تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭…… مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ (صدر مجلس احرار اسلام ہند)
مجلس احرار اسلام ہند کے صدر مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی 10ستمبر 2021ء کو لدھیانہ میں انتقال کرگئے مرحوم رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ کے پوتے اور مولانا محمد احمد رحمانی رحمہ اﷲ کے بڑے فرزند تھے۔ احرار انہیں وراثت میں ملی اور اُن کے خون میں گردش کرتی تھی۔ ان کے والد ماجد نے ان کا نام عظیم دادا کے نام پر رکھا۔ جس کے روحانی وصلبی اثرات تازیت اُن کی جدوجہد میں نمایاں ہے۔ مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی رحمہ اﷲ کے اجداد مولانا محمد مولانا عبداﷲ اور مولانا عبدالعزیز لدھیانوی رحمھم اﷲ نے مرزا قادیانی پر سب سے پہلے 1301ھ؍ 1884ء میں کفر کا فتویٰ دیا۔ جس مرزا قادیانی چیختا چلا تا رہا۔ لدھیانہ کے ان علماء حق نے اثبات حق اور ابطال باطل کا جس جرأت سے اظہار کیا وہ جذبہ ایمانی آج بھی ان کی چوتھی ،پانچویں نسل میں بھی پائندہ وتابندہ ہے۔ مولانا حبیب الرحمن ثانی لدھیانوی رحمہ اﷲ صاحب السیف تھے اور اپنے اسلاف کی یاد گار جامع مسجد لدھیانہ میں خطیب اور شیر پنجاب کے لقب سے معروف تھے۔ اُن کا یہ غیر معمولی کار نامہ ہے کہ انہوں نے ہندوستان میں مجلس احرار اسلام کا نام وکام زندہ رکھا اور پرچم ختم نبوت بلند رکھا۔ اپنی اولاد کو بھی تحفظ ختم نبوت کے مشن پرکم بستہ کیا۔ اپنے بیٹے محمد عثمان لدھیانوی کو آخری وصیت بھی یہی کی کہ ’’تحفظ ختم نبوت کے کام کو زندہ رکھنا، یہ آقا صلی اﷲ علیہ وسلم کی لگائی ہوئی ڈیوٹی ہے اور خاندانی فرض بھی‘‘۔ اﷲ تعالیٰ مولانا کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے اور ان کی اولاد کو صدقۂ جاریہ بنائے۔
٭……مولانا محمد احمد رحمہ اﷲ: مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ کے فرزند ارجمند اور جامعہ عربیہ ختم نبوت چناب نگر کے استاذ الحدیث مولانا محمد احمد رحمہ اﷲ 23؍محرم 1443ھ یکم ستمبر 2021ء کو چناب نگر میں انتقال کرگئے۔ حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ کو بڑھاپے میں بہت گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ مجلس احرار اسلام کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری نائب امیر سیدعطاء اﷲ ثالث بخاری، ناظم اعلی جناب عبداللطیف خالد چیمہ، ناظم نشرواشاعت ڈاکٹر محمد عمر فاروق ناظم تبلیغ مولانا محمد مغیرہ، ناظم دعوت وارشاد ڈاکٹر محمد آصف اور مولانا سید عطاء المنان بخاری نے مولانا اﷲ وسایا مدظلہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کے اس موقع پر مجلس احرار اسلام کی تمام قیادت ان کے شریک صدمہ وغم ہے۔ اﷲ تعالیٰ مولانا محمد احمد کے حسنات قبول فرمائے اور مغفرت فرما کر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ مولانا اﷲ وسایا مدظلہ اور تمام لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
٭……مولانا جلیل الرحمن انوری رحمہ اﷲ: رئیس المحدثین حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اﷲ کے تلمیذ رشید حضرت مولانا محمد انوری رحمہ اﷲ کے پوتے اور حضرت مولانا سعید الرحمن انوری رحمہ اﷲ کے فرزند گرامی مولانا جلیل الرحمن انوری 23محرم 1443ھ یکم ستمبر 2021ء کو فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔ مرحوم جامعہ خیرالمدارس ملتان کے مہتمم مولانا محمد حنیف جالندھری مدظلہ کے برادر نسبتی اور مولانا احمد حنیف کے ماموں تھے۔ مولانا جلیل الرحمن انوری رحمہ اﷲ مدرسہ تعلیم القرآن حسنیہ فیصل آباد کے مدیر تھے۔ انہوں نے اپنی زندگی خدمت دین اور تعلیم قرآن کے لیے وقف کر رکھی۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کے حسناب قبول فرمائے او رجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ حضرت مولانا محمد حنیف جالندھری اور مرحوم کے تمام لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
٭……سید علی گیلانی رحمہ اﷲ: تحریک آزادی کشمیر کے عظیم رہنما سید علی گیلانی طویل علالت کے بعد یکم ستمبر 2021ء کو انتقال کرگئے۔ سید علی گیلانی جہاد کشمیر کا معتبر حوالہ تھے۔ آزادی وحریت کے لیے انہوں نے طویل جدوجہد کی۔ ضعیف العمری اورعلالت کے باوجود پوری آب وتاب کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھی۔ علی گیلانی، جرأت وہمت اور صبرو استقامت میں اپنی مثال آپ تھے۔ مقبوضہ کشمیر میں رہتے ہوئے بھی وہ پاکستان کی توانا آواز تھے۔ انہوں نے کشمیری عوام کے حقوق وآزادی کے حصول کے لیے ہمیشہ بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی۔ ان کی پر عزم جدوجہد کشمیری عوام کے لیے مشعل راہ ہے ۔ اﷲ تعالیٰ سید علی گیلانی کی مغفرت فرمائے اور مکین جنت نظیر کشمیر کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات عطاء فرمائے۔
٭…… احتشام حمزہ مرحوم: انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ خیبر پختو نخوا کے امیر محترم پیر محمد شکیل اختر کے جواں سال فرزند 30اگست 2021ء کو نا معلوم فائرنگ کی زد میں آکر گولی لگنے سے شہید ہوگئے۔ وہ بازار میں اپنے کام کے لیے گئے اور حادثے کا شکار ہوگئے۔ پیرشکیل اختر صاحب کے لیے یہ دوسرا گہرا صدمہ ہے۔گزشتہ سال ان کے چھوٹے بیٹے طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔ اﷲ تعالیٰ احتشام حمزہ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات سے نوازے محترم پیر شکیل اختر صاحب اور تمام لواحقین وپسماندگان صبر جمیل عطا فرمائے۔
٭……حافظ ذیشان عباسی مرحوم: مولانا سید سلمان عباسی رحمہ اﷲ کے فرزند اور مولانا محمد طلحہ عباسی کے بڑے بھائی حافظ ذیشان عباسی رحمہ اﷲ انتقال: 8ستمبر 2021ء ٹوبہ ٹیک سنگھ۔
٭……اہلیہ مرحومہ مولانا عبدالرحیم نقشبندی مدظلہ خانقاہ حبیبیہ دارالعلوم حنفیہ چکوال کے سجادہ نشین حضرت مولانا پیرعبدالرحیم نقشبندی مدظلہ کی اہلیہ، محترم پیر عبدالقدوس نقشبندی کی بھابی صاحبہ اور جناب محمود الحسن نقشبندی کی والدہ صاحبہ 9ستمبر کو انتقال کرگئیں۔
٭……انجینئر مختار فاروقی رحمہ اﷲ: ڈاکٹر اسرار احمد رحمہ اﷲ کے مایہ ناز شاگرد اور قرآن اکیڈمی جھنگ کے مدیر محترم انجینئر مختار فاروقی گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔ مرحوم نے تمام زندگی دعوت قرآن تعلیم قرآن اور مہم قرآن میں بسر کی۔ تحریر وتقریر کے ذریعے خدمت قرآن میں مشغول رہے۔
٭ ……مجلس احرار اسلام کبیر والا (ضلع خانیوال) کے معاون ملک محمد فاروق کی پھوپھی زاد بہن اور ملک محمد اسلم کی والدہ مرحومہ، انتقال 12ستمبر 2021ء (نواں شہر، ضلع خانیوال)
٭…… مجلس احرار اسلام موضع حشمت مرالی (کبیر والہ ضلع خانپوال) کے معاون چودھری محمد شوکت کی والدہ مرحومہ، انتقال 17ستمبر 2021ء
٭……انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنماء محمد حنیف مغل کی والدہ ماجدہ،انتقال 2ستمبر 2021ء چنیوٹ عبداللطیف خالد چیمہ نے 8 ستمبر بدھ کو مغل صاحب کے گھر تعزیت کیلئے حاضری دی
٭……چیچہ وطنی: حکیم محمد رفیق چک نمبر22/11ایل کی اہلیہ اور مولانا شاہد محمود کی والدہ محترمہ انتقال 9ستمبر
٭……چیچہ وطنی: جماعت کے قدیمی کارکن ڈاکٹر محمد فیاض کی پھوپھی زاد بہن 16ستمبر جمعرات کو انتقال کرگئیں
٭……چیچہ وطنی : جماعت کے قدیمی کارکن ڈاکٹر محمد فیاض کی تایازاد ہمشیرہ 18ستمبر ہفتہ کو انتقال کرگئیں ۔
٭……چیچہ وطنی : قاضی محمد ایاز 112/7آر کے بڑے بھائی قاضی مشتاق احمد ، انتقال 17 ستمبر جمعتہ المبارک
٭……چیچہ وطنی: گولڈن پرل والے شیخ محمدعابد اور مرکزی انجمن کے صدر حافظ ساجد محمود شیخ عبدالواحد، شیخ گل شیر کے بھائی شیخ عبدالشاہد 17ستمبر جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے
٭……چیچہ وطنی: دفتر احرارچیچہ وطنی کے کارکن محمد عمیر معاویہ کے دادا جان حاجی رحمت اﷲؒ 110/12ایل،انتقال 4ستمبر
٭……چیچہ وطنی : جمعیت علماء اسلام اور مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے رہنماء شیخ محمد حارث دانش کے سسر 10ستمبر فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔
٭……مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن محمد ساجد کے چچا حاجی عاشق حسین: 30اگست 2021ء انتقال کرگئے۔
٭……مجلس احرار اسلام بھکر( بھرمی چراغ ) کے امیر صوفی غلام اکبر مرحوم ، حضرت پیرجی رحمہ اﷲ اور ابناء امیر شریعت سے بہت عقیدت و محبت کا تعلق تھا۔انتقال:8ستمبر 2021ء
٭……ناگڑیاں گجرات میں مدرسہ محمودیہ معمورہ کے معاون حاجی محمد ریاضت کے بہنوئی چودھری محمد اکرم رحمہ اﷲ، انتقال: 8ستمبر 2021ء
٭……چنیوٹ میں مجلس احرار اسلام کے معاون اور حضرت پیرجی سیدعطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ سے محبت کرنے والے تھے۔ حاجی محمد اسلم (اسلم پان شاپ چنیوٹ)انتقال: 3ستمبر 2021ء
٭ ……مجلس احرار اسلام ڈیرہ اسماعیل خان کے سر گرم کارکن ملک محمد عاصم عطاء کی پھوپھی اور جناب مسعود الحق، محمود الحق کی والدہ ماجدہ مرحومہ، انتقال: 8ستمبر 2021ء
٭ ……مجلس احرار اسلام تونسہ کے کارکن جناب اسد اﷲ کے بھائی سمیع اﷲ مرحوم ، انتقال:2ستمبر 2021ء
٭……بہاول پور میں ہمارے کرم فرما ڈاکٹر عبدالرازق صاحب کی والدہ محترمہ مرحومہ، انتقال: 9محرم 1443ھ مطابق 18اگست 2021ء
٭……ہمارے قدیم مہربان مولانا غلام حیدر رحمہ اﷲ، شکار پور ضلع راجن پور،انتقال 15مئی 2021ء
٭……بزرگ پارلیمنٹرین ایم حمزہ مرحوم ،انتقال:29اگست 2021ء ،ٹوبہ ٹیک سنگھ۔آپ رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی نور اﷲ مرقدہ کے قریبی عزیز تھے۔
٭رہنماء جمعیت علمائے اسلام مجاہد ختم نبوت مولانا عبدالباقی صاحب 42/12ایل، چیچہ وطنی ،انتقال:24ستمبر 2021ء
٭……23ستمبر 2021ء جمعرات مجلس احرار اسلام ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل کے خالو اور مدرسہ معمورہ ملتان کے لائبریری انچارج مولانا فیصل اشفاق کے دادا حاجی گل محمد (میراں پور، میلسی)انتقال کر گئے۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے سابق امیر صوفی نذیر احمد مرحوم کی بھاوج، شیخ محمد مغیر کی تائی مرحومہ، انتقال: 19ستمبر اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرمائیں اور اعلیٰ علیین میں مقام عطا فرمائیں، قارئین سے درخواست ہے کہ اپنی دعاؤں میں تمام مسلمانوں کو یادرکھیں۔ (ادارہ)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.