تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ اسلام آباد: ادارہ علوم اسلامیہ کے بانی مہتمم مولانا فیض الرحمن عثمانی رحمہ اﷲ، 24اگست 2021ء کو انتقال کرگئے
٭متبحر عالم دین، جامعہ خیرالمدارس، جامعہ قاسم العلوم اور جامعہ عمربن خطاب ملتان کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد یاسین صابر رحمہ اﷲ 25اگست 2021ء کو مختصر علالت کے بعد ملتان میں انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید محمد کفیل بخاری کی چچی، سید عطاء المنان بخاری کی ممانی، سید محمد امجد شاہ صاحب کی اہلیہ، سید محمد اسجد شاہ، سید عبدالقیوم شاہ کی والدہ، 28اگست کو انتقال کر گئیں۔
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکنان محمد معاویہ اور محمد زبیر کی والدہ، بھائی نثار احمد مرحوم کی اہلیہ 6اگست کو انتقال کرگئیں۔
٭ مدبر احرار ماسٹر تاج الدین انصاری رحمہ اﷲ کے اکلوتے فرزند جناب نذیر اصغر انصاری مرحوم سیالکوٹ میں انتقال کرگئے ۔
٭ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مولانا قاری عبید الرحمن زاہد کے والد گرامی اور مجلس احرار ٹوبہ کے نائب امیر مولانا فضل محمد رحمہ اﷲ، انتقال: 13 اگست 2021
٭چیچہ وطنی: راولپنڈی میں ہمارے معاون مولانا ظہور الہی کے بڑے بھائی مولانا نور الہی (چک نمبر 23-11 ایل چیچہ وطنی ) انتقال: 20 اگست
٭جماعت کے قدیمی معاون حافظ محمد نعیم جو کئی سال پہلے چیچہ وطنی سے فیصل آباد منتقل ہوگئے تھے 2 جولائی کو انتقال کرگئے
٭جماعت کے معاون چودھری محمدعمران بلاک نمبر 12 کی والدہ ماجدہ، انتقال: 17 جولائی 2021
مجلس احرار چیچہ وطنی کے ناظم نشریات قاضی عبد القدیر کی پھوپھو صاحبہ حافظ رحیم بخش مرحوم اور مولوی محمد سیلمان یمنی (ملتان) کی خوش دامن، انتقال: 13جولائی 2021
٭روزنامہ اوصاف ملتان کے ڈپٹی چیف رپورٹر محمد ارشد ملک کے والد گرامی ملک خلیل الرحمن مرحوم، انتقال: 16 اگست 2021
٭ملتان : مسلک اہل حدیث کے ترجمان علامہ خالد محمود ندیم ، انتقال: 11 اگست 2021
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے طالب علم محمد سرفراز کی دادی مرحومہ، انتقال: 19اگست 2021
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں درجات بلند فرما کر اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں آمین
دعائے صحت
خانقاہ سراجیہ مجددیہ نقشبندیہ کے سجادہ نشین، حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد دامت برکاتہم شدید علیل ہیں۔ 27 اگست 2021 ء کو راولپنڈی کے آرمڈ فورس انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حضرت کے دل کا آپریشن الحمد ﷲ کامیاب ہوا۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ حضرت خواجہ صاحب کو صحت وعافیت والی لمبی زندگی عطا فرمائیں اور ان کا سایہ ہم پر تادیر قائم رہے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.