تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭…… حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد صاحب دامت برکاتہم العالیہ کے سمدھی اور صاحبزادہ سعد احمد خاں صاحب کے سسر ملک رب نواز خاں صاحب کا 17 فروری کو وصال ہوگیا ۔
٭……مجلس احرار اسلام ملتان کے سرپرست جناب قاری عبدالناصر صدیقی صاحب کے چھوٹے بھائی خواجہ عبدالصبور صدیقی 17 فروری 2022ء انتقال فرما گئے ۔
٭……چیچہ وطنی: مجلس احراراسلام ساہیوال کے نائب امیر بھائی محمد رشید چیمہ کے چھوٹے بھائی محمد اکرم چیمہ) چک نمبر 42گ ب) سمندری 14جنوری جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے ۔
٭…… چیچہ وطنی : مجلس احراراسلام چیچہ وطنی کے انتہائی مخلص اور وفادار اور ایثار پیشہ ساتھی ڈاکٹر عبدالرحیم چک نمبر 33/12 ایل 27جنوری جمعرات کو انتقال کرگئے نماز جنازہ میں عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر احرارکارکن شریک ہوئے ،نماز جنازہ قاری محمد قاسم نے پڑھائی ، مرحوم کا اصلاحی تعلق پیر جی حضرت سید عطاء المہیمن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ سے تھااور ان سے والہانہ محبت رکھتے تھے ۔
٭……چیچہ وطنی : مشہور عالم دین اور مسجد صدیق اکبر ؓ محلہ احمد نگر کے سابق خطیب مولانا احمد الہاشمی 28جنوری جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے، وہ مقامی جماعت کی ہمیشہ سرپرستی فرماتے رہے ۔
٭……چیچہ وطنی : چیچہ وطنی جماعت اور ذیلی اداروں کے دیرینہ معاون چودھری اکرام اﷲ مان ایڈووکیٹ کے بھائی چودھری امان اﷲ مان گلاسگو3 جنوری کو انتقال کرگئے۔
٭……چیچہ وطنی: جماعت کے معاون عرفان سعید بلاک نمبر12کی والدہ ماجدہ، انتقال: یکم جنوری 2022
٭…… جمعیت علماء اسلام پاکستان( س ) کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالروؤف فاروقی کی ہمشیرہ صاحبہ 25جنوری منگل کو انتقال کر گئیں۔
٭……گلاسگو: ہمارے دیرینہ مہربان اور معاون محمد ارشد( گلاسگو) کے فرزند محمد سہیل اشرف 30جنوری اتوار کو انتقال کرگئے، نماز جنازہ 3فروری جمعرات کو صندل مسجد گلاسگو میں ادا کی گئی۔
٭……ساہیوال: ہمارے دیرینہ معاون رانا عبدالشکور کے برادر خورد حافظ عبدالروف 10فروری جمعرات کو موٹرسائیکل سے گر کروفات پا گئے۔
٭…… چیچہ وطنی : ہمارے دیرنہ مہربان چودھری عبدالرشید) رحمان سٹی (کے والد گرامی چودھری غلام محمد، انتقال 12 فروری
چیچہ وطنی: قدیمی معاون چاچا محمد اقبال 49/12ایل کی صاحبزادی ، انتقال: 13فروری
چکڑالہ: مجلس احرارِ اسلام کے کارکن جناب ماسٹر محمد رفیق کی والدہ مرحومہ، انتقال: 25فروری 2022ء
بھائی شمس الدین رحمہ اﷲ :
مجلس احراراسلام چکڑالہ کے سرگرم رہنما بھائی شمس الدین رحمہ اﷲ، چناب نگرمیں سالانہ احرار ختم نبوت کانفرنس میں خدمات سرانجام دیتے، مقامی سطح پر جماعت کے کام کو منظم کرنے میں ہمیشہ فعال رہتے، حضرت پیرجی سیدعطاء المہیمن بخاری نوراﷲ مرقدہ کے مریدخاص تھے۔ 31 جنوری2022 ء کوچکڑالہ میں مجلس احراراسلام کی رکنیت سازی کے بعد تنظیم نو کے موقع پر ان کو ناظم نشرو اشاعت مجلس احراراسلام چکڑالہ بنایاگیا جب کہ پیرجی رحمہ اﷲ کے انتقال کے بعد قائداحرارنواسہ امیرشریعت سید محمد کفیل بخاری دامت برکاتہ کے دست حق پرست پرتجدیدبیعت کرکے خاندان امیرشریعت اورمجلس احراراسلام کے ساتھ اپنے تعلق کو اور زیادہ مضبوط کیا۔ آج 19فروری کو سالانہ ختم نبوت کانفرنس (تلہ گنگ) پچنندکی دعوتی مہم کے دوران طبیعت خراب ہوگئی دل کادورہ پڑااورخالق حقیقی سے جاملے انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ مجلس احراراسلام کے مرکزی ذمہ داران نے اظہار تعزیت کیا جبکہ مجلس احراراسلام ضلع میانوالی کے امیر ملک عبداﷲ علوی، ڈاکٹرا متیازحسین، عبدالخالق سجادحسین اوردیگرکارکنان احرار نے تجہیز و تکفین سمیت نماز جنازہ میں شرکت کی۔ قائد احرار سید محمد کفیل بخاری تعزیت کے لیے چکڑالہ تشریف لائے اور بھائی شمس الدین مرحوم کے سوگوار خاندان کے تمام لواحقین و پسماندگان سے اظہار تعزیت وہمدردی کیا۔
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں ، درجات بلند فرمائیں اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائیں۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.