تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

٭ مجلس احرار اسلام چناب نگر کے قدیم کارکن اور حضرت پیرجی رحمہ اﷲ کے دیرینہ رفیق ، احمد علی راجہ مرحوم 15مارچ کو انتقال کر گئے۔
٭ مجلس احرار اسلام سلانوالی کے مخلص کارکن قاری شفیق الرحمن کے والد حاجی محمد رمضان مرحوم 29مارچ 2021ء مطابق 14شعبان کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام سلانوالی کے کارکن محمد ذیشان کے چچا اور محمد ندیم معاویہ کے بھائی، میاں سلیم اختر مرحوم: انتقال 5اپریل 2021ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون حاجی محمد اکرم مرحوم 5اپریل 2021ء مطابق 21شعبان 1442کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب ناظم نشروشاعت جناب عدنان ملک صاحب کی نانی صاحبہ انتقال 07اپریل 2021ء
٭ مدرسہ معمورہ ملتان کے پڑوسی راشد فاروق رحمہ اﷲ 12اپریل کو انتقال کرگئے۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن، مسجد نور کوٹلہ تولے خان کے سابق امام حافظ رحیم بخش 20اپریل 2021ء مطابق 7رمضان 1442ء کو انتقال کرگئے۔ اﷲ تعالی حافظ رحیم بخش صاحب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے حافظ رحیم بخش رحمہ اﷲ طویل عرصہ مدرسہ معمورہ دار بنی ہاشم میں خادم کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے، پھر ایک طویل عرصہ ملتان میں احرار کے مرکز مسجد نور کے امام رہے اور رمضان المبارک میں تراویح میں قرآن کریم سناتے رہے، حافظ صاحب انتہائی مخلص، شریف النفس اور متقی انسان تھے، آخر وقت تک مجلس احرار اسلام سے وابستہ رہے اور اپنے بیٹوں کو بھی احرار سے وابستہ کیا، اﷲ تعالی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطاء فرمائے ۔(آمین)
٭ مجلس احرار اسلام پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حافظ گوہر علی رحمہ اﷲ 22اپریل مطابق 9رمضان 1442ء کوانتقال کرگئے۔ حافظ گوہر علی رحمہ اﷲ، ابن امیر شریعت حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری رحمہ اﷲ کے وفادار و فداکار اور سراپا ایثار مرید، دوست، عقیدت مند اور مخلص احرار کارکن تھے ۔ حافظ گوہر علی، احرار کا بہترین اثاثہ تھے، جماعت کے لیے ان کے ایثار اور ان تھک جد وجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وہ ایک مثالی کارکن تھے۔ اﷲ تعالی ان کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے، جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور تمام لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔(آمین)
٭ چناب نگر و چنیوٹ کے مدارس احرار کے معاون مہر احمد بلال لالی کی والدہ انتقال 23اپریل 2021ء
٭مولانا منظور احمد چنیوٹی کے بھانجے اور مولانا محمد الیاس چنیوٹی کے پھوپھو زاد بھائی قاری عنایت اﷲ صاحب 15اپریل کو انتقال کرگئے۔
٭ مدرسہ معمورہ داربنی ہاشم کے پڑوسی قاری سیف الدین رحمہ اﷲ کے فرزند حافظ عمار سیف الدین رحمہ اﷲ 18اپریل 2021ء مطابق 5رمضان 1442ء کو انتقال فرماگئے۔
٭ حضرت امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کی بھانجی اور ابناء امیر شریعت کی پھوپھی زاد بہن6رمضان 1442ھ 19اپریل 2021ء کو لاہور میں انتقال کرگئیں۔ دوروز بعد اُن کی بیٹی بھی انتقال کرگئیں۔
٭چیچہ وطنی :حضرت مولانا مشتاق احمد چک 86۔12ایل ( بڑی رنگی رام والی) کے والد گرامی عبدالرحمان( جلال پور پیر والا) 3 فروری کو انتقال کرگئے ۔
لیہ :گورنمنٹ کامرس کالج لیہ کے ریٹائرڈ پرنسپل پروفیسر خالد محمود( چوک اعظم ) محمد سعید ، محمد نعیم گلاسگو کے بہنوائی 25فروری جمعتہ المبار ک کو انتقال کرگئے ۔ مرحوم ،شیخ عبدالواحد گلاسگو کے عزیز تھے
چیچہ وطنی:مقامی جماعت کے کارکن محمد اعظم( احمد نگر) کے چچا شوکت علی 6فروری کو انتقال کرگئے
چیچہ وطنی : ہمارے دوست اور معاون محمد صفدر چودھری کے بھائی جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مفتی محمد عثمان 8مارچ پیر کو انتقال کرگئے ۔
چیچہ وطنی : ہمارے معاون پروفیسر نوید طارق ودود بلاک نمبر 1کے بڑے بھائی رانا مسعود اختر ایڈووکیٹ 6مارچ ہفتہ کو انتقال کرگئے مرحوم رانا قمرالااسلام کے پھوپھو زاد بھائی تھے
اگوکی (سیالکوٹ ): ہمارے معاون خاص جناب قاری مسعود احمد سعادت کے بھائی محمد منشاء کئی ماہ قبل انتقال کرگئے ۔
ساہیوال : جامعہ رشیدیہ کے استاذ مولانا محمد عابدکے برادر صغیر محمد زید16مارچ کو انتقال کرگئے۔
چیچہ وطنی : جماعت کے معاون محمد زاہد وینس بلاک نمبر16کی اہلیہ 21مارچ اتوار کو انتقال کرگیئں
چیچہ وطنی :جماعت کے معاون قاضی بشیر احمد کے بھائی قاضی عبداالعزیز بلاک نمبر10 ۔17مارچ کو انتقال کرگئے ۔
چیچہ وطنی : ہمارے دوست مرزا کامران( ناروے) کے بڑے بھائی محمد امجد 6مارچ ہفتہ کو لندن میں انتقال کرگئے
چیچہ وطنی : مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے صدرمحمد یوسف جمال ٹکا 25مارچ جمعرات کو نامعلوم افراد کی فائرنگ سے انتقال کرگئے نماز جنازہ 26مارچ جمعتہ المبارک کو جامع مسجد میں ادا کی گئی۔مرحوم ہردلعزیز شخصیت کے مالک تھے اور جماعت کے بچپن سے معاون چلے آرہے تھے ۔
چیچہ وطنی :ہمارے معاون عبدالقیوم( الفتح ٹاؤن ) کے بڑے بھائی محمدارشاد 9مارچ منگل کو انتقال کرگئے۔
چیچہ وطنی :خانقاہ سراجیہ سے متعلق میاں اﷲ داد مرحوم 113. سیون آر کے فرزند قاضی محمد ابرار (جناح ٹاؤن چیچہ وطنی ) 11 اپریل اتوار کو انتقال کرگئے ۔
چیچہ وطنی :ہمارے معاون قاضی بشیر احمد کے قریبی عزیز میاں محمد سرفرازلونا چک گل شیر ماموں کانجن 13 اپریل منگل کو انتقال کرگئے ،
چیچہ وطنی:ہمارے معاون قاضی ظہور احمد کے بڑے بھائی قاضی محمد شریف بستی شاہ کوٹ 113 ۔سیون آر یکم اپریل جمعرات کو انتقال کرگئے
ساہیوال :ممتاز قانون دان ملک فضل کریم 20اپریل منگل کو کلمہ طیبہ پڑہتے اور پڑھاتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے نماز جنازہ مسجد شہداء فرید ٹاؤن ساہیوال میں مولانا مفتی ذکاء اﷲ نے پڑھائی جبکہ قاری منظور احمد طاہر نے نماز جنازہ سے قبل ملک فضل کریم کے شہداء ختم نبوت کیس ساہیوال 1984 میں سنہری کردار کا تذکرہ کیا ، عبداللطیف خالد چیمہ، عبدالمتین چودھری ایڈوکیٹ اور قاری سعید بن شہید نے مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
چیچہ وطنی : حاجی عیش محمد رضوان کے عزیز اور ہمارے دوست میاں محمد یونس (کارکن جماعت اسلامی) چیچہ وطنی کی اہلیہ محترمہ 14اپریل یکم رمضان کو انتقال کرگئیں ۔
چیچہ وطنی :حافظ محمد عابد مسعو ڈوگر کی پھوپھی صاحبہ یکم رمضان 14اپریل کو شیخو پورہ میں انتقال کرگئیں۔
لاہور: ہمارے معاون مہربان ملک عمران صاحب کے بھائی ملک افتخار احمد مرحوم ولد ملک عبدالرشید انتقال: 23مارچ 2021ء
گوجرانوالہ: محترم عتیق الرحمن، عبید الرحمن کے بہنوئی زبیر مغل مرحوم، انتقال: 24مارچ 2021ء
فیصل آباد: محترم عمران سہیل، عرفان سہیل کی چچی محترمہ، انتقال:ـ 4اپریل 2021ء
خانیوال: محترم ذیشان احمد کے چچا حاجی اسرار احمد مرحوم انتقال: 15اپریل 2021ء
خیر پور ٹامیوالی: سید محمد کفیل بخاری کے بہنوئی سید وقار الحسن ہمدانی کے چچا سید عبدالسلام ہمدانی رحمہ اﷲ انتقال: 8رمضان 1442ھ 21/اپریل 2021ء
گلگت:جمعیت علماء اسلام گلگت کے امیر اور ہمارے کرم فرما مولانا عطاء اﷲ شہاب کے چھوٹے بھائی عنایت اﷲ مرحوم، انتقال: 9رمضان 1442ھ/ 22اپریل 2021ء
لاہور: جمعیت علماء السلام کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد ریاض درانی رحمہ اﷲ انتقال: 2رمضان 1442ھ/ 15اپریل 2021ء
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، درجات بلند فرمائیں اور اعلی علیین میں جگہ عطاء فرمائیں۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.