امیر شریعت کانفرنس کا کامیاب انعقاد
عبداللطیف خالد چیمہ مجلس احرارا سلام پاکستان کے زیر اہتمام 9؍ مارچ 2018ء بعد نماز مغرب ایوان اقبال لاہور میں تحریک آزادی اور تحریک ختم نبوت میں بطل ِ حریت مولانا سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کے مجاہدانہ کردار کے حوالے سے ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کا انعقاد توقع سے زیادہ کامیاب رہا، اللّٰہم لک الحمد ولک الشکر گنجائش سے کہیں زیادہ شرکاء کی تشریف آوری اور تمام مسلم مکاتب فکر کے سرکردہ رہنماؤں کی تشریف آوری نے چار چاند لگا دیے۔ کانفرنس کی صدارت حضرت قائد احرار پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ العالی نے فرمائی جبکہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن مدظلہ العالی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی، حضرت پیر عزیز الرحمن ہزاروی مدظلہ العالی نے اختتامی
منقبت سیدنا امیر معاویہ
انجم نیازی وہ آدھی دنیا کا حکمراں تھا ‘وہ حکمراں بھی مگر کہاں تھا بپھرتی موجوں پہ حق پرستوں کی سادہ کشتی کا بادباں تھا بڑا مبارک ہے کام اس کا ‘ ستاروں جیسا مقام اس کا وہ ایک شاہیں صفت مجاہد جو سوئے منزل رواں دواں تھا بڑے بڑوں کو گرانے والا ‘ گرے ہوؤں کو اٹھانے والا وہ رہبروں کا تھا نیک رہبر ‘ پاسبانوں کا پاسباں تھا ابھرتے سورج سے تاج مانگا ‘ سمندروں سے خراج مانگا کسے خبر ہے کہ اس کا سکہ ‘ جہاں میں جاری کہاں کہاں تھا وہ نیک سیرت حیا کی خاطر ‘ لڑا ہمیشہ خدا کی خاطر وہ دیکھنے میں تو ایک ہی تھا مگر حقیقت میں کارواں تھا قلندرانہ حیات اس کی ‘ سکندرانہ صفات
امیر المؤمنین ، خلیفۂ راشد سیدنا معاویہ رضی اﷲ عنہ
امام اہل سنت، مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمۃ اﷲ علیہ قبول اسلام اور نبی صلی اﷲ علیہ وسلم کی خدمت کی سعادت ۷؍ ھ میں ادا عمرہ سے کچھ عرصہ پہلے کا وقت وہ سراپا سعادت و بشارت گھڑی تھی کہ امیر معاویہ کی قسمت کا ستارہ چمکا اور قبولِ حق مطلع کے اوج و عروج پر جلوہ گر ہو گیا، اﷲ تعالیٰ نے ہی اُس وقت اُن کے دل میں یہ بات ڈال دی کہ ’’تمھارے ماں باپ سمیت قریش کے تمام بڑے اور بااختیار و بااقتدار لوگ تو شہر سے غائب ہیں اور شہر میں اُن کی طرح کوئی تمھاری نگرانی و جاسوسی کرنے والا بھی موجود نہیں ہے، تو تمھارا فوری تعاقب اور محاسبہ بھی نہیں ہو سکے گا۔‘‘ اس
مسجد یمامہ پر 50سالہ قادیانی قبضے اورآزادی کی سرگزشت
احمد خلیل جازم (پہلی قسط) سرگودھا ڈویژن کے نواحی چک ایل ٹی دی اے 2میں قیام پاکستان سے قبل بنائی جانے والی مسجد یمامہ 1950ء کی دہائی سے لیکر 2010ء تک قادیانیوں کا بیت الذکر رہی اور اس میں قادیانیت کی تبلیغ و عبادت کا کام جاری رہا۔آخر کار ایک سید زادے اطہر شاہ گولڑوی نے اس مسجد کو قادیانیوں کے قبضے سے چھڑانے کا عزم کیا اور 2008ء سے لیکر 2016ء تک قانونی جنگ لڑنے کے بعد یہ ثابت کیا کہ مسجد یمامہ نہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے بلکہ اس میں قائم قادیانیوں کا تبلیغی مرکز اور درس و تدریس کا کام غیر اسلامی ہے۔ مسجد یمامہ قادیانیوں اور مسلمانوں کے لیے ایک ایسا ٹیسٹ کیس تھا جس نے حال ہی میں
امیر شریعت کانفرنس سے ڈاکٹر شاہد کاشمیری کا خطاب
ضبطِ تحریر: سید عطاء المکرم بخاری (منعقدہ ایوان اقبال، لاہور۔۹؍مارچ۲۰۱۸ء) بسم اﷲ الرحمن الرحیم بزرگانِ ملّت، برادرانِ عزیز! امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاریؒ کی یاد میں یہ آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ جانے والے چلے ہی جایا کرتے ہیں ، لَوٹ کر نہیں آیا کرتے۔ اور پھر زندہ قومیں اپنے اسلاف کی یاد منایا کرتی ہیں۔ وہ صرف اُن کی یاد یا دن منا کر خاموش نہیں جایا کرتیں۔ بلکہ اپنے حال کے آئینہ میں ماضی کو دیکھ کر مستقبل کو سنوارا کرتی ہیں۔ اُس موقع پر، اُس گھڑی، اُس لمحے وہ یہ عہد کیا کرتی ہیں کہ ہمارے اکابر نے ہمارے اسلاف نے ہمارے بڑوں نے جو کام کیا ہے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ابھی پروفیسر صاحب (خالد
میرے جنونِ عشق کی روداد بھی تو سن
عبدالمنان معاویہ (روداد ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘لاہور) 9؍ مارچ 2018 ء کو زندہ دِل لوگوں کے شہر لاہور میں مجلس احرار اسلام پاکستان کی جانب سے پُر شکوہ عمارت ’’ایوان اقبال‘‘نزد پنجاب اسمبلی میں فقید المثال اجتماع بعنوان ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں ارض پاک وبیرون ملک سے جید اکابر علمائے کرام شریک ہوئے اور خاص بات اس کانفرنس کی یہ تھی کہ اس میں برصغیر میں واقع مسلمانوں کے تینوں بڑے مسالک علمائے اہل سنت والجماعت علمائے دیو بند ،علمائے بریلی اور علمائے اہل حدیث نے شرکت وخطاب کیا ۔ اس طرح کا طرز عمل خوش آئند ہے کہ اس سے نہ صرف اتحاد ِ امت کی راہیں کھلتی ہیں بلکہ سیکولر لابی جو مسلمانوں کے باہمی افتراق وانتشا ر کو
خوشاب : قادیانیوں نے 24نئے مراکزقائم کرلیے
اسلام آباد (خبر نگارخصوصی)قادیانیوں نے خوشاب میں 24نئے مرکز قائم کر لیے ،حساس مقامات کے قریب ارضی خریدے جانے کا بھی انکشاف ہواہے ،ضلعی انتظامیہ قادیانیوں کی سرگرمیوں کو نظرانداز کر رہی ہے ۔ صوبائی حکومت نے ایک جانب مساجدکے اسپیکر وں پر پابندی عائد کر رکھی ہے ، تاہم دوسری جانب خوشاب کے مختلف علاقوں میں قادیانیوں نے صرف ایک برس کے دوران مجموعی طور پر 24نئے غیر قانونی بیت الذکر قائم کر لیے ۔مذکورہ مراکز حال ہی میں مسلمانوں کے شدید احتجاج پرخوشاب سے تبدیل کیے جانے کے ڈی پی او کی خوشاب میں تعیناتی کے دوران قائم ہوئے ۔غیر قانونی مراکز کے قیام کی اطلاعات فراہم کیے جانے کے باجود پولیس اور ضلعی انتظامیہ کوئی کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں ۔اہم
اخبارالاحرار
جمعیت علماء اسلام کے وفدکی احراررہنماؤں سے ملاقات لاہور(3مارچ) جمعیت علماء اسلام (ف) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان اور جمعیت علماء اسلام لاہور کے امیر مولانا محب النبی نے گزشتہ شام مجلس احرار اسلام کے مرکزی دفترلاہور کا دورہ کیا ،اور مجلس احرار اسلام کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ،سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ سے ملاقات کرکے ان کو امیر شریعت کا نفر نس کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی ،اور کہا کہ سید عطاء اﷲ شاہ بخاری بلاشبہ خطیب الامت تھے ،لیکن اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے خطابت کی خداداد صلاحیتوں کو سامراج اور اس کے ایجنٹ قادیانیوں کے خلاف استعمال کیا ،جو یقینا ان کا طرۂ امتیاز ہے ،مولانا محمد امجد خان نے اس
اخبارختم نبوت
ختم نبوت معاملے پر ن لیگی رکن قومی اسمبلی نے پارٹی چھوڑدی وہاڑی ۔اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک ) این اے 169وہاڑی سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طاہراقبال چودھری نے ختم نبو ت قانون میں ترمیم کے معاملے پر پارٹی چھوڑ نے کا اعلان کر دیا ، انہوں نے سینیٹ کیلئے ووٹ کاسٹ کرنے سے بھی انکار کر دیا ۔ طاہر اقبال چودھری نے کہا میں ایسی پارٹی کو ووٹ کیوں دوں ،جس نے ختم نبوت قانون میں ترمیم کی ہو ،ختم نبوت پر وار کرنے والوں کوووٹ نہیں دے سکتا ۔ واضح رہے کہ طاہر اقبال چودھری 2013کے الیکشن میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 169 سے آزاد حیثیت میں رکن منتخب ہوئے تھے ،انہوں نے الیکشن کے دوران مسلم