ / 15جنوری 2017ء بروز اتوار کراچی میں انتقال کر گئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔آپ کا شمار پاک وہند کے جید علماء میں ہوتا تھا۔ وہ علم و عمل میں یکتا تھے۔ مولانا کے انتقال سے علمی و روحانی دنیا میں جو خلا پیدا ہوا وہ پورا ہونا مشکل ہے۔ آپ ۲۵؍دسمبر ۱۹۲۶ء ضلع مظفر نگر (انڈیا) کے قصبہ حسن پور لوہاری میں پیدا ہوئے۔ خیبرایجنسی کے علاقے تیراہ کے قریب ’’چورا‘‘ کے آفریدی پٹھانوں کے خاندان ’’ملک دین‘‘ سے تعلق تھا۔ یہیں سے آپ کے اجداد حسن پور لوہاری ضلع مظفر نگر گئے

تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال!

عبداللطیف خالد چیمہ  آئین کی اسلامی دفعات خصوصاََتحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت جیسے قوانین مسلسل عالمی کفریہ ایجنڈے کی زد میں ہیں،گزشتہ کچھ ماہ سے چناب نگر کے سرکاری تعلیمی اداروں کو قادیانیوں کو دینے کے اعلان ،قائد اعظم یو نیو رسٹی اسلام آباد کے سنٹر فار فزکس کو آنجہانی ڈاکٹر عبدالسلام قادیانی کے نام منسوب کرنے کا فیصلہ ،سانحۂ دوالمیال(چکوال)اور ماورائے قانون و عدالت اقدامات اور پھر قانون توہین رسالت کو غیر مؤثر کرکے بدلنے کی مذموم کوششیں بڑی تیزی سے جاری ہیں اور ہم خُدام ختم نبوت اِن کوششوں بلکہ سازشوں کے سدباب کے لیے سرگرمِ عمل ہیں،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے ان مذکورہ ایشوز کے حوالے سے بیداری کا بھر پور کردار ادا کیا،مختلف مکاتب فکر کی

ٹرمپ کی صدارت :دُنیاکے خدشات اورردِعمل

ڈاکٹرعمرفاروق احرار وائٹ ہاؤس اپنے اکہترسالہ پینتالیسویں صدر ڈونلڈٹرمپ کو خوش آمدید کہہ چکاہے۔حالیہ امریکی انتخابات میں دنیاکی توقعات کے برعکس ٹرمپ کی کامیابی نے امریکہ سمیت دنیابھرکوحیرانی سے دوچارکیا ،چونکہ امریکہ اپنے وسائل اوراپنی طاقت کی بناء پر دنیاکے معاملات پر اثراندازی کی قوت رکھتاہے۔اس لیے ٹرمپ کی صدارت نے دنیاکو امریکہ سے توقعات سے زیادہ خوف اورخدشات میں جکڑ دیاہے،کیونکہ انتخابات میں ٹرمپ کے جارحانہ بیانات نے اس کی متنازع شخصیت کی جو شناخت قائم کی ہے،اُس نے دنیاکو دہشت زدہ کررکھاہے۔خصوصاًٹرمپ کے مسلمانوں، سیاہ فاموں اور امریکا میں مقیم غیر ملکیوں کے خلاف تندوتیزاورمتعصبانہ لب ولہجے نے ان طبقات میں سراسیمگی اوربے چینی پیداکررکھی ہے۔عالم اسلام میں بھی ٹرمپ کے بارے میں تشویش و اضطراب بے جانہیں ہے ،کیونکہ ٹرمپ نے صدارت

بھینسا اور آنٹیاں

طارق اسماعیل ساگر بھینسے موچی اور اس کے ساتھیوں کو غائب ہونے پر 25تا33آنٹیوں اور چلغوزوں کا احتجاج یہ بتانے کے لئے تو کافی ہے کہ غائب ہونے والے مرتدوں سے ہیومن رائٹس کو کتنی دلچسپی ہو سکتی ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان حرام خوروں کی اوقات کیا تھی ؟ ہماری روشن خیالی ہمارا ذاتی مسئلہ ہو سکتا ہے اجتماعی مسئلہ نہیں۔ دنیا میں آج بھی کروڑوں ایسے مسلمان موجود ہیں جو ختمی مرتبت صلی اﷲ علیہ وسلم کی شانِ اقدس میں گستاخی کی تصدیق ہونے کے بعد گستاخِ رسول صلی اﷲ علیہ وسلم کی گرفتاری کا انتظار نہیں کرتے۔ آپ اسے کچھ بھی معنی دیں لیکن جو مسلمان اپنے نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی پر

تحریک آزادیٔ کشمیر اور احرار

شیخ حسین اختر لدھیانوی ظلم و استبداد کی داستان بہت پرانی ہے جو اپنی آزادی اور حق کی خاطرقائم رہنے والوں کو ہمیشہ جھیلنا پڑا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالیہ قہر آمیز حالات کا جو کابوس بالکل نہتے اور بے سروسامان اہلِ کشمیر پر سایہ فگن ہے اس کی تاریخ بھی نئی نہیں۔معاہدہ امرتسر کے مطابق انگریزوں نے کشمیر کو اس کے سر بفلک پہاڑوں، لطیف ترین پانی والی جھیلوں،انتہائی زرخیز میدانوں اور خوشبوؤں سے مہکتے ہوئے زعفران کے ریشوں سمیت حقیر رقم پرمہاراجہ گلاب سنگھ کے ہاتھ بیچ دیا۔ جس کے ناجائز راج میں مسلمانوں پر انتہائی ظلم وستم ہونے لگا چنانچہ سنہ۱۹۳۱ء میں ڈوگرہ راج کی بدمعاشیوں کے خلاف مجلس احرار اسلام نے عالی شان تحریکِ کشمیر چلائی اور پہلی بار اہلِ کشمیر

وہ مر چکا تھا

پروفیسر ابوطلحہ وہ فزکس کا نوبل انعام یافتہ پروفیسر تھا۔ وہ اپنے تجربات میں مگن تھا بیوی اخبار لیے لیبارٹری میں د اخل ہوئی ’’اے جناب آپ کو تو نہ نماز کی فکر نہ اور کسی دینی سماجی کام کی۔ بس لیبارتری ہے یا چودہویں صدی کے نبی اور اس کے خلیفہ کی باتیں کرتے رہتے ہو۔ اس میں کسی کا کیا بھلا ہے یہ دیکھو اخبارنے لکھا ہے کہ آپ انتقال فرما گئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب نے بے توجہی سے جواب دیا۔ بس میری طرف سے مرنے والے کو پھولوں کی چادر بھجوا دو اور مجھے نہ چھیڑو کیونکہ میں آج کل سپر طاقت کے نیو ورلڈ آرڈ میں معاون کے طور پر کام کر رہا ہوں۔ انھوں نے مجھے اچھی تنخواہ پر ملازم

چکوال انتظامیہ مسلمانوں کے خلاف قادیانیوں کی مدد گار بن گئی

منصور اصغر راجہ باوثوق ذرائع کے مطابق چکوال انتظامیہ کی طرف سے مسلمانوں پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ قادیانیوں کے ساتھ ان کی شرائط پر تحریری صلح کر کے موضع دوالمیال کی متنازعہ مینار والی مسجد ان کے حوالے کردین۔ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں تاحال قید ۸۷؍مسلمانوں پر ذہنی ٹارچر کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب دوالمیال میں قادیانیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے محمد نعیم کے قتل کی ایف آئی آر سیشن کورٹ کے حکم کے باوجود تا حال درج نہیں کی جاسکی ہے۔ علاقے میں اب بھی خوف و ہراس کی فضا برقرار ہے اور ڈیڑھ ماہ گزر جانے کے باوجود سو سے زائد افراد غائب ہیں۔ دو روز قبل اہل علاقہ نے اجتماعی فیصلہ کیا کہ وہ کسی

معارف الحدیث

مولانا محمد منظور نعمانی رحمتہ اﷲ علیہ مسکینوں، یتیموں اور بیواؤں کی کفالت و سَرپرستی: عَنْ اَبِیْ ھُرَیْرَۃَ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اَلسَّا عِیْ عَلَی الْاَ رْمَلَۃِ وَا الْمِسْکِیْنِ کَا لْمُجَاہِدِ فِی سَبِیْلِ اللّٰہِ وَاَحْسِبُہٗ قَالَ کَالْقَائِمِ لَایَفْتَرُّوَ کَا لصَّائِمِ لَایُفْطِرُ [رواہ، البخاری ومسلم] ترجمہ:حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی بیچاری بے شوہر والی عورت یا کسی مسکین حاجت مند کے لیے دوڑ دھوپ کرنے والا بندہ (اﷲ کے نزدیک اور اجرو ثواب میں) راہِ خدا میں جہاد کرنے والے بندے کے مثل ہے۔ اور میرا گمان ہے کہ یہ بھی فرمایا تھا کہ: اس قائم اللیل (یعنی شب بیدار) بندے کی طرح ہے جو (عبادت اور شب خیزی

ِعلماء وخطباء اور ائمہ مساجدکے نام

استاذ الاساتذہ، شیخ الحدیث حضرت مولانا سلیم اﷲ خان رحمۃ اﷲ علیہ خاص مکتوب ،اہم وصیت اور زندگی کی آخری تحریر شیخ المشایخ ،استاذ الاساتذہ ،رئیس المحدثین حضرت اقدس مولانا سلیم اﷲ خان صاحب رحمۃ اﷲ علیہ اب اس دنیا میں نہیں رہے۔مگر آپ کا تابناک کردار تااَبد زندہ رہے گا،اور آنے والی نسلوں کو رہنمائی دیتا رہے گا۔ آپ محض لفظوں کے نہیں بلکہ عمل کے آدمی تھے۔پوری زندگی علم وعمل اورعزم و عزیمت کے ساتھ گذاری۔دین پر تصلب، سنت پر مداومت،تمسک بالحدیث ،اہل حق کی اتباع ، اوراَکابر وقت کی صحبتوں نے آپ کودر مکنون بنا دیا تھا۔دور حاضر کے اکثر بڑے علماء ،شیوخ حدیث اور مشائخ ِ وقت آپ کے براہ راست یا بالوسطہ شاگرد تھے ۔اﷲ پاک نے آپ کی ذات

احادیثِ نزولِ عیسیٰ بن مریم علیہماالسلام

اور منکرین حدیث کے اعتراضات کا علمی جائزہ         قسط:۱۰ حافظ عبیداﷲ تمنائی تحقیق کی حقیقت قارئین محترم! یہ تھے تمنا عمادی صاحب کے وہ مفروضے جن کی بنیاد پر انہوں نے بزعم خود صحیح بخاری کی اس روایت کو ’’جھوٹی اور موضوع‘‘ ثابت کیا ہے، آئیے اس تمنائی تحقیق کا جائزہ لیتے ہیں ۔ جہاں تک منکرینِ حدیث کے اِن ’’محدث العصر‘‘ کا یہ کہنا ہے کہ صحیح بخاری میں ’’باب نزول عیسیٰ بن مریم‘‘ کا ’’کتاب بدء الخلق‘‘ میں ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ یہ باب بعدمیں کسی نے صحیح بخاری میں ’’ٹھونس‘‘ دیا ہے، تو عرض ہے کہ اُس صحیح بخاری میں جو امام محمد بن اسماعیل البخاریؒ کی تصنیف ہے اور جو امام بخاری سے نسل

نعت

سیدہ فاطمۃ الزہرا رضی اﷲ عنہا مَا ذَا عَلٰی مَنْ شَمَّ تُرْبَۃَ اَحْمَدَ جس نے ایک مرتبہ بھی خاک پاے احمد مجتبیٰ سونگھ لی اَلَّا یَشُمَّ مَدَی الزَّمَانِ غَوَالِیَا تعجب کیا ہے اگر وہ ساری عمر کوئی اور خوشبو نہ سونگھے صُبََّتْ عَلَیَّ مَصَائِبُ لَوْ اَنَّھَا (حضور کی جدائی میں) وہ مصیبتیں مجھ پر ٹوٹی ہیں صُبَّتْ عَلَی الْاَ یَّامِ عُدْنَ لَیَا لِیَا یہ مصیبتیں ’’دنوں‘‘ پر ٹوٹتیں تو دن ’’راتوں‘‘ میں تبدیل ہوجاتے اِغْبَرَّاٰ فَاقُ السَّمَآءِ وَکُوِّرَتْ آسمان کی پہنائیاں غبار آلود ہوگئیں اور لپیٹ دیا گیا شَمْسُ النَّھَارِ وَاَ ظْلَمَ الْاَ زْمَان دن کا سورج اور تاریک ہوگیا سارا زمانہ وَا لْاَرْضُ مِنْ بَعْدِ النَّبِیِّ کَئِیْبَۃٌ اور زمین نبی کریم کے بعد مبتلائے درد ہے اَسَفًا عَلَیْہِ کَثِیْرَۃ الْاَحْزَانٖ ان کے غم میں

منقبت در مدحِ اصحاب محمدح

محمد سلمان قریشی پڑھا جو قرآں ورق ورق تھا نبیؐ کے اصحابؓ کا حوالہ                              حدیث میں بھی یہی لکھا تھا کہ بعدِ آقاؐ وہی ہیں بالا دِلوں میں ایمان کو سجا کے فْسوق و عِصیان سے بچا کے                                 خْدا نے اصحابؓ کو عطا کی ہدایتوں کی حسین مالا نبیء اکرمؐ پہ جانثاری کا تھا یہ عالم کہ اپنے تن پر                                  نہ تیغ دیکھی نہ تیر دیکھا نہ دیکھا خنجر نہ دیکھا بھالا سہی اذیت سُنی ملامت مگر نہ دامن

عشق کے قیدی

(قسط:۶)                                      ظفر جی  دسترخوان 5 فروری ․․․․․ 1953ء ․․․․ موچی گیٹ لاہور․․․!!! ہم دربار پیر مراد شاہ کے سامنے کھڑے تھے ۔یہاں اچھی خاصی رونق تھی۔چِکَّڑ چھولے... مرغ چھولے...گرم انڈے ...گجک... چائے ...نئے آنے والے مہاجرین کا سلسہ عروج پر تھا۔چاند پوری ایک ایک ٹھیلے کی زیارت کرتے آگے بڑھتے جا رہے تھے ۔ وہ کہیں سے مُٹّھی بھر چنّے اٹھاتے ، کہیں سے تھوڑی گجک اور کہیں سے ریوڑی پھانکتے ۔ میں مناسب فاصلہ رکھ کر اُن کی تقلید کئے جا رہا تھا۔ " حضور !کہیں جم کے کھانا بھی ہے یا یونہی گائے کی طرح چرنا ہے۔ " میں نے آواز لگائی۔وہ چلتے چلتے رک

جنابِ جاوید غامدی اور جماعتِ احمدیہ لاہورکس مخمصے میں ہیں ـ؟

محمدسفیر الاسلام ہفت روزہ فرائیڈے اسپیشل کراچی کی 2 تا 8 دسمبر 2016ء کی اشاعت میں شکیل عثمانی صاحب کا ایک مضمون ’’ جاوید غامدی اور جماعتِ احمدیہ لاہور مخمصے میں ‘‘پڑھا۔ ا س مضمون سے دو اور دو چارکی طرح یہ بات و اضح ہوجا تی ہے کہ جناب جاوید غامدی اور جماعتِ احمدیہ لاہور مسئلہ تکفــیرکے بارے میں اپنے اختیار کردہ موقف کے سبب ایک مخمصے میں ہیں ۔ ہماری دونوں سے اپیل ہے کہ جلدازجلد اس مخمصے سے نکل آئیں اورایک اصولی موقف اختیار کریں۔ جناب جاوید غامدی صاحب کے نقطۂ نظر کی بنیاددو کلےّے ہیں۔ اول احمدی موؤل ہیں اور موؤل کی تکفیر نہیں کی جاسکتی دوم قرآن کی رو سے تکفیر کے لیے اتمام ِحجت لازمی ہے اور اتمام ِحجت

قادیانیوں کو دعوت اسلام (قسط:۲)

مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اﷲ علیہ خصوصیات نبوی اور مرزاغلام احمد قادیانی اوریہ تو صرف اجمالی عقیدہ تھا کہ ’’مرزاغلام احمد قادیانی عین محمد ہیں‘‘ اس لیے انھیں آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کا نام، کام، مقام ومنصب، شرف ومرتبہ اورآپ صلی اﷲ علیہ وسلم کی نبوت وکمالات نبوت سبھی کچھ حاصل ہیں جو کچھ پہلے آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے پاس تھا اب ’’بعثت ثانیہ‘‘ کے طفیل وہ سب کچھ مرزا غلام احمدقادیانی کے پاس ہے۔ آئیے! اب یہ دیکھیں کہ مرزا غلام احمدقادیانی اور ان کی جماعت نے بعثت ثانیہ کے پردے میں مرزاغلام احمدقادیانی کو آنحضرت صلی اﷲ علیہ وسلم کے کمالات وخصوصیات کس فیاضی سے عطا کیے ہیں۔ عقیدہ (۱) قرآنی عقیدہ یہ ہے کہ آیت محمد رسول

صوفی محمد اسحٰق رحمتہ اﷲ علیہ: ایک باوفا اور ایثار پیشہ احرار کارکن

ابومعاویہ محمد فقیر اﷲ رحمانیؔ صوفی محمد اسحاق بستی مولویان رحیم یار خان کے ایک متمول اور فدائے احرار مولوی قمر الدین رحمتہ اﷲ علیہ کے گھر میں ۱۹۳۵ء میں پید اہوئے۔ قرآن مجید اور فارسی کی کتب اپنی بستی کے قدیمی مدرسہ شمس العلوم میں پڑھیں پھر والد صاحب نے سکول میں داخل کرایا اور مڈل تک تعلیم حاصل کرنے کے بعدآپ اپنے والد گرامی کے ساتھ اپنے رقبہ کی دیکھ بھال میں لگ گئے اور اپنے والد گرامی کے دست راست بنے۔ آپ دو موضعوں(موضع عبدالرحمن واکبرآباد) کے نمبردار رہے اور انھی دو موضعوں کے زکوٰۃ کمیٹی کے چیئر مین بھی رہے اور یہ دونوں فریضے بڑی خوش اسلوبی سے نبھائے۔ ۱۹۶۷ء میں قائد احرار و جانشین امیر شریعت حضرت مولانا سید معاویہ

بابا غلام فرید رحمتہ اﷲ علیہ: وفا شعار، مخلص اور بزرگ احرار کارکن

عبدالکریم قمر تقریبا ایک صدی پہلے ہمارے شہر کمالیہ (ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ) میں میاں غلام حسین کھوکھر مرحوم کا خاندان اپنی نیکی،شرافت اور دین داری کی وجہ سے پوری برادری بلکہ شہر بھر میں اپنی مثال آپ تھا۔ان کے چار بیٹے تھے، میاں نور محمد، میاں فیض محمد، میاں الہی بخش اور میاں غلام فرید۔دونوں منجھلے بیٹے ہندوستان کی عظیم حریت پسند اور انقلابی جماعت مجلس احرار اسلام ہند میں شامل تھے۔ اس کے فعال کارکن اور باوردی رضا کار تھے۔ میاں غلام فرید1922کے لگ بھگ پیدا ہوئے۔ گھر میں ہر وقت جماعتی سرگرمیوں کا تذکرہ ہوتا رہتا تھا۔ اس لئے نو عمرغلام فریدکے کانوں میں’’ احرا راور امیر شریعت رحمتہ اﷲ علیہ‘‘ کے نام سنائی دیتے رہتے تھے ۔ یہ نام ان کے

مسافران آخرت

رئیس المحدثین، صدر وفاق المدارس، حضرت مولانا سلیم اﷲ خان رحمتہ اﷲ علیہ ۱۶؍ ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ / 15جنوری 2017ء فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی رحمتہ اﷲ علیہ ۱۷؍ربیع الثانی ۱۴۳۸ھ /16جنوری 2017ء شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی رحمتہ اﷲ علیہ کے شاگرد مولانا محمد یعقوب بلیک برن (انگلینڈ) میں 20؍جنوری 2017ء کو انتقال کر گئے۔ مرحوم، حضرت مولانا شاہ عبدالقادر رائے پوری نور اﷲ مرقدہٗ سے بیعت تھے دارالعلوم دیوبند کے شیخ الحدیث، حضرت مدنی رحمتہ اﷲ علیہ کے شاگرد اور شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا رحمتہ اﷲ علیہ کے خلیفہ مجاز مولانا عبدالحق اعظمی 30؍دسمبر 2016ء کو انڈیا میں انتقال کرگئے خطیب مسجد امیر معاویہ، نیکا پورہ سیالکوٹ، مولانا محمد اشرف اعوان رحمتہ اﷲ علیہ، انتقال: 28؍جنوری 2017ء مجلس

نقیب

گزشتہ شمارے

2017 February

فخر المحدثین حضرت مولانا سلیم اﷲ خان رحمتہ اﷲ علیہکا سانحۂ ارتحال

تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورتحال!

ٹرمپ کی صدارت :دُنیاکے خدشات اورردِعمل

بھینسا اور آنٹیاں

تحریک آزادیٔ کشمیر اور احرار

وہ مر چکا تھا

چکوال انتظامیہ مسلمانوں کے خلاف قادیانیوں کی مدد گار بن گئی

معارف الحدیث

ِعلماء وخطباء اور ائمہ مساجدکے نام

احادیثِ نزولِ عیسیٰ بن مریم علیہماالسلام

نعت

منقبت در مدحِ اصحاب محمدح

عشق کے قیدی

جنابِ جاوید غامدی اور جماعتِ احمدیہ لاہورکس مخمصے میں ہیں ـ؟

قادیانیوں کو دعوت اسلام (قسط:۲)

صوفی محمد اسحٰق رحمتہ اﷲ علیہ: ایک باوفا اور ایثار پیشہ احرار کارکن

بابا غلام فرید رحمتہ اﷲ علیہ: وفا شعار، مخلص اور بزرگ احرار کارکن

مسافران آخرت