تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آسٹریلوی نزاد عیسائی خاتون ’’ مسز سسنیریا’’ نے داربنی ہاشم ملتان میں اسلام قبول کر لیا

 

آج نماز مغرب کے قریب آسٹریلیا کی ایک 72 سالہ عیسائی خاتون ” مسز سسنیریا ” نے دار بنی ھاشم ملتان میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر ، نواسہء امیر شریعت ، سید محمد کفیل بخاری کے رو برو اسلام قبول کر لیا – محترم نعمان عباسی انہیں دار بنی ھاشم لے کر آئے مسز سسنیریا نے سید کفیل بخاری کو بتایا کہ میں ایک طویل عرصے سے اسلام کا مطالعہ کررہی تھی ، میں مسلمانوں کو دیکھتی تو وہ مجھے بہت اچھے لگتے تھے ، جب ان سے پو چھا گیا کہ آپ اسلام سے کیوں متاثر ہوئیں ؟ انہوں نے کہا کہ : ” میں جب مسلمانوں کو نماز پڑھتے ہوئے دیکھتی تو مجھے احساس ہوا کہ اللہ کی عبادت کا اس سے بہتر کو ئی طریقہ نہیں کہ جس میں انسان اور رب کے درمیان اور کوئی نہیں ہوتا ، انسان کا رابطہ اللہ سے براہ راست ہو جاتا ہے اور وہ اپنی ساری باتیں راز کے ساتھ اپنے رب سے کر لیتا ہے جسے اور کوئی نہیں سن سکتا ، مسز سسنیریا نے بتایا کہ : گزشتہ دنوں میں ایک وفد کے ساتھ آسٹریلیا سے لاھور آئی تو بحریہ ٹاون کی جامع مسجد کے قریب سے گزر رہی تھی ، اچانک مسجد سے اذان کی آواز گونجی اور جونہی میرے کانوں سے ٹکرائی تو میرے دل میں اتر گئی ، میرے دل نے گواہی دی کہ اسلام ہی سچا دین ھے ، میں نے اسی وقت اسلام قبول کر نے کا فیصلہ کر لیا ، آج ملتان میں اپنے وفد کے ساتھ آئی تو میرا دل بہت بے قرار تھا کہ ابھی اسلام قبول کرنے کا اعلان کرو ، میں نے اپنے پاکستانی گائڈ نعمان عباسی سے کہا کہ مجھے فورا کسی مسجد لے چلو اور وہ مجھے آپ کے پاس لے آئے ، اسلام قبول کر کے میں بہت خوشی اور سکون محسوس کر رھی ھوں ، میں آپ کی بہت شکر گزار ھوں کہ آپ نے مجھے کلمہ پڑھا دیا ” سید محمد کفیل بخاری نے انہیں مبارک بادی ، انہیں نماز سیکھنے اور پڑھنے کی تلقین کی اور بتایا کہ ہر مسلمان پر پانچ وقت نماز پڑھنا فرض ھے ، مسز سسنیریا نے وعدہ کیا کہ وہ نماز سیکھے گی اور ضرور پڑھے گی ، سید محمد کفیل بخاری نے انہیں قرآن کریم کے انگریزی ترجمے کا نسخہ اور چند دینی انگریزی کتب گفٹ کیں اور ان کے لیے اسلام پر استقامت کی دعا کی – اس خاتون کا نام تبدیل کر کے زینب رکھا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.