تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے محاذ کی تازہ صورتحال
عبداللطیف خالد چیمہ امریکی استعماراور اس کے حاشیہ بردار حکمران پاکستان میں قرارداد مقاصد ، آئین کی اسلامی دفعات کو ختم کرنے کے لیے پوری طرح سرگرم عمل ہیں ، ابھی تک تو ان کا اس پر بس نہیں چلا ،2010 ء میں قانون توہین رسالت کے خلاف ایک تیز مہم چلی تھی ، جس پر اس وقت کی حکمران جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے وزیر قانون جناب بابر اعوان نے ایک سمری اور مؤقف تیار کیا تھا ،جس کو پوری قوم نے پذیرائی بھی بخشی تھی ۔نیشنل اسمبلی ، وفاقی وزارت داخلہ ، وفاقی وزارت خارجہ ، وفاقی وزارت اقلیتی امور اور دیگر ملکی وغیر ملکی اداروں اور شخصیات نے وزیر اعظم کو اپنی اپنی طرف سے خطوط لکھے اور یادداشتیں بھجوائیں ۔ وزیر
سیّدعطاء المومن بخاریؒ:ایک عہدآفریں شخصیت
ڈاکٹرعمرفاروق احرار سیّدعطاء المومن بخاریؒ کے انتقال کے ساتھ ایک عہدہی ختم نہیں ہوا،بلکہ اُس کے ساتھ ہی اُن کی ذات سے جڑی ہوئی کئی شناختوں اوربعض روایات نے بھی دم توڑ دیا۔قحط الرجال کے اِس دورمیں اُن کا وجودگرامی روشنی کا استعارہ تھا۔اُن کو دیکھ کراِحساس ہوتاتھا کہ ہم اپنے شاندارماضی کے امانت داروں اورحال کی قدآورشخصیات کے قدموں میں موجودہیں۔ شخصیات بھی وہ !کہ جنہوں نے اپنے وقت کے نابغہ لوگو ں کی نہ صرف آنکھیں دیکھ رکھی ہیں،بلکہ وہ اُن کی صحبتوں سے فیض یاب بھی ہوتے رہے ہیں،مگر تیزی کے ساتھ بجھتے ہوئے چراغوں کے درمیان ،اب توایسی زندہ ہستیوں کو اُنگلیوں ہی پر گنا جاسکتاہے۔سیّدعطاء المومن بخاریؒ حضرت امیرشریعت سیّدعطاء اﷲ شاہ بخاری ؒ کے فرزنداَرجمندتھے،گواُن کی یہ عالی نسبی
جو بادہ کش تھے پرانے، وہ اٹھتے جاتے ہیں
سیف اﷲ خالد اک چراغ اور بجھ گیا ، شاندار ماضی سے جڑا ایک رشتہ اورختم ہوا ، خود داری، غیرت ، علم اور عمل کا ایک اور استعارہ زمیں کی پنہائیوں میں اتر گیا ،اہل دل اداس ہیں اور اہل علم پریشان ، مگر جس عہد میں اندھیروں کا راج ہو، جہاں تاریکیاں ہی سکہ رائج الوقت اور ظلمت ہی معتبر ہو ، روشنیاں ہی نہیں روشن ضمیربھی اٹھا لئے جاتے ہیں ،سید عطاالمؤمن بخاری ؒ بھی انہیں میں سے ایک تھے ، پورے وقار ، استقلال اورعلمی جاہ وجلال کے ساتھ اپنا وقت گزار کر چلے گئے ، انا ﷲ وانا الیہ راجعون ۔ امیر شریعت سید عطا اﷲ شاہ بخاری ؒکے تیسرے فرزند ،جنہیں امیر شریعت ؒ کی غیرت و حمیت کا
میکسیکو : 5 ہزار مسلمان قادیانی پروپیگنڈے کاشکار
علی ہلال اسلام اورمسلمانوں کے خلاف مغربی دنیا کی سازشوں کے سلسلے میں لاطینی امریکہ کے ملک میکسیکو میں ایک نیا اضافہ ہواہے ۔ میکسیکو کے مسلمانوں کو دین اسلام سے منحرف کرنے کے لئے قادیانی گروپ کو غیرمعمولی فنڈنگ کاانکشاف ہواہے ۔ قادیانی گروہ نے میکسیکو میں کئی خاندانوں کو ایک ساتھ دین اسلام سے منحرف کرکے قادیانی بنادیاہے ۔ شیطانی فرقے نے دعویٰ کیا ہے کہ جن افراد نے قادیانیت قبول کی ہے۔ وہ ایک اسلامی تنظیم کاحصہ تھے جنہوں نے قادیانی تبلیغ سے متاثرہوکر میکسیکو میں قادیانی مرکز سے ضم ہونے کااعلان کیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق قادیانی لابی کے دام فریب میں آنے والے مسلمان نسلی مسلمان نہیں تھے،بلکہ انہوں نے ماضی میں اسلامی تبلیغ سے متاثرہونے کے بعد عیسائیت
مسجد یمامہ پر 50سالہ قادیانی قبضے اورآزادی کی سرگزشت
احمدخلیل جازم (دوسری قسط) خوشاب کے نواحی چک کی اس مسجد کا نام ختم نبوت کے تحفظ کیلئے لڑی جانیوالی پہلی جنگ ،جس کی قیادت امیر المومنین، خلیفہ اول ، سیدنا صدیق اکبرؓ نے کی تھی ’’جنگ یمامہ ‘‘ کے نام پر مسجد یمامہ رکھا گیا۔ جس سے یہ باور کرانا ہے کہ مسلمان ختم نبوت پر آج چودہ سو برس بعد بھی اسی طرح ایمان رکھتے ہیں، جیسے اُس وقت ایمان رکھتے تھے۔ علاقے میں موجود بعض ہوش مند لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’ضلع خوشاب کے شہروں جوہر آباد اور قائد آباد میں تھانہ مٹھاٹوانہ کی حدود میں موجود یہ تمام چک پاکستان کے انتہائی حساس علاقے میں واقع ہیں،چونکہ یہ تمام چک پاکستان اٹامک انرجی کے گرد و نواح میں ہیں، اس
افریقی ملک مالی میں قادیانیوں کی بے لگام سرگرمیاں
علی زمان قادیانی گروہ نے مغربی افریقہ کے اسلامی ملک مالی میں فرانسیسی فوج کی سرپرستی میں غیر معمولی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں ۔ قادیانیوں نے 30مارچ کو مالی کے مغربی صوبہ کولیکورو میں ایک نئے عبادت خانے کاافتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر قادیانی گروہ نے علاقے کے غریب باشندوں کو رَاشن دے کر اَپنے جال میں پھنسایا ۔ ایسے افراد جنہوں نے 30مارچ کو قادیانیت قبول کرنے کااعلان کیا ہے۔ ان کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہے ۔ جن میں سے بیشتر افراد قادیانیت کے مکروفریب کے دام میں پھنس کر مرتد ہونے والے ہیں۔ جبکہ کم تعداد میں عیسائیت کے پیروکار ہیں ۔ مالی کے ذرائع نے بتایاکہ قادیانی گروہ نے 30مارچ کو عبادت خانے کی افتتاحی تقریب سے
اخبارالاحرار
قرآنی قوانین ہی انسانی جبرکو ختم کرسکتے ہیں:کفیل بخاری لاہور(یکم اپریل)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ قرآن اور قرآنی قوانین ہی انسانی جبرکو ختم کرسکتے ہیں،زرداری سمیت بعض سیاستدان اورحکمران مذہب کو موردِ الزام ٹھہرا کر اسلامی قوانین کے غلط استعمال کی جو بات کررہے ہیں،وہ کسی درجہ میں بھی قرین قیاس نہیں،بلکہ وہ عالمی اورکفریہ ایجنڈا ہے کہ جس کی تابعداری میں ہمارے حکمران اور سیاستدان بچھے جارہے ہیں۔جبکہ معروضی حالات کو نظرانداز کردیاجاتاہے ۔وہ گزشتہ روز مرکزی دفتر احرار نیومسلم ٹاؤن لاہور میں ماہانہ درس قرآن پاک کی اصلاحی نشست سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ ملالہ یوسف زئی قوم کی بیٹی ہے لیکن اس کو پولیٹیکلائز کیاجارہاہے اورباہر بھجوانے سے لے کر