تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تبصرہ کتب

نام کتاب :اشاریہ ہفت روزہ خدام الدین(دوسرا حصہ 1971تا 1985)مرتب:صلاح الدین فاروقی ٹیکسلا
ضخامت :558صفحات قیمت :درج نہیں ناشر:القاسم اکیڈمی جامعہ ابوہریرہ خالق آباد نوشہرہ
اشاریہ سازی ایک مستقل فن ہے اور تحقیقی امور میں اشاریوں کی اہمیت اظہر من الشمس ہے۔ اس سے علمی وتحقیقی میدان میں محنت کرنے والوں اور مصنفین کو بڑا فائدہ اور آسانی ہوتی ہے۔ تحقیق میں مواد کی فراہمی کا ایک بڑا اور اہم ذریعہ کتابیں اور رسائل ہیں۔ جو کتابیں شائع ہوتی ہیں عموماً وہ تو بازار میں دستیاب ہوتی ہیں یا کہیں سے منگوائی بھی جاسکتی ہیں۔ لیکن رسائل کے ساتھ معاملہ اس کے برعکس ہے ۔کتابیں کسی مخصوص موضوع اور مخصوص نقطہ نظر سے متعلق ہوتی ہیں، لیکن رسائل میں مختلف اور متنوّع موضوعات پر مضامین اور مختلف اصناف سخن شامل ہوتی ہیں۔ رسائل وجرائد کے اشاریے محقق کے لیے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ کیونکہ ان میں مختلف اور متنوع موضوعات کے سراغ پائے جاتے ہیں۔ بسا اوقات ایک مضمون سے جتنی معلومات وفوائد حاصل ہوتے ہیں وہ کبھی کبھی پوری کتاب سے بھی حاصل نہیں ہو پاتے۔ اُس وقت متلاشیان علم کے لیے ایک مضمون کی اہمیت ایک کتاب کے مقابلے میں زیادہ ہوجاتی ہے، اس لیے رسائل کی اشاریہ سازی کے کام کی طرف توجہ کی ضرورت ہے۔ کیونکہ رسائل کی اشاریہ سازی ہنوز تشنہ ہے، اور اس سلسلے میں ابھی تک جو کام ہوا ہے وہ آٹے میں نمک کے برابر ہے۔
زیر تبصرہ کتاب اشاریہ ’’ ہفت روزہ خدام الدین دوسرا حصہ (1971تا 1985) ‘‘بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ محترم جناب صلاح الدین فاروقی ٹیکسلا صاحب نے اس سے پہلے بھی ہفت روز ہ خدام الدین کا (1955تا 1970) 15سالہ اشاریہ مرتب کیا تھا، یہ اسی سلسلے کا ما بقیہ ہے ۔اﷲ پاک مرتب کی اس کوشش کو قبول فرمائیں اور عوام الناس کے لیے نفع بخش بنائیں۔ (مبصر:حافظ اخلاق احمد)

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.