تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

آغاز

عبداللطیف خالد چیمہ تحریک ختم نبوت کو سیاسی آلائشوں سے پاک رکھا جائے! تحریک تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے گزشتہ چند ماہ سے جو ’’طبع آزمائی‘‘ کی جارہی ہے یا کرائی جارہی ہے اس ضمن میں ہمیں کسی ایک کی نیت پر بھی شک نہیں، لیکن ہر مکتب فکر اور پھر تقسیم در تقسیم کے عمل سے گزر کر ہر ایک کے اپنے اپنے مطالبات اور اپنا اپنا ایجنڈا، (اگر اپنا ہے تو) اور پھر اپنے اپنے دھرنے اور اپنے اپنے مذاکرات سے اب تک کیا کھویا اور کیا پایا؟ اگر حوصلے کے ساتھ اس کی جمع تفریق کرلی جائے تو اچھا ہے۔ نوبت باایں جا رسید کہ مزارات کو اوقاف میں لینے کے پنجاب حکومت کے اعلان یا عندیے کے بعد ایک ہفتے

مولانا شیخ عبدالحفیظ مکی ؒ،ایک عظیم المرتبت شخصیت

ڈاکٹر عمرفاروق احرار سال بھرپہلے زبدۃُالعلماء حضرت مولانا شیخ عبدالحفیظ مکی قدس اﷲ سرہ ‘ العزیزکی رحلت نے ہمیں شیخ الحدیث حضرت مولانا محمدزکریا رحمتہ اﷲ علیہ کے دورسے مزیددُورکردیا۔ حضرت مکیؒ، حضرت شیخ الحدیث کی جلوتوں اورخلوتوں کے رازداراوراَمین تھے۔ہم نے حضرت شیخ الحدیث کی زیارت نہیں کی،مگر حضرت مکیؒ کو اَلحمدﷲ جی بھر کر دیکھااوراُن کی محبتوں اورشفقتوں سے خوب خوب استفادہ کیا۔انہیں دیکھ کر بخوبی اندازہ کیاجاسکتاتھاکہ واقعی اکابرکی تربیت یافتہ ہستیاں اِس قحط الرجال میں اپنی مثال آپ تھیں۔حضرت مکیؒنے اپنے اعلیٰ کردار،زہدوتقویٰ اورحسنِ عمل سے اپنے اکابر اورمشائخ کی نیک نامی میں گراں قدراِضافہ کیا۔انہوں نے زندگی بھرسالکانِ طریقت کو شرک وبدعت کی مسموم ہواؤں سے بچاکر، خالقِ حقیقی کی وحدانیت کے ا سباق کے ساتھ ساتھ، تحفظ ختم نبوت

ناموس رسالت اعلیٰ عدلیہ کا تاریخی فیصلہ

محمدنوازرضا(اسلام آباد) گزشتہ ہفتہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے شہرہ آفاق جسٹس شوکت صدیقی کا ’’ناموس رسالت پر اعلیٰ عدالتی فیصلہ’’ کا نسخہ نوجوان صحافی وقار عباسی کی وساطت سے موصول ہوا۔ جسے گزشتہ ماہ ناموس رسالت پر اعلیٰ عدالتی فیصلہ کتابی شکل دے دی گئی ہے۔ میں ان چند خوش قسمت افراد میں شامل ہوں ،جن کو جسٹس شوکت صدیقی نے اپنی کتاب بھجوائی ہے ۔ یہ ایسی کتاب ہے ،جس کا ہر ورق ایمان تازہ کرتا ہے۔ یہ اعلیٰ عدالتی فیصلہ اس وقت آیا ۔جب سوشل میڈیا پر دشمنان اسلام فرضی ناموں سے ناموس رسالت پر حملہ آور ہو رہے تھے۔ ان کی تعداد دوچار نہیں ہزاروں ہے جو پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اپنے بلاگز کے ذریعے مسلمانان عالم کے دلوں

بااثرقادیانی لابی اورعاشقانِ ختم نبوت

غلاموں نبی مدنی (مدینہ منورہ) یہ ایک آئینی حقیقت ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے 1974 میں متفقہ طور پر قادیانیوں کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا۔ بعد ازاں 1984ء میں صدر ضیاء الحق شہید نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قادیانیوں کو مسلمانوں کو دھوکہ دینے سے روکنے کے لیے شعائر اسلام کے استعمال سے روک دیا۔ ختم نبوت صلی اﷲ علیہ وسلم کی حفاظت کے لیے پاکستان میں بنائے گئے یہ ایسے قوانین ہیں جن کی وجہ سے دنیا بھر میں قادیانیوں کو گزشتہ 44سالوں سے ہزیمت اور پسپائی کا سامنا ہے۔یہی وہ قوانین ہیں جن کی وجہ سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان ختم نبوت کے دشمن قادیانیوں کو باآسانی پہچانتے ہیں۔دوسری طرف یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ

اخبارالاحرار

سیدمحمدکفیل بخاری کا دورۂ قصور لاہور(4جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سیدمحمد کفیل بخاری گزشتہ روز لاہور پہنچے ۔انہوں نے قطبہ سٹاپ مسجد حسن بن علی دیپالپور روڈقصور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا اوربعد نماز عشاء جامع مسجد رحمانیہ اندرون کوٹ فتح دین خان قصورمیں درس ختم نبوت ارشادفرمایا ۔ قائداحرارکی قادیانی ریشہ دوانیوں کیخلاف بیداری کی ہدایت لاہور(4جنوری)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیرمرکزیہ حضر ت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ‘ اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اور خطباء عظام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آج نماز جمعۃالمبارک کے اجتماعات میں مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں اور عوام الناس کو امریکی تسلط و غلبے سے نجات کے لئے بیدار

اخبارختم نبوت

ختم نبوت ایمان کا جزوہے ،قادیانی کافرہیں: رانا ثنا اﷲ لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء ا ﷲ نے علما کنونشن سے خطاب میں کہاکہ ختم نبوتﷺ میرے ایمان کا بنیادی جزو ہے ۔ ختم نبوت ﷺ پر ایمان نہ رکھنے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے ۔ قادیانی کافر اور غیر مسلم ہیں اور دین کے اندر فتنے کا سبب ہیں۔ http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/lahore /2018-01-07/page-12/detail-10 برطانیہ: اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی لندن(آئی این پی) برطانیہ میں اسلام قبول کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرگئی۔ جبکہ مسلمان ہونے والی آبادی کا 66 فیصد حصہ خواتین پر مشتمل ہے ، گزشتہ چند برس میں ایک لاکھ سے زائد افراد دینِ حق قبول کرچکے ہیں۔ گزشتہ برس

قادیانی دنیا

حافظ آباد:قادیانی نے اسلام قبول کرلیا حافظ آباد(آئی این پی) مفتی قاری غلام مصطفی سلطانی نے جامع مسجد صدیقہ مدھریانوالہ میں بعد از نماز جمعہ ایک قادیانی کو کلمہ پڑھا کر مسلمان کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ بہاولپور کے قادیانی کبیر ولد لطیف نے مفتی قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرلیا۔ نومسلم نے کہا کہ میرا پورا خاندان قادیانی ہے۔ میں قادیانیت سے تائب ہو کر مسلمان ہو گیا ہوں ،آئندہ جمعہ کو میرے بیوی بچے بھی مفتی علامہ قاری غلام مصطفی سلطانی کے ہاتھ پر کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو جائیں گے ، اس کا اسلامی نام محمد علی رکھا گیا ہے ۔بعد ازاں نو مسلم کیلئے اسلام پر قائم رہنے کی دعابھی کی گئی ۔

احرار نیوز

گزشتہ شمارے

2018 February

آغاز

مولانا شیخ عبدالحفیظ مکی ؒ،ایک عظیم المرتبت شخصیت

ناموس رسالت اعلیٰ عدلیہ کا تاریخی فیصلہ

بااثرقادیانی لابی اورعاشقانِ ختم نبوت

اخبارالاحرار

اخبارختم نبوت

قادیانی دنیا