تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭حضرت امیر شریعت رحمہ اﷲ کی بڑی بہو، مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری کی اہلیہ اور حافظ سید محمد معاویہ بخاری کی والدہ ماجدہ 8 نومبر 2021 بروز بدھ کو انتقال کرگئیں۔ نماز جنازہ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مولانا سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی، جس کے بعد مرحومہ کو ملتان کے قدیمی قبرستان جلال باقری کے ’’احاطہ بنی ہاشم‘‘میں مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں حافظ سید محمد معاویہ بخاری، مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی عبداللطیف خالد چیمہ، مرکزی نائب امیر ملک محمد یوسف، مولانا سید عطاء اﷲ ثالث بخاری، مرکزی رہنماء مولانا سید عطاء المنان بخاری، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنماء مولانا اﷲ وسایا، مولانا اسماعیل شجاعبادی، وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ناظم مولانا زبیر احمد صدیقی، جمعیت علماء اسلام (ف) ملتان کے رہنماء قاری محمد طاسین، قاری محمد یسین، مولانا عطاء الرحمن حقانی، مولانا محمد معاویہ انصاری، قاری محمد صادق انور، حافظ شیخ محمد عمر، جامعہ خیرالمدارس ملتان سے مولانا محمد ازہر، مولانا محمد میمون، مولانا عبدالمنان، خواجہ ابوالکلام صدیقی (قرآن محل پاک گیٹ) مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنماء مولانا فقیراﷲ رحمانی، قاری ظہور رحیم عثمانی، مولانا تنویرالحسن احرار، مولانا محمد اکمل، مولانا اﷲ بخش احرار، مولانا مفتی محمد نجم الحق، فرحان الحق حقانی، مولانا محمد فیضان اشرفی، ڈاکٹر محمد آصف، قاری محمد یوسف احرار کے علاوہ احرار کارکنوں، علماء، طلباء اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
٭ مجلس احرار اسلام بستی لنگڑیال ملتان کے کارکن حافظ سعید احمد 8نومبر کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن ظہور الحق احرار کی والدہ ماجدہ 13نومبر کو انتقال کرگئیں۔
٭ہمارے قدیم مہربان اور علمائے حق سے تعلق و محبت کے حامل جناب قطب الدین صاحب (بستی ممدال)۔ انتقال: 13 نومبر بروز اتوار
٭ حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے فرزند، حضرت مولانا عزیز احمد (نائب امیر عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت)، حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم (سجادہ نشین خانقاہ سراجیہ) کے چھوٹے بھائی حضرت خواجہ حافظ رشید احمد صاحب رحمہ اﷲ 25 نومبر 2021ء بوقت سحر خالق حقیقی سے جاملے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم، حضرت خواجہ خان محمد رحمہ اﷲ کے تیسرے فرزند تھے۔ حضرت نے اپنی زندگی میں ہی ان کو مرکز سراجیہ لاہور کی ذمہ داری سپرد کردی تھی اور بعد ازاں خانقاہ سعدیہ دادڑہ بالا ساہیوال کی ذمہ داری بھی انہی کے سپرد رہی۔ مرحوم نومبر 2015 میں علیل ہوئے اور قومے کی کیفیت میں چلے گئے اور اسی حال میں 57برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ نہایت خوش مزاج اور دلچسپ انسان تھے۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں آمین
٭ مجلس احرار اسلام فیصل آباد کے قدیم کارکن صوفی غلام رسول نیازی مرحوم کی ہمشیر، جناب عبد الشکور نیازی، جناب احسان اﷲ نیازی کی پھوپھو 26 نومبر 2021 بروز جمعہ انتقال کرگئیں۔
٭ جامعۃ الحمید لاہور کے ناظم مولانا سیف اﷲ صاحب مرحوم، انتقال: 26نومبر 2021
٭ چیچہ وطنی: ہمارے دیرینہ معاون نقیب ختم نبوت اور احرار کے مستقل قاری قاضی حافظ ماسٹر ظہور احمد ٹبہ شاہ کوٹ 12/7آر31اکتوبر اتوار کو انتقال کرگئے،
٭ چیچہ وطنی : سراجیہ دواخانہ چیچہ وطنی کے کارکن قاضی محمد طلحہ ایاز 112/7 آر کے والد گرامی قاضی محمد ایاز 5نومبر جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے
٭ چیچہ وطنی : ہمارے دیرینہ معاون پروفیسر محمد افضل طیار (احمد نگر) کے والد گرامی رانا محمد اسلم خان ریٹائرڈ ٹیچر رائے نیاز ہاکی سکول چیچہ وطنی 2 نومبر منگل کو انتقال کرگئے۔
٭ ساہیوال :جامعہ انوریہ مسجد نور ہائی سٹریٹ ساہیوال کے ناظم دفتر حافظ نصیر احمد 11نومبر اتوار کو انتقال کرگئے۔
٭ چیچہ وطنی :18نومبر بروز جمعرات ہمارے دیرینہ معاون پروفیسر محمد افضل طیارؔ( احمد نگر ) کی والدہ ماجدہ انتقال کرگئیں
٭ چیچہ وطنی : چئیرمین بلدیہ رانا محمد اجمل خاں کے سسر میاں محمد سرور 19 نومبر جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے نما ز جنازہ حضرت قاری محمد قاسم نے پڑھائی جوکہ جامع مسجد میں ادا کی گئی ،
٭ چیچہ وطنی : مولانا عنایت اﷲ اکرم مرحوم چک نمبر45/12 ایل کی اہلیہ محترمہ 15نومبر پیر کو انتقال کرگئیں
٭ چیچہ وطنی : ہمارے معاون محمد علی کے تایا جان محمد اقبال ذوق ( فرزاندان امیر شریعت کے شیدائی ) 22نومبر پیر کو انتقال کر گئے۔
٭بھائی عنائت اﷲ احراری تلہ گنگ کے جواں سال بیٹے انتقال: 8نومبر2021
٭مولوی محمد حذیفہ کے چچا زادبھائی آفتاب احمدانتقال:16نومبر2021
٭حاجی خالدفاروق کی خوشدامن احرارکارکن اشفاق مرحوم کی والدہ انتقال :24نومبر2021
٭مجلس احرار اسلام ناگڑیاں ضلع گجرات کے کارکن حافظ محمد وسیم اﷲ کی پردادی مرحومہ انتقال23نومبر 2021
٭مجلس احرار اسلام پاکستان کے ناظم تبلیغ مولانا محمد مغیرہ کے والد محمد شریف مرحوم 8 نومبر 2021 کو انتقال کر گئے
قارئین سے درخواست ہے کہ مرحومین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں آمین
دعائے صحت
مجلس احرار اسلام کی مرکز ی مجلس شوری کے رکن جناب محمد نعیم ناصر صاحب (حاصل پور) علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے ناظم مولانا عبد القیوم کی والدہ علیل ہیں
مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولانا فیصل متین سرگانہ کی والدہ علیل ہیں
احباب وقارئین سے دعا کی درخواست ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.