41ویں دوروزہ سالانہ ختم نبوت کانفرنس
عبداللطیف خالد چیمہ (12-11 ربیع الاوّل چناب نگر) اکابر احرار ہندوستان میں 21 ۔ اکتوبر 1934 ء کو قادیانی مرکز ’’قادیان ‘‘ضلع گورداسپور میں فاتحانہ داخل ہوئے تھے ،پاکستان بن جانے کے بعد حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ اور تحریک ختم نبوت کے رہنما ؤں نے ربوہ میں داخلے کا سوچا ،لیکن اﷲ تعالیٰ کو اس طرح منظور تھا کہ 1975 ء میں ابن امیر شریعت حضرت سید عطاء المحسن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ ربوہ میں ڈگری کالج کے قریب قطعہ زمین حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جہاں جامع مسجد احرار کا سنگ بنیاد 27 ۔ فروری 1976 ء کو رکھا گیا اور نمازِ جمعہ ادا کی گئی۔ وہ منظر واقعی دیدنی تھا اور اُس کی یاد یں کبھی فراموش
تحریک شتم رسول اور امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمۃ اﷲ علیہ
مرزا غلام نبی جانباز مرحوم غلامی کا ہر سال جدوجہد ’’آزادی ‘‘کے لیے مصائب وآلام کے کوہِ گراں لے کر آیا ۔ ان دنوں ہر صبح کا طلوع ہونے والا آفتاب اپنی کرنو ں میں محبان وطن کے لیے ایسے فیصلے لے کر طلوع ہوتا کہ جن میں دارورسن کے فیصلے جلی طور پر رقم ہوتے ۔ لیکن ۱۹۲۶ء کا سورج عجب انداز سے ابھرا کہ غیر ملکی استعمار اگر ایک طرف آتشیں اسلحہ سے لیس تھا تو دوسری طرف سیاسی بساط کے مہرے اس رخ پر چلائے کہ ان کی ہرچال شہ مات دیتی ہوئی چلی گئی ۔ سائمن کمیشن میں ہندوستان کی عدم شمولیت ، لارڈبرکن ہیڈ کا چیلنج اور ہندوستانی رہنماؤں کے فیصلے ہنوز متصادم تھے کہ آریہ سماج اور مرزائیوں کی
یوم شہداء ختم نبوت ساہیوال 26؍اکتوبر 2018 ء
شاہد حمید 34؍ سال قبل 26؍ اکتوبر 1984ء کو ساہیوال میں جامعہ رشیدیہ کے استاد اور مجلس احرار ِ اسلام ساہیوال کے صدر قاری بشیراحمد حبیب اور گو رنمنٹ ٹیکنیکل کالج کے طالب علم اظہر رفیق کو مشن چوک کے قریب قادیانیوں نے شہید کر دیا تھا ۔ساہیوال کے اِس اندوہناک واقعہ کے فو راََ بعد گورنر پنجاب نے پریس ایڈ وائس کے ذریعے اخبارات کو قادیانیوں کی اس دہشت گردی اور جارحیت کی خبریں شائع کرنے سے روک دیا لیکن خبر پورے ملک میں پھیل گئی ضلع ساہیوال سراپأ احتجاج بن گیا دور دراز سے لوگ جامعہ رشیدیہ پہنچنا شروع ہو گئے کُل جماعتی مجلس عمل تحفظ ختم ِنبوت کے سر براہ حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ ابن امیر شریعت سید
خلافت کا دعویدار ملعون جیل میں
محمد زبیر خان گیارھویں خلیفہ راشد ہونے کے دعویدار ملعون کو خانیوال پولیس نے عدالتی ریمانڈ پر ملتان جیل بھیج دیا، جہاں اس کو خصوصی حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فراڈیے کو عام قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔ ملزم عبداﷲ بن منیب کی جانب سے جیل عملے کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے ۔ اس نے عملے کو اپنی بیعت کرنے کی دعوت دی اور جیل میں وی آئی پی سہولیات مہیا کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملزم نے دھمکی دی کہ اگر اس کو خصوصی مراعات نہ دی گئیں تو وہ عملے کو بددعائیں دے گا۔ عبداﷲ نے گرفتاری سے بچنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔ اپنا موبائل فون بند کرکے وہ
مظہراحمدکاقادیانیت سے اسلام تک کا سفر
ابو واسع (دوسری قسط) مظہر احمد بظاہر سادہ سا انسان دکھائی دے رہا تھا، لیکن اس کی باتیں بہت گہری تھی، اس کا کہنا تھا کہ ’’یہ بات ٹھیک تھی کہ ابھی میرا نکاح رجسٹرڈ نہیں ہوا تھا، چنانچہ میں ایک مینار والی مسجد کے خطیب مولانا غلام مصطفی کے کہنے پر دوبارہ یعنی تیسری بار نکاح کے لیے تیار ہوگیا، پہلے قادیانی نکاح ہوا، پھر بہاولپور میں مسلمان مولانا نے دوبارہ نکاح پڑھایا، اور اب تیسری بار نکاح ہورہا تھا، یعنی میری گھر والی کے ساتھ میرا تین بار نکاح پڑھایا گیا۔ مولانا نے میرا پانچ سو روپے حق مہر طے کیا، نکاح کا فارم بھرا گیا، اور پھر اسے رجسٹرڈکرلیا گیا، میرا مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی بنا لیا گیا،اس کے بعد میں
ختم نبوت کورس کمالیہ کی روداد
مولانا محمد سرفراز معاویہ مجلس احراراسلام کمالیہ کے زیر اہتمام مدارس عربیہ سکول کالجز کے طلبہ کیلئے مرکزی ناظم اعلی حاجی عبداللطیف خالد چیمہ سے مشاورت کے بعد حاجی عبد الکریم قمر نے عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ پر کام کے حوالہ سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا 21اکتوبر بروز اتوار صبح 9,15 تا 12,50تک جس میں طلباء عظام اور علما ء اکرام مذہبی سیاسی سماجی حضرات نے بھر پور شرکت کی ، مہمان خصوصی مجاہد ختم نبوت حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ، مدرسین مجلس احرار اسلام شعبہء تبلیغ کے ناظم مولانا محمد مغیرہ اورمبلغ ختم نبوت مولانا سرفراز احمد معاویہ تھے جبکہ پہلی گفتگو مجلس احراراسلام ٹوبہ ٹیک سنگھ کے امیر حافظ محمد اسماعیل کی ہوئی ،راقم نے عقیدۂ ختم نبوت پرحضرات صحابہ
اخبار الاحرار
احرار کا ہدف امریکی سامراج سے نجات اور خطہ میں امن ہے لاہور(3؍اکتوبر)مجلس احراراسلام پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمداویس نے کہاہے کہ ہمارے اجداد نے ہمیں ورثہ میں مال ودھن نہیں دیا ،بلکہ دین اسلام کی اقدار کی حفاظت کی خاطر مرمٹنے کا درس دیا ہے اور ہمیں اپنی اصل مال ومتاع یعنی ایمان کی حفاظت اچھی طرح کرنا آتی ہے ،انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اساس الایمان ہے اس پر جس طرف سے حملہ کیا جائے گا امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری ؒ کے قافلہ ٔ حریت کے سپاہی تن من کی بازی لگا کر ان شاء اﷲ تعالیٰ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع کریں گے۔ انہوں نے کہا مجلس احرار کا ہدف امریکی سامراج سے نجات اور
اخبار ختم نبوت
قادیانیوں بارے معلومات کی عدم فراہمی :ہائی کورٹ میں درخواست دائر ( خصوصی نیوز رپورٹر) مختلف محکموں اور اداروں میں کام کرنیوالے قادیانیوں کی معلومات فراہم نہ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے ۔ شہری حافظ احتشام احمد کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 19۔A کے تحت سائل کو معلومات کی فراہمی بنیادی حق ہے ۔ قادیانیوں سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد سائل نے وزیر اعظم پاکستان ، وفاقی سیکرٹری قانون ، وفاقی سیکرٹری داخلہ ، وفاقی سیکرٹری دفاع اور چیئرمین نادرا کو قادیانیوں کی معلومات فراہم کرنے کیلئے خطوط ارسال کئے لیکن مطلوبہ معلومات مہیا نہیں کی گئیں۔ درخواست میں استدعا کی گئی