’’احرارنیوز‘‘کا ایک سال
آغاز عبداللطیف خالد چیمہ ’’احرارنیوز‘‘کا ایک سال طویل مشاورت کے بعد گزشتہ سال جنوری (2015ء) سے ’’احرار نیوز‘‘ کی سلسلہ وار اشاعت کا آغاز کیا گیا تھا، مرکزی دفتر کی معاونت سے عزیز القدر ڈاکٹر عمر فاروق احرار اور اُن کے معاون مولانا تنویر الحسن نے پوری جانفشانی کے ساتھ ’’احرار نیوز‘‘ کے جملہ امور کو سنبھالا اور الحمد للہ پرچہ سال بھر سے تواتر کے ساتھ شائع ہو رہا ہے۔ اس دوران ہم ترجیحی بنیاد پر عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کی پُر امن جد وجہد کو تیز کرنے کے لیے قلمی معاونین کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائے، تمام مکاتب فکر کی ختم نبوت کی سرگرمیوں کو شائع کیا۔ جبکہ ’’قادیانی دنیا‘‘ کے نام سے ایک منفرد سلسلے کا آغاز کیا۔ جس سے
چناب نگر میں ممنوعہ قادیانی کتب کی کھلے عام فروخت
چناب نگر میں ممنوعہ قادیانی کتب کی کھلے عام فروخت سیف اللہ خالد حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود چناب نگر میں ممنوعہ قادیانی کتب کی کھلے عام فروخت جاری ہے۔ بدھ کے روز انسداد دہشت گردی (CTD) پنجاب نے چناب نگر میں قادیانی جماعت کے احمدیہ بک ڈپو پر چھاپہ مار کر توہین آمیز مواد پر مشتمل ممنوع قادیانی کتب برآمد کرلیں۔ کارروائی کے دوران قادیانی جماعت کے سیکرٹری نشر و اشاعت عبد الشکور دہلوی کو ملازم سمیت گرفتار کر کے سی ٹی ڈی فیصل آباد نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ’’امت‘‘ کو دستیاب اطلاعات کے مطابق چناب نگر میں قادیانی اداروں کی جانب سے ایک عرصے سے ملکی قوانین کا مذاق اڑایا جا رہا تھا اور حکومت پنجاب کی طرف سے خلاف
’’آبِ شفا‘‘کے نام پر قادیانی فراڈ
’’آبِ شفا‘‘کے نام پر قادیانی فراڈ (خاص رپورٹ) سرگودھا، وہاں سے سلانوالی! وہ سڑک جو سلانوالی سے جھنگ جاتی ہے۔ آپ کو بیس میل کے سفر کے بعد پابند کرے گی۔ سڑک کے بائیں جانب کسی کھوکھے، کسی پیڑول پمپ حتیٰ کہ بے آباد جگہ پربھی آپ کو ہوش ربا فراڈ کے آثار سنگ میل بنتے دکھائی دیں گے۔ یہ آثار اور نشانات بڑے سائز، درمیانے سائز اور چھوٹے سائز کی پانی کی وہ بوتلیں ہیں۔ جن کے سفید ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ بڑی، چھوٹی اور درمیانی یہ بوتلیں، جو سفید پلاسٹک سے تیار کردہ ہیں، کسی موٹر سائیکل، کسی چنگ چی رکشے حتیٰ کہ پرائیویٹ گاڑیوں پر سوار ہو کر چک منگلہ (168/171 شمالی تھانہ شاہ نکڈر تحصیل سلانوالی ضلع سرگودھا) کے اس ڈیرے
حضرت شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ
حضرت شاہ جی رحمۃ اللہ علیہ اہلیہ ڈاکٹر ضیاء الدین (ڈیرہ اسماعیل خان) گاؤں سے گئے ملتان آئے ہوئے مشکل سے ایک ماہ ہی گزرا تھا کہ ایک دن میاں جی نے گھر آتے ہوئے کہا۔ ’’آپ کو ایک بات بتاؤں؟‘‘ ’’جی بتائیے۔‘‘ ہم نے تجسس سے پوچھا، مگر وہ ٹال گئے۔ دو دن بعد یہی سوال پھر دہرایا گیا۔ ہمیں بڑا تجسس ہوا، آخر وہ کیا بات ہے، جو بتانا بھی چاہ رہے ہیں، مگر بتا بھی نہیں رہے۔ یہ جس وقت کی بات ہے، اس وقت موبائل کا نام و نشان بھی نہ تھا۔ ایک دوسرے سے خط کے ذریعے حال احوال معلوم کیا جاتا تھا۔ ہوا کچھ یوں کہ گاؤں سے موصول ہونے والے خط میں میرے والد کی وفات کی خبر
چناب نگر:۳۸ ویں ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس‘‘
چناب نگر:۳۸ ویں ’’سالانہ ختم نبوت کانفرنس‘‘ مولانا کریم اللہ چناب نگر (سابق ربوہ) میں قائد احرار سید عطاء المہیمن بخاری کی زیر صدارت ۱۲؍ ربیع الاول ۱۴۳۷ھ، ۲۴؍ دسمبر ۲۰۱۵ء، جمعرات کو مرکز میں حسبِ دستورِ سابق ’’ختم نبوت کانفرنس‘‘ تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوئی اور بعد نماز ظہر دعوتی جلوس نکالا گیا، دور دراز سے قافلے اور کارکن ۱۱؍ربیع الاوّل کو ہی پہنچنا شروع ہوگئے تھے جبکہ انتظامی کمیٹیوں کے ارکان نے اپنی اپنی ڈیوٹیاں سنبھال رکھی تھیں، چناب نگر میں اڈے پر موجود استقبالیہ کیمپ پہنچنے والے قافلوں اور کارکنوں کی رہنمائی کر رہا تھا، سخت سردی کے باوجود مسلسل رات بھر قافلے اور کارکن آتے رہے۔ صبح نماز فجر کے بعد پہلی نشست میں مجلس احرار اسلام کے مرکزی ناظم
اخبارالاحرار
سودی معیشت پاکستان کی تنزلی کا باعث ہے: عبد اللطیف چیمہ (ملتان، 4؍ دسمبر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے جامع مسجد ختم نبوت دارِ بنی ہاشم ملتان میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری دنیا کے مسائل اورہماری مشکلات کا واحد حل وحیِ الٰہی اور آسمانی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ سود اور سودی معیشت نے ہماری معاشی و سیاسی پالیسیوں کو بری طرح تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو قائد پاکستان محمد علی جناح کے وژن کی بجائے عالمی واستعماری ایجنڈے پر چلایا جارہا ہے اور اعلیٰ سطحی کرپشن نے دنیا میں کرپشن کے نئے ریکارڈ قائم کیے ہیں۔ جس سے ہم
اخبارختم نبوت
اخبارختم نبوت ناموسِ رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری ہے:مفتی محمد حسن لاہور (خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ ختم نبوت کانفرنس قذافی چوک کریم پارک لاہور میں منعقد ہوئی، مولانا مفتی محمدحسن نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا تحفظ ہرمسلمان کی ذمہ داری اورمذہبی فریضہ ہے۔ مولانا اللہ وسایا نے کہا کہ اندرون ملک وبیرون ممالک کی کئی عدالتوں نے قادیانیت کے کفر پر مہر ثبت کردی ہے۔ مولانا شاہنوازفاروقی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا دفاع دراصل اسلام کا فاع ہے۔ مولانا عبدالنعیم نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے جذبہ صدیقی سے سرشار ہوکر میدان عمل میں نکلنا ہوگا۔ (روزنامہ ’’نوائے