چیئرمین سینٹ کے حوالے سے ایک اہم رٹ
عبداللطیف خالد چیمہ چودھری شیر افضل خان بابر گجر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں 21 ۔فروری 2018 ء کو رٹ دائر کی ،جس میں چیئرمین سینٹ کے حلف نامے میں ختم نبوت پر یقین کے بارے میں الفاظ کی شمولیت پر زور دیا گیا ہے ۔رٹ کے چیدہ چیدہ نکات یہ ہیں کہ آئین میں مسلمان ہونے کی تعریف کی گئی ہے ،جس کے مطابق مسلمان ہونے کے لیے حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم کو آخری نبی ماننا اور اُن پر نبوت کے ختم ہونے پر یقین ہونا ضروری ہے ،آئین اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ ملک کا صدر مسلمان ہونا چاہیے، اس لیے اگر ہم صدر کے حلف نامے کو پڑھیں تو اُس میں وہ مندرجات شامل
مجلس احرار اِسلام …… قافلۂ سخت جاناں
ڈاکٹرعمرفاروق احرار برصغیرکے سیاسی افق پر 29؍دسمبر1929کومجلس احراراسلام ایک نئی سیاسی جماعت کے طورپر اُبھری۔جس کے بانیوں میں وہ شخصیات نمایاں تھیں ،جن کا شمارتحریک خلافت کی صف ِ اوّل کی قیادت میں ہوتاتھا۔جن میں سیدعطاء اﷲ شاہ بخاری،مولاناحبیب الرحمن لدھیانوی،مولانا سیدمحمدداؤدغزنوی ،چودھری افضل حق،مظہرعلی اظہر اورشیخ حسام الدین شامل ہیں۔سیاسی سطح پر کانگریس اورمسلم لیگ اورجمعیت علماء ہندکی موجودگی میں مجلس احراراسلام کاقیام انفرادیت کی انوکھی مثال تھی۔مجلس احراراِسلام دیگرجماعتوں کے برعکس متوسط طبقہ کے رہنماؤں اورکارکنوں کی ترجمان تھی،جوپہلے دن ہی سے کسی مخصوص طبقے ،گروہ یافرقے کی بجائے ایک ایسامتحدہ پلیٹ فارم بن گئی ۔جس میں بلاتفریق مسلک ہرطبقہ کا نمائندہ رہنماموجودتھا،چونکہ مجلس احراراسلام کے بنیادی مقاصدمیں آزادیٔ وطن اورتحفظ ختم نبوت ایسے عظیم اہداف شامل تھے ۔اس لیے کسی بھی مکتبہ
چناب نگر میں سرخ کُرتے
سیلانی تیز رفتار آرام دہ ویگن تیزی سے فاصلہ سمیٹتے ہوئے پاکستان کے اُس اکلوتے پراسرار شہر کی جانب بڑھ رہی تھی، جہاں ملک کی واضح اکثریت واضح ترین اقلیت کی صورت میں رہنے پر مجبور ہے ، جہاں وہ مشکوک ٹھہرتے ہیں، جہاں رہنے کے لئے وہ کوئی مکان خرید سکتے ہیں نہ کاروبار کے لئے کوئی جگہ خرید کر دکان یا دفتر بنا سکتے ہیں، جیسے جیسے قادیانیوں کامسکن چناب نگر قریب آتا جا رہا تھا۔ سیلانی کی بے چینی اور اشتیاق بڑھتا جا رہا تھا۔ اس نے چناب نگر کے بارے میں بہت کچھ سن رکھا تھا اور آج پہلی بار وہ اس شہر میں داخل ہونے جا رہا تھا، جہاں جماعت احمدیہ کی رٹ قائم ہے ، جیسے جیسے وین آگے
اسراروں میں لپٹا چناب نگر
احسان کوہاٹی عرف سیلانی ہانپتے کانپتے بوڑھے چناب کنارے واقع چناب نگر جسے قادیانی ربوہ کہہ کر پکارتے ہیں ،پاکستان میں قادیانی مذہب کے پیروکاروں کی سب سے بڑی آبادی ہے ۔یہ واحد اکلوتی آبادی ہے، جہاں ملکی اکثریت واضح ترین اقلیت میں ہے۔ یہاں مسلمانوں کے گنتی کے گھر ہیں۔اس شہر میں قادیانیوں کے ایک لاکھ سے زائد ووٹرز ہیں لیکن ان ووٹرز کے الیکشن کے دن انگوٹھے کالے نہیں ہوتے۔ یہ جماعت احمدیہ کی ہدایت پر انتخابی عمل سے دُور رہتے ہیں ۔اس شہر میں عملًا جماعت احمدیہ کی حکمرانی ہے۔ ان کا اپنا سیکورٹی سسٹم ہے ۔یہاں کے تمام داخلی راستوں پر چوکیاں ہیں، یاقادیانی نوجوانون کا پہرہ، ان کے پاس جدید وائرلیس سسٹم اور ہتھیار ہیں ۔کسی اجنبی یا غیر قادیانی
امریکہ مزید 40 گستاخوں کی رہائی کا خواہش مند
وجیہ احمد صدیقی ’’امت‘‘کو دستیاب اطلاعات کے مطابق امریکہ کی ڈپٹی سیکریٹری خارجہ ایلس ویلز کی پاکستان آمد کے مقاصد میں یہ مطالبات بھی شامل تھے کہ پاکستان آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد اس کے تحفظ کو یقینی بنائے اور یہ کہ توہین رسالت کے جرم میں قید مزید40 مجرموں سمیت قرآن پاک کی مرزائی تفسیر چھاپنے اور فروخت کرنے والے چناب نگر کے قادیانی عبدالشکور کو بھی فوری طور پر رہا کرے ۔ وزارت خارجہ کے معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز کی جانب سے آسیہ بی بی کا ذکر چھیڑنے پر حکومت پاکستان نے عافیہ صدیقی کا معاملہ اٹھایا، لیکن اس پر کوئی مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ اگرچہ دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ ایلس
چناب نگر میں ہنڈی دھند ے کو قادیانی سپورٹ حاصل
مرزا عبدالقدوس چناب نگر میں ایف آئی اے نے چھاپہ مار کر ہنڈی کا غیر قانونی کاروبار کرنے والے سعید نامی شخص گرفتار کرلیا ہے ، جو قادیانی مرکز سے متصل مرکزی بازارکے اقصیٰ چوک میں گزشتہ کئی برسوں سے سرگرم تھا۔ ایف آئی اے نے بھاری مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی بھی اس چھاپے کے دوران اپنے قبضے میں لی۔ ذرائع کے مطابق سعید نامی شخص ایک وسیع نیٹ ورک کا کارندہ ہے ، جو غیر قانونی ذرائع سے افراد کو بیرون ملک بھجوانے میں بھی سرگرم رہا ہے ۔ بیرونی ملک خصوصاً یورپی ممالک میں موجود قادیانیوں کی بڑی تعداد اس نیٹ ورک سے روابط میں ہے ۔ مقامی ذرائع کے بقول سعید نام کے اس ملزم کی طرح چناب نگر
مظہراحمدکا قادیانیت سے اسلام تک کا سفر
ابوواسع (تیسری اورآخری قسط) مظہر احمد کا مزید کہنا تھا کہ ’’جب میری بیوی سے طلاق ہوگئی تو میرے گھروالوں اور خاص طورپر میرے والدنے مجھے کہا کہ تم واپس قادیانی ہوجاؤ ، تو ہم تمہاری کسی کنواری قادیانی لڑکی سے شادی کرا دیں گے، بس تم مرزا پر ایمان لے آؤ اور اپنی یہ داڑھی چھوٹی کرا لو،کیونکہ تمہاری بیوی نے بھی تم سے طلاق لے کر ایک کنوارے مرد سے شادی کر لی ہے، چنانچہ تمہاری بھی شادی کرا دیتے ہیں، چونکہ میرے والد جب باہر سے واپس آئے تو یہاں آکر انہوں نے رشتے وغیرہ کرانے کا کام شروع کردیا تھا، لیکن میں نے دین اسلام چھوڑنے سے قطعی انکارکردیاتھا۔ شاید انہیں اس بات کا بھی احساس ہوچکا تھا کہ ہم نے
اخبارالاحرار
آسیہ مسیح کی بریت انصاف کا قتل ہے: سیدعطاء المہیمن بخاری ملتان(یکم نومبر)مجلس احرار اسلام کے امیر حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری جنرل عبدالطیف خالد چیمہ ، سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹرعمر فاروق اور مرکزی رہنما سید عطاء اﷲ ثالث بخاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ آسیہ مسیح کی بریت اسلامیان پاکستان کے عقائد وایمان کے برعکس اور آئین کے منافی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فیصلہ بیرونی دباؤ کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شواہد اور اعترافی بیان کی بنیاد پر ممتاز قادری شہید کو سزا دی گئی لیکن آسیہ مسیح کو شواہد اور اعترافی بیان کے باوجود بری کر دیا گیا ۔ یہ دوہرا معیار انصاف کا قتل ہے ۔ احرار
اخبارختم نبوت
سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قادیانی ججز بھرتی نہ کرنے کی قرار داد منظور اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 نومبر2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں قادیانی ججز بھرتی نہ کرنے کی قرار داد منظور کر لی ہے ۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا جنرل باڈی اجلاس بار کے صدر سید جاوید اکبر شاہ کی صدارت میں ہوا۔اجلاس کے دوران قرارداد پیش کی گئی کہ ججز سمیت اہم عہدوں پر قادیانی بھرنہ کرنے پر پابندی عائد کی جائے ۔بار ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔ قرار داد کے مطابق ہائیکورٹ بار نے ججوں سے ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی