تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

تو آدمی نہیں یزداں کی اک نشانی ہے

سید عبدالحمید عدمؔ

معروف شاعر سید عبدالحمید عدمؔ مرحوم، 7؍ مارچ 1959ء کو ایک مشاعرے میں شرکت کے لیے ملتان آئے تو اگلے روز حافظؔ لدھیانوی مرحوم کے ہمراہ امیر شریعت کی خدمت میں حاضر ہوئے، دست بوسی کی، چائے پی اور ارتجالاً یہ اشعار آپ کی نذر کیے۔ امیر شریعت کی فرمائش پر اپنی دو غزلیں سنائیں اور باچشم گریاں واپس لوٹے۔ یہ اشعار ممتاز صحافی م ش کے ہفت روزہ اقدام لاہور میں شائع ہوئے۔ (مدیر)
قسم خدا کی نہیں بلکہ آدمیت کی
قسم حسینؓ کی آلودہ خوں سیادت کی

قسم ضمیرِ مشیّت کی جو فروزاں ہے
قسم شرافتِ کردار کی جو قرآں ہے

زمانہ سینکڑوں چکّر بھی یار اگر کاٹے
ہزار گردش لیل و نہار اگر کاٹے

ہزار خسرو و سلطان اگر کرے پیدا
ہزار مسند و ایواں اگر کرے پیدا

ترے وجود کا سایہ بھی پا نہیں سکتا
دروغ ، صدق سے آنکھیں ملا نہیں سکتا

تو آدمی نہیں یزداں کی اک نشانی ہے
ترے بڑھاپے میں احرار کی جوانی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.