تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

عدالت نے توہین رسالت کی مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی

میڈیا رپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی انسداد سائبر کرائم عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان مشتاق نے توہین رسالت و توہین مذہب کیس کی سماعت کی، کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرمہ خاتون عنیقہ عتیق کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مجرمہ کو توہین رسالت کے جرم 295 سی میں سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ، توہین مذہب کے جرم 295 اے میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ، توہین مذہب گفتگو پر 3 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانہ اور سائبر کرائم جرم میں 7 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔
مجرمہ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز کلمات ادا کیے اور توہین رسالت کا جرم کیا، جب کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 مئی 2020 کو مقدمہ درج کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.