تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

ملتان (9جنوری 2022) مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مولانا سید محمد کفیل بخاری، ناظم اعلی عبد اللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اﷲ شاہ ثالث، میاں محمد اویس، ڈاکٹر عمر فاروق احرار، مولانا محمد مغیرہ، مولانا محمد اکمل، مولانا تنویر الحسن مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی و بہتری لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظر متعلقہ انتظامی اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت تھی۔ انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے جسے بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہیےں تھے۔ جن علاقوں میں برف باری شدت اختیار کرجاتی ہے وہاں ہیوی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مسلسل موجودگی سے نقصانات کے امکانات کو کم کیا جا سکتا تھا۔ اگر زمینی راستوں کے ذریعے امدادی کاموں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔ احرار رہنماؤں نے وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلی مولانا قاری محمد حنیف جالندھری صاحب کی طرف سے مری کی مساجد و دینی مدارس کے ذمہ داران سے مری کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر سیاحوں کی مدد کرنے اور انہیں عارضی طور پر رہائش دینے کی اپیل کو قابل تحسین عمل قرار دیتے ہوئے دیگر تنظیموں اور جماعتوں سے بھی مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔
احرار رہنماؤں کا دورہ کروڑ لعل عیسن اور جماعت کا قیام
رپورٹ: (محمد عدنان شاہ) 14 جنوری 2022ء بروز جمعتہ المبارک، مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی رہنماء نبیرہ امیر شریعت مولانا سید عطاء المنان بخاری، مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل ایک روزہ دورہ پر کروڑ لعل عیسن تشریف لائے جہاں جامع مسجد بابا رمضان، وارڈ نمبر 13 نزد کلمہ چوک میں مولانا سید عطاء المنان بخاری نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔ بعد نماز جمعہ احرار رہنماؤں نے مقامی جماعت کے کارکنان کے مشورہ اور اتفاق رائے سے مقامی عہدیداران کا انتخاب کیا اور نو منتخب عہدیداران سے جماعتی منشور و دستور اور نظم کے حوالے سے مختصر خطاب کیا اور تمام کارکنان سے حلف رکنیت بھی لیا گیاجب کہ نومنتخب عہدیداران نے مجلس احرار اسلام کے مشن عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کا عہد وپیمان کیا۔
مجلس احرار اسلام کروڑ لعل عیسن ضلع لیہ کے نو منتخب عہدیداران کے تفصیل درج ذیل ہے۔
(1)جناب حکیم اکرم خان درانی (سرپرست) (2) جناب ڈاکٹر شمشاد صدیقی (امیر)
(3) جناب اطہر عثمانی (ناظم اعلی) (4) جناب انور علوی (ناظم نشر و اشاعت)
انتخاب مجلس احرار اسلام ماہڑہ، مظفرگڑھ انتخاب مجلس احرار اسلام ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
(1) جام ماسٹر محمد شفیع
(سرپرست)

(1) شیخ الحدیث مولانا اشرف علی (سرپرست)
(2) حافظ محمد عمران            (امیر )

(2) محمد مشتاق احمد صدیقی    امیر)
(3) جام محمد رفیق      (نائب امیر)

(3) ملک عاصم عطاء       (نائب امیر)
(4) جام محمد ابوبکر        ناظم)

(4) مولانا خادم حسین نقشبندی       ناظم)
(5) جام محمد نعیم    (ناظم نشرواشاعت)

(5) مولانا ثناء اﷲ           (نائب ناظم)
(6) جام محمد کلیم                (خزانچی)

(6) انعام اﷲ         (ناظم نشرواشاعت)
٭……٭……٭
انتخاب مجلس احرار اسلام یونٹ کلاچی ڈیرہ اسماعیل خان
(1)حاجی عبدالمجید خان (سرپرست)
(2) اسرار اﷲ (امیر)
(3) مولانا عطاء الرحمن (ناظم)
(4) حفیظ اﷲ انور (ناظم نشرواشاعت)
مجلس احرار اسلام ضلع ساہیوال کی نئی تنظیم کے انتخابات
چیچہ وطنی( جنوری21)مجلس احراراسلام ضلع ساہیوال کے آئندہ پانچ سال کے لیے دستور کے مطابق جدید انتخابات مکمل ہوگئے ہیں، جن کی منظوری جنرل کونسل کے ایک اجلاس میں دی گئی ، جو کہ مرکزی جنرل سیکرٹری عبداللطیف خالد چیمہ کی نگرانی میں چودھری انوارالحق کی صدارت میں دفتر احرارجامع مسجد چیچہ وطنی میں منعقد ہوا، تفصیل کے مطابق مقامی جماعت کے امیر:چودھری انوارالحق ، نائب امیر چودھری محمد اشرف اور رانا قمرالاسلام ، ناظم: حکیم حافظ محمد قاسم ، نائب ناظم: قاضی عبدالقدیر، ناظم دعوت وارشاد: مولانا محمد سرفراز معاویہ، ناظم نشریات: مفتی ذیشان آفتاب، نائب ناظم نشریات: حافظ مغیرہ خالد متفقہ طور پر منتخب کر لیے گئے۔ جبکہ ضلع ساہیوال کے امیر کے لیے محمد قاسم چیمہ ، ناظم مولانا اسامہ عزیر ، ناظم نشرواشاعت مولانا محمد سرفرازمعاویہ کا انتخاب عمل میں آیا ، چیچہ وطنی تحصیل کے لیے 11 رکنی مجلس شوری منتخب کی گئی جن کے نام یہ ہیں عبداللطیف خالد چیمہ ، چودھری انوارالحق، محمد آصف چیمہ ، حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا شاہد محمود، رانا قمرالاسلام ، مولانا منظوراحمد، مفتی شبیر حسین، قاضی عبدالقدیر، محمد شاہد حمید، حافظ جاوید اقبال ،منتخب کیے گئے جبکہ غازی آبادکے لیے ذیلی یونٹ کی منظوری دی گئی ، جو مولانا شاہد محمود اور محمد فیصل چیمہ کی زیر نگرانی تشکیل پائے گا، نومنتخب ضلعی امیرمحمد قاسم چیمہ نے نو منتخب اور جملہ اراکین سے جماعت سے وفاداری اور عقیدۂ ختم نبوت اور دفاع صحابہ ؓ کی جدوجہد کو منظم کرنے کا حلف لیا ،آخر میں جناب عبداللطیف خالد چیمہ نے عہدیداران اور اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 29دسمبر1929 سے آج تک مجلس احراراسلام عالمی استعمار ی قوتوں کے خلاف اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے میدان عمل میں ہے حکومت الیہیہ ہماری منزل ہے، آخری فتح تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، حکیم حافظ محمد قاسم حافظ محمد جاوید اور مولانا محمد سرفرازمعاویہ نے کہا کہ قافلۂ احرار ترتیب دینے والوں نے جوراہیں متعین کی ہیں( آج)ہم انہیں کے نقش قدم پر چل رہے ہیں ، اجلاس مولانا محمود احمد رشیدی کے اختتامی کلمات اور دعاء سے اختتام پذیر ہوا جبکہ تمام شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اکابرین احرار وختم نبوت کے مشن کے لیے ہرممکن قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
مجلس احرار اسلام ضلع گجرات کے انتخابات:
رپورٹ!کاظم اشرف احرار ناظم نشرواشاعت ضلع گجرات ..23جنوری بروزاتوار مجلس احرار اسلام ضلع گجرات کے امیر قاری محمد ضیاء اﷲ ہاشمی صاحب کی سرپرستی میں جامع مسجد احرار ماڈل ٹاؤن گجرات میں اجلاس منعقد ہواجس میں مجلس احرار اسلام حلقہ ماڈل ٹاؤن کے یونٹ کو تشکیل دی گئی اجلاس کی صدارت قاری احسان اﷲ اشرفی صاحب نے کی جس میں چوہدری ارشد مہدی صاحب کامران چیمہ صاحب حافظ ضیغم احرار دیگر کارکنان احرار اور راقم نے شرکت کی اجلاس میں یونٹ کے عہدیداران کا انتخاب کیا گیا ۔۔۔ امیر! چوہدری ارشدمہدی صاحب ۔۔ ناظم! کامران چیمہ صاحب ۔۔ ناظم نشرواشاعت!حافظ ضیغم احرار صاحب منتخب ہوئے عہدیداران اور کارکنان نے جماعتی کام اور ختم نبوت کے کام کو مضبوط اور منظم کرنے کا عزم کیا
٭……٭……٭……٭

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.