تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافرانِ آخرت

مسافرانِ آخرت
میاں خان محمد سرگانہ رحمۃ اﷲ علیہ: سرگانہ برادری کی معروف بزرگ شخصیت میاں خان محمد سرگانہ 14 شعبان 1440 مطابق 20 اپریل 2019 بروز ہفتہ بستی باگڑ سرگانہ، ضلع خانیوال میں 81 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ آپ حضرت میاں جان محمد سرگانہ رحمۃ اﷲ علیہ کے اکلوتے فرزند تھے۔ حضرت میاں جان محمد رحمۃ اﷲ علیہ کا روحانی تعلق خانقاہ سراجیہ کندیاں سے تھا۔ آپ حضرت مولانا احمد خان رحمۃ اﷲ علیہ، حضرت مولانا محمد عبد اﷲ رحمۃا ﷲ علیہ اور حضرت مولانا خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ تینوں بزرگوں سے یکے بعد دیگرے بیعت ہوئے اور تینوں اکابر کے خلیفۂ مجاز تھے۔ میاں خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ، حضرت مولانا خان محمد نور اﷲ مرقدہٗ سے بیعت اور ملتان میں آپ کے مستقل میزبان تھے۔ عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا عزیز احمد دامت برکاتہم کے سُسر بھی تھے۔ اس نسبت سے حضرت مولانا خان محمد رحمۃ اﷲ علیہ کے سمدھی تھے۔ انتہائی صالح، ملنسار اوروسیع دسترخوان کے حامل بزرگ تھے۔ بستی باگڑ سرگانہ کی قدیم جامع مسجد کے انتظام، تعمیر کی دیکھ بھال اور تمام اخراجات بھی خود برداشت کرتے۔
پسماندگان میں تین بیٹے میاں محمد قاسم، میاں محمد سالم، میاں محمد عاصم اور دو بیٹیاں اہلیہ صاحبزادہ عزیز احمد صاحب اور اہلیہ میاں واجد سرگانہ ہیں۔ مدستہ معمورہ ملتان کے استاذ مولانا فیصل متین سرگانہ کے رشتے میں تایا تھے۔ مجلس احرارِ اسلام پاکستان کے امیر ابن امیر شریعت حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، ناظم اعلیٰ جناب عبداللطیف خالد چیمہ اور مدرسہ معمورہ کے اساتذہ نے حضرت صاحبزادہ عزیز احمد دامت برکاتہم اور تمام پسماندگان سے اظہارِ تعزیت اور دعاءِ مغفرت کی ہے۔
٭محترم شفیق قریشی کے بھائی جناب حق نواز قریشی مرحوم، انتقال: 28مارچ 2019 ء لاہور
٭محترم حاجی محمد انور صاحب کی بہو اور عامر محمود صاحب کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: یکم اپریل، لاہور
٭محترم فضل الرحمن صاحب (منتظم مسجد المعمور، صادق آباد) کی نواسی، انتقال: 14 شعبان 1440مطابق 20اپریل
٭محترم محمد حامد رازی کے والد ماجد جناب محمد یعقوب طالب مرحوم ،انتقال: 22 اپریل، لاہور
٭ ملتان میں ہمارے کرم فرما شیخ حبیب الرحمن بٹالوی اور مجلس احرار اسلام گوجرنوالہ کے رہنما شیخ الطاف الرحمن بٹالوی کی بھاوج اور شیخ خلیل الرحمن بٹالوی کی اہلیہ مرحومہ، انتقال: 24 اپریل2019 گوجرانوالہ
٭ مجلس احرار اسلام کہروڑ پکا (میلسی) کے قدیم اور مخلص احرار کارکن حافظ عبد اللطیف احرار مرحوم 26 اپریل کو نماز جمعہ ادا کرتے ہوئے خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم مجلس احرار اسلام کے نہایت مخلص، جانثار اور وفادار کارکن تھے۔ خاندان امیر شریعت سے والہانہ عقیدت ومحبت تھی۔ ابناء امیر شریعت بالخصوص امام السید ابو معاویہ ابوذر بخاری، مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمہما اﷲ سے بے پناہ تعلق تھا۔ ہرماہ دار بنی ہاشم ملتان مجلس ذکر میں اہتمام سے شرکت کرتے وفات سے ایک ماہ قبل بھی ضعف و علالت کی باوجود قائد احرار حضرت پیرجی دامت برکاتہم سے ملاقات کے لیے ملتان تشریف لائے۔ نماز جنازہ سید عطاء اﷲ ثالث بخاری نے پڑھائی۔ اﷲ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر درجات بلند فرمائیں
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے مخلص کارکن ملک منیر عباس کی والدہ ماجدہ 27 اپریل کو انتقال کرگئیں
اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمی

 

دعاءِ صحت
قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب ہمارے کرم فرما پروفیسر محمد ایوب خان علیل ہیں
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
حضرت مولانا محمد یسین رحمہ اﷲ (سابق مہتمم جامعہ قاسم العلوم ملتان) کے فرز ند حافظ محمد شعیب شدید علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.