تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

٭پیر جی عبدالحفیظ رائے پوری رحمۃ اﷲ علیہ: حضرت پیر جی عبداللطیف رائے پوری نوّر اﷲ مرقدہٗ کے چھوٹے فرزند خانقاہ عزیزیہ، چک 11چیچہ وطنی کے مسند نشین تھے۔ حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کے شاگرد تھے ۔ا نتقال: 7نومبر 2020ء
٭حاجی جابر علی رحمہ اﷲ: ملتان کی معروف کاروباری شخصیت اور حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے مرید تھے۔ نہایت صالح اور وضع دار انسان تھے۔ دینی مدارس اور دینی جماعتوں کے معاون تھے۔ دینی امور میں ہمیشہ کشادہ دلی کے ساتھ خرچ کرتے تھے۔ کرونا وائرس کا شکارہوئے اور 10نومبر 2020ء کو انتقال ہوا۔ ٭ قاری محمد سعید رحمہ اﷲ: دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد بلاک 12چیچہ وطنی کے مدرس، طویل عرصے سے بچوں کو قرآن کریم پڑھا رہے تھے، انتقال:11نومبر 2020ء ٭مولانا اکرام الحق خیری رحمہ اﷲ: جید عالم دین، جامعہ خیر المدارس ملتان کے فاضل اور استاذ العلماء حضرت مولانا خیر محمد جالندھری رحمۃ اﷲ علیہ کے قابلِ فخر تلامذہ میں تھے۔ ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے ہم درس تھے۔ 26؍ اکتوبر2020ء کو برطانیہ کے شہر برمنگھم میں انتقال کر گئے۔ ٭ شیخ الحدیث مولانا قاری محمد ادریس ہوشیار پوری رحمۃ اﷲ علیہ: جامعہ رحیمیہ ملتان کے مہتمم، جید عالم دین، مقری و مجوّد اور صاحب تصنیف تھے۔ حضرت مولانا خیر محمد جالندھری اور حضرت قاری رحیم بخش پانی پتی رحمہم اﷲ کے شاگرد رشید تھے۔ اُن کا سب سے بڑا کارنامہ ’’خطبات حکیم الاسلام‘‘ حضرت مولانا قاری محمد طیب قاسمی رحمۃ اﷲ علیہ کی جمع و تدوین ہے۔ 29؍ اکتوبر 2020ء کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ٭مولانا فیاض عادل رحمہ اﷲ: ممتاز عالم دین، شاعر و ادیب اور ماہنامہ نقیب ختم نبوت کے مستقل قاری تھے۔ ان کی نعتیں، نظمیں اور غزلیں نقیب ختم نبوت میں شائع ہوتی رہتی تھیں۔ 3؍ نومبر کو لندن میں انتقال کر گئے۔
٭امام اہل سنت حضرت مولانا محمد سرفراز خان صفدر رحمۃ اﷲ علیہ کی نواسی، مولانا داؤد خان کی ہمشیرہ اور مولانا زاہد الراشدی کی بھانجی رحمہا اﷲ انتقال :25نومبر 2020ء ٭قاری رحیم بخش رحمہ اﷲ: حضرت قاری عبدالقیوم رحمۃ اﷲ (بانی جامعہ صدیقیہ گلشن راوی لاہور) کے چھوٹے بھائی اور جامعہ اشرفیہ لاہور کے سابق استاذ ۔ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کے ہم درس تھے۔ انتقال:20نومبر 2020ء ۔لاہور
٭جناب سعود ساحر رحمہ اﷲ: حق گو اور جرأت مند صحافی۔ قدیم روایات کے امین اور ایک وضع دار انسان۔ انتقال: 3؍ نومبر 2020ء ۔ اسلام آباد٭ میجر (ر) محمد سعید اختر رحمۃ اﷲ: ممتاز معالج، ماہر تعلیم اور شاعر تھے۔ جامعہ خیر المدارس کے ذیلی ادارہ ’’خیر المعارف‘‘ کے پرنسپل رہے۔ انتہائی صالح اور متقی انسان تھے۔ ابناء امیر شریعت خصوصاً حضرت مولانا سید ابو معاویہ ابوذر بخاری اور مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمہم اﷲ سے بہت گہرا تعلق تھا۔ 10؍ نومبر 2020ء کو انتقال کر گئے ۔
٭مولانا عبدالقدوس برمی رحمہ اﷲ: خالد بن ولید ٹرسٹ کے بانی اور خدمتِ انسانی کے جذبے سے سرشار تھے۔ روہنگیا برما کے مہاجرین کے لیے 40سال خدمات انجام دیں۔ انتقال: 9؍ ستمبر 2020ء ٭شیخ محمد اکرم رحمہ اﷲ: مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون شیخ محمد عمر کے والد ماجد، انتقال: 12؍ نومبر 2020ء ٭ ملک راشد محمود رحمہ اﷲ: حضرت مولانا اسعد محمود مکی کے بھائی، ٹریفک کے ایک حادثے میں 15؍ نومبر 2020ء کو انتقال کر گئے۔ ٭شیخ محمد اسلم رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام اوکاڑہ کے ناظم شیخ مظہر سعید کے والد ماجد اور شیخ حسین اختر لدھیانوی (ملتان) کے بھائی۔ انتقال: 17؍ نومبر 2020ء
٭ملک نذر محبوب رحمہ اﷲ: مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما جناب عبدالکریم قمر کے ماموں، انتقال: 7؍ نومبر 2020ء لاہور۔
٭عبدالحمید رحمہ اﷲ: برطانیہ میں ہمارے قدیم کرم فرما جناب محمد اشرف کے بھائی محمد ارشد کے داماد
٭والدہ رحمہا اﷲ جناب سراج الحق: جماعت اسلام پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی والدہ ماجدہ۔ انتقال: 14؍ نومبر 2020ء
٭اہلیہ حضرت مولانا انظر شاہ کشمیری: حضرت مولانا انظر شاہ کشمیری رحمہ اﷲ کی اہلیہ اور حضرت علامہ محمد انور شاہ کشمیری رحمہ اﷲ کی بہو۔ انتقال: 25؍ نومبر 2020ء دیوبند، انڈیا٭نشتر میڈیکل کالج (یونیورسٹی) کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر مشتاق احمد،(مشتاق لیبارٹری، ملتان) انتقال: 25؍ نومبر 2020ء ٭اہلیہ مرحومہ جناب اسد اﷲ خاکوانی: 4؍ نومبر 2020ء ، رحیم یار خان
٭مجلس احرار اسلام ضلع گجرات کے امیر حافظ ضیاء اﷲ ہاشمی کی پھوپھی مرحومہ ٭ مدرسہ محمودیہ (ناگڑیاں، گجرات) کے معاون چودھری محمد خالد (خالد بیکرز کوٹلہ) کے چھوٹے بھائی محمد طارق مرحوم ٭ڈاکٹر اعجاز حسن قریشی رحمہ اﷲ: اردو ڈئجسٹ کے مُدیر، ممتاز شاعروادیب اور صحافی، نصف صدی سے زائد عرصہ تک ادب کے ذریعے قوم کی خدمت کی، ڈائجسٹ کی دنیا میں معیاری اور تعمیری ادب کو پروان چڑھایا، انتقال: 2نومبر 2020ء۔ لاہور٭چیچہ وطنی: پیر جی عبدالقادر رائے پوری (خانقاہ عزیزیہ 11/11 ایل) کے دادا ماسٹر حاجی محمد رفیق (چک نمبر 255 ۔ای بی بورے والا )5؍اکتوبر، پیر کو انتقال کر گئے ۔٭چیچہ وطنی: ہمارے معاون محمد اختر (لاہور) کی والدہ ماجدہ 12 ؍ اکتوبر سو موار کو چیچہ وطنی میں کرگئیں٭چیچہ وطنی: ہمارے مہربان اور مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی کے نمازی چودھری عبدالستار (تھانیدار) 18 ؍ اکتوبر اتوار کو انتقال کر گئے۔٭دار العلوم ختمِ نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے دیرینہ رفیق، بھائی محمد رمضان کی بیٹی، 9؍ نومبر بروز سوموار، چیچہ وطنی میں انتقال کر گئیں ۔٭اسلام آباد میں ہمارے معاون مسعود اشفاق کے چچا اکرام الحق (چیچہ وطنی )12 نومبر جمعرات کو انتقال کرگئے ،٭دارالعلوم ختم نبوت جامع مسجد چیچہ وطنی کے مدرس قاری محمد سعید 11 نومبر بدھ کو انتقال کرگئے ٭چیچہ وطنی : سراجیہ دواخانہ چیچہ وطنی کے دیرینہ کارکن علی اکبر ہزاروی چک /42 12 ایل 30 اکتوبر جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے ٭ ساہیوال :جامعہ انوریہ مسجد نور ہائی سٹریٹ ساہیوال کے قاری بشیر احمد کے بڑے بھائی امیرالدین 8 نومبر کو 52 ڈبلیوبی وہاڑی میں انتقال کرگئے ٭چیچہ وطنی :قاری الطاف الرحمان چشتی شاہد ٹاون کی والدہ ماجدہ 29 اکتوبر جمعرات کو انتقال کر گئیں ۔ ٭ساہیوال : حضرت مولانا اعزازعلی دیوبندی رحمتہ اﷲ علیہ کے پوتے قاری اعزاز النبی رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزنداورقاری سعید ابن شہیدناظم جامعہ رشیدیہ ساہیوال کے برادر نسبتی قاری محمد تنویر گزشتہ دنوں شارجہ میں انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ اور تدفین اوکاڑہ میں ہوئی۔
اﷲ تعالیٰ تمام مسافروانِ آخرت کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین (قارئین سے درخواست ہے کہ دعاء مغفرت وایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں

 

دعا ءِ صحت
٭قائد احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری، جناب سید محمد کفیل بخاری کی ہمشیرگان اور جناب سید وقار الحسن ہمدانی علیل ہیں
٭مجلس احرار کے مرکزی نائب ناظم میاں محمد اویس کی والدہ علیل ہیں ٭مجلس احرار کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن ڈاکٹر شاہد کشمیری علیل ہیں ٭مجلس احرار کے قدیم کارکن رفیق امیر شریعت چودھری محمد اکرام صاحب علیل ہیں ٭پاکستان کے سابق صدر رفیق امیر شریعت جناب محمد رفیق تارڑ صاحب علیل ہیں٭مجلس احرار ملتان کے کارکن عدنان ملک کے والد اور چچا علیل ہیں٭مجلس احرار ملتان کے کارکن عدنان معاویہ کی خالہ علیل ہیں۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاءِ کاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.