امیر شریعت کانفرنس کی صدائے باز گشت
عبداللطیف خالد چیمہ تحریک مقدس تحفظ ختم نبوت مارچ1953 ء میں دس ہزار نفوس قدسیہ منصب رسالت (ﷺ) پر قربان ہوگئے ،لاہور کے مال روڈ کو شہیدوں کے خون نے ترکردیا ، لاشوں کوراوی میں بہایا گیا یا پھر چھانگا مانگا میں جلایا گیا ،بالآخر لاہوری وقادیانی مرزائی اسمبلی کے فلور پر غیر مسلم اقلیت قرار پائے ،اس مہینے میں ہم ہرسال شہداء 53 ء کو بطور خاص یاد کرتے ہیں ،لیکن اس مرتبہ 9 ؍مارچ ،جمعۃ المبارک کو بعد نمازِ مغرب ایوان اقبال لاہور میں ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا اعلان آپ بار بار پڑھ چکے ہیں ،امیر شریعت ، احرار اور تحفظ ختم نبوت دراصل ایک ہی کام کے مختلف نام ہیں ،حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ
خلیفۂ بلا فصل امیرالمؤمنین سیدنا ابو بکر صدیق رضی اﷲ عنہ
محمد عرفان الحق آپؓ کا نام عبداﷲ، لقب صدیق اور عتیق ہیں۔ دونوں لقب جناب نبی کریم علیہ السلام نے عطا فرمائے۔ آپؓ کانسب آٹھویں پشت پر رسول کریم صلی اﷲ علیہ وسلم سے جا ملتا ہے۔ آپؓ نہایت رقیق القلب اور بردبار تھے۔ حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ عنہ نبی علیہ السلام کے پہلے صحابی ، پہلے امتی، پہلے خلیفہ، نبی علیہ السلام کے انتہائی قریبی ساتھی اور آپ ﷺ کے سسر بھی تھے۔ آپ رضی اﷲ عنہ کا یو م وصال ۲۲ جمادی الثانی کو ہوا۔ سیدنا ابوبکر رضی اﷲ عنہ قریش کے ایک بااثر اور ممتاز فرد تھے۔ آپؓ کی اس قدر عزت کی جاتی تھی کہ دیت و تاوان کے تنازعات کا فیصلہ آپؓ ہی سے کروایا جاتا تھا۔ اور جب
لاکالج کاعاصمہ جہانگیرسے انتساب
منصوراصغرراجہ مختلف دینی جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی لا کالج کو عاصمہ جہانگیر سے منسوب کرنا دراصل مذکورہ تعلیمی ادارے کو متنازع کرنے کے مترادف ہو گا۔ایسے کسی بھی حکومتی اقدام کی سخت مزاحمت کی جائے گی ۔واضح رہے کہ 14فروری کو مسلم لیگ (ن)رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی کہ عاصمہ جہانگیر کی انسانی حقوق اور جمہوریت کی بحالی کے لئے خدمات کے اعتراف میں پنجاب یونیورسٹی کے لا، ڈِپارٹمنٹ کو اُن کے نام سے منسوب کیا جائے ۔ اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنماڈاکٹر فرید پراچہ کا ’’امت ‘‘سے بات کرتے ہوئے کہنا تھاکہ عاصمہ جہانگیر کی ملک وقوم ،انسانی حقوق اور جمہوریت کے لئے ایسی کوئی
قانونِ توہین رسالت میں تبدیلی ناممکن
غلام نبی مدنی(مدینہ منورہ) چند دن پہلے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کی طرف سے ایک بار پھر قانون توہین رسالت 295سی میں تبدیلی کی کوششیں سامنے آئیں۔ کمیشن برائے انسانی حقوق کی خواتین سنیٹرز نے توہین رسالت کے جرم کو قابل ضمانت بنانے ،گستاخ رسول کی طرف سے ندامت کے اظہار کے بعد معاف کرنے اور گستاخ رسول کی سزا موت سے تبدیل کرکے عمرقید کرنے کی سفارشات کی گئیں۔ہیومن رائٹس کمیٹی کے رکن سنیٹر مولانا عبدالستاراِن سفارشات پر پوری کمیٹی کے سامنے ڈٹ گئے اور انہوں نے کمیٹی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون توہین رسالت میں ایک نقطے کی تبدیلی بھی برداشت نہیں کی جائے گی۔کمیٹی نے اصرار کیا تو مفتی عبدالستار نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے پوری قوم
اخبارالاحرار
محب وطن قیادت ملک کو بحران سے نکال سکتی ہے:کفیل بخاری لاہور(4فروری)مجلس احراراسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری نے کہاہے کہ اسلام اور وطن کی محبت سے سرشار ،دیانتدارسیاسی قیادت ہی ملک کو سیاسی بھنور سے نکال سکتی ہے اعلیٰ عدلیہ کا کردار پہلے سے زیادہ شفاف ہوتا نظرآرہا ہے لیکن یہ سب کچھ میرٹ پر ہوتو غیر جانبداری اور زیادہ یقینی ہوسکتی ہے۔مجلس احراراسلام سنٹرل پنجاب اوراپر پنجاب کی علاقائی تنظیموں کے ذمہ داران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی پرامن جدوجہد کوسرکاری یا غیر سرکاری شخصیات سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔یہ منصب رسالت کی پرامن جدوجہد ہے۔ جسے سبوتاژ کرنے کی خواہش کرنے والے خود سبوتاژ ہوتے نظر آرہے ہیں ۔علاوہ ازیں
اخبارختم نبوت
ختم نبوت معاملہ :ن لیگی ایم پی ایز نے استعفے واپس لے لئے لاہور(نمائندہ جنگ)ڈیڑھ ماہ قبل ختم نبوت کے معاملے پر استعفیٰ دینے والے 4 ممبران پنجاب اسمبلی میں پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے نظام الدین سیالوی بھی شامل تھے ۔دیگر تین اراکین اسمبلی میں مولانا رحمت اﷲ ، رضا نصر اﷲ اور محمد خان بلوچ شامل تھے ،استعفیٰ واپس لینے والے اراکین اسمبلی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ختم نبوت معاملے پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ان کا مزید کہناتھاکہ اب ہمارے تحفظات دُور کردیے گئے ہیں،جس کے بعد اسمبلی سے دیے گئے استعفے واپس لے رہے ہیں۔پیر حمید الدین سیالوی نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا تھا ،جو انہوں
قادیانی دنیا
چکوال:دُوالمیال میں چھ قادیانیوں کا قبول اسلام چکوال(نامہ نگار)دوالمیال میں چھ قادیانی ختم نبوت پر ایمان لے آئے، عطاء المنان ولد جہانگیر احمد،ہاشم ولد خورشید،ساجدہ بیگم زوجہ خورشید اور ساجدہ بیگم کی دو بیٹیوں نے اسلام قبول کیا اور قادیانیت کو چھوڑ دیا۔ (روزنامہ دنیا‘‘ اسلام آباد۔29؍جنوری2018) قادیانی سرکاری ملازمت کیلئے جھوٹ بولتے ہیں: اسلام آبادہائیکورٹ رجسٹرڈ قادیانیوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 473 ہے اسلام آباد (وقائع نگار) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ( نادرا) نے پاکستان میں رجسٹرڈ قادیانیوں کا ریکارڈ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرا دیا ہے ۔جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ قادیانیوں کی تعداد ایک لاکھ 67 ہزار 473 ہے ، 10 ہزار 205 افراد نے بطور مسلمان شناختی کارڈ تبدیل کرنے کے بعد احمدی مذہب