ہلالِ رمضان کا پیغام
لیجیے! پورے ایک سال کے بعد مجھے آپ حضرات کی زیارت پھر نصیب ہورہی ہے۔ میں آپ کے لیے رمضان کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ وہ پیغام ہے تقویٰ کا اور صبر کا، رحمت کا اور مغفرت کا، تلاوت کا اور عبادت کا اور رضائے الٰہی کا۔ میں ایک ماہ تک آپ حضرات کی مہمانی میں رہوں گااور دیکھوں گا کہ آپ کے روزے کیسے گزرتے ہیں؟ آپ کی عبادت وتلاوت کا کیا حال ہے؟ آپ کتنا وقت عبادت میں صرف کرتے اور اپنے مالک کی یاد میں گزارتے ہیں؟ پھر میں آپ سے اجازت لے کر رخصت ہوں گا اور دوسرا چاند میری جگہ لے گا، عید کا مبارک اور نیا چاند اور عید تو خود رمضان کا انعام ہے۔ اگر رمضان نہ
احرار کے ساتھ تعاون فرمائیے
عبد اللطیف خالد چیمہ رمضان المبارک 1439 ھ کا رحمت ومغفرت کے عشرے مکمل کر کے ہم آخری عشرے (نجات) میں داخل ہوچکے ہیں ،اس مبارک مہینے میں دینی مدارس اور دینی جماعتوں کے ساتھ عوام الناس بڑھ چڑھ کر تعاون کرتے ہیں ،تاکہ خیر کے کام جاری وساری رہیں ،اور اہل خیر نیکیوں کی بہاریں سیمٹتے رہیں۔ مجلس احرار اسلام29 ؍دسمبر 1929ء کو قائم ہوئی اور حضرت امیر شریعت سیدعطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ نے 1934ء میں شعبۂ تبلیغ ’’تحفظ ختم نبوت‘‘ قادیان میں قائم کیا، دفاتراحرار و ختم نبوت کے ذریعے فتنۂ ارتداد مرزائیہ کا مردانہ وار مقابلہ کیا۔ 1953 ء میں منصب رسالت(ﷺ) وختم نبوت کے تحفظ کے لیے حضرت امیر شریعت رحمۃ اﷲ علیہ نے احرار کی میز بانی
زکوٰۃ کے مسائل
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی زکوٰۃ کن چیزوں پر فرض ہے؟ سوال:کن کن چیزوں پر زکوٰۃ فرض ہوتی ہے؟ جواب:مندرجہ ذیل چیزوں پر زکوٰۃ فرض ہے۔ (۱)سوناجب ساڑھے سات تولہ (87.479 گرام) یا اس سے زیادہ ہو۔ (۲)چاندی جب ساڑے باون تولہ (612.35 گرام) یا اس سے زیادہ ہو۔ (۳) نقد روپیہ اور مال تجارت، بشرطیکہ مال تجارت کی قیمت چاندی کے نصاب (ساڑھے باون تولہ چاندی) کے برابر ہو۔ مال تجارت سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کو خریدتے وقت آگے بیچ کر نفع کمانے کا ارادہ ہو اور اب تک بیچنے کی نیت بھی برقرار ہو، لہٰذا مکان ، پلاٹ یا دیگر سامان جو بیچنے کے لیے خریدے گئے ہوں اور اب بھی یہی ارادہ ہو تو ان پر زکوٰۃ فرض ہوگی، ہاں اگر
عید الفطر ……صدقۃ الفطر(فضائل ،احکام ،مسائل)
جانشین امیر شریعت حضرت مولانا سیدابو معاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ تمہید: عید الفطر بھی دیگر امتیازات دینیہ کی طرح ایک عظیم اسلامی شعار ،ایک دوررس اخلاقی نصاب ،ایک مسنون تفریح اور قومی مسرت اور خوشی کامبارک دن ہے، جسے دنیاوالوں کے معمولات کے بالعکس اﷲ نے بجائے ایک تہوار کے عبادت کی اہمیت برقراررکھتے ہوئے اس میں بہ قدر ضر ورت تفریح کی آمیزش کرکے اسلام کی قوت وعظمت کو دوام بخش دیا ہے۔ ہر مرغوب و محبوب شے کے حصول اور عزیز مقصد کے انجام پانے پر جب فطرتاً خوشی نصیب ہوتو دستور ہے کہ اس کے اظہار کی کوئی نہ کوئی صورت اور تدبیر ضرور اختیار کی جاتی ہے ۔ اسلام نے بھی دین فطرت ہونے کی وجہ سے اس معصوم
جعلی پیر’’لاثانی سرکار‘‘کا فتنہ
منصوراَصغرراجہ (پہلی قسط ) فیصل آباد کے اہلسنت علماء اوّل روز سے ہی صوفی مسعود لاثانی سرکار کے عقائد و نظریات کو گمراہ کن قرار دے رہے ہیں ۔20سال پہلے جید علما ء نے لاثانی سرکار کو قادیانیوں کا ایجنٹ قرار دیا ۔لاثانی سرکار نے اپنے خلاف تحریک کا زور توڑنے کے لئے صاحبزادہ فضل کریم کو اپنے پروگرام کا مہمان خصوصی بنانے کی کوشش کی تو انہوں نے صاف انکار کردیا ۔لاثانی سرکار کے دیگر دو بھائیوں نے بھی اپنے الگ الگ آستانے بنا رکھے تھے ۔ صوفی مسعود نے شیخ عبد القادر جیلانی ؒ کے حوالے سے ایک خواب کو بنیاد بنا کر خود کو لاثانی سرکار کہلوانا شروع کیا ۔قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لاثانی سرکار کا طریقہ واردات انجمن سرفرشان
ڈاکٹر آصف کاقادیانیت سے اسلام تک کا سفر
احمد خلیل جازم (پہلی قسط) ڈاکٹرمحمد آصف ملتان میں پیدا ہوئے ،اور پیدائشی مسلمان ہیں ، بعد میں انہیں قادیانیوں نے اپنے نرغے میں لے کر قادیانی کرلیا،انہیں ربوہ سمیت قادیان(ہندوستان) لے کر گئے، ملتان میں قادیانیوں کی تنظیم نے انہیں بعض اہم ترین ذمہ داریاں تفویض کیں، انہوں نے آٹھ برس قادیانیت کو نہایت قریب سے دیکھا اور لوگوں کو قادیانیت کی دعوت دینا شروع کردی، جب مرزا غلام احمد کا مجموعہ کتب ’’روحانی خزائن‘‘ پڑھنا شروع کیا تو انہیں احساس ہوا کہ یہ شخص مسیح موعوداور امام زمانہ نہیں بلکہ نفسیاتی مریض تھا، جس نے احساس برتری کے زعم میں کبھی خود کو رسول ، کبھی نبی اور کبھی مسیح موعود کہنا شروع کردیا۔ ڈاکٹر آصف اس وقت ملتان میں ہیں اور پاکستان
اخبارالاحرار
اخبارالاحرار مولانا مشرف علی تھانوی کی وفات پراَحراررہنماؤں کا اظہارتعزیت لاہور (یکم مئی) حضرت مولانا اشرف علی تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے نواسے اورڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمۃ اﷲ علیہ کے خلیفہ، مہتمم دارالعلوم الاسلامیہ لاہورشیخ الحدیث حضرت مولانامشرف علی تھانویؒ چندروزقبل مدینہ منورہ میں انتقال کرگئے۔ ان کی وفات پرمجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘،سیدمحمد کفیل بخاری،عبداللطیف خالد چیمہ ،ڈاکٹر عمرفاروق احرار،میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،قاری محمد قاسم ،ڈاکٹرضیاء الحق قمر،قاری شہزاد رسول،ڈاکٹرمحمدآصف،مہر اظہرحسین وینس و دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کی دعاکی ۔انہوں نے کہاکہ مدینہ منورہ میں موت اورجنت البقیع میں مدفون ہونا،یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ مولانامشرف علی تھانویؒ نے ساری زندگی
اخبارختم نبوت
اخبارختم نبوت قادیانی سالانہ رپورٹ جھوٹ کا پلندہ ہے:تحریک ختم نبوت لاہور( 3مئی)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قادیانی جماعت کی طرف سے رپورٹ بابت 2017 ء کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے من گھڑت اور خلاف واقعہ قرار دیا ہے ، ختم نبوت رابطہ کمیٹی کے کنوینر اور مجلس احرارا سلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے تبصرے اور ردِ عمل میں کہاہے کہ’’ احمدیوں کو سیاست سے دُور رکھنے کی کوشش کا الزام‘‘درست نہیں،بلکہ یہ خود قادیانیوں کی اپنی وجہ سے ہے ،انہوں نے کہاکہ 2017 ء کی قادیانی سالانہ رپورٹ میں احمدیہ برادری کے خلاف انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے ’’برُا‘‘ سال قرار دینا بھی سراسر یکطرفہ اور خلاف حقیقت ہے ،