تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

مسافران آخرت

محمد یونس (الیکٹریشن )چک نمبر 12-109 ایل چیچہ وطنی کے والد گرامی چودھری محمد رمضان، انتقال: 22 دسمبر 2018
مجلس احرار اسلام ملتان کے ناظم مولوی عبد القیوم کے دادا اور مولانا حفیظ اﷲ کے والد، انتقال: 29 دسمبر 2018
جامعہ حنفیہ بورے والا کے مہتمم قاری محمد طیب حنفی کے بھائی ڈاکٹر محمد انور غنی 4 جنوری جمعتہ المبارک کو انتقال کرگئے
میاں چنوں جماعت کے معاون خصوصی حکیم محمد اکرام عابد 5 جنوری کو انتقال کرگئے
انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے رہنما مولانا محمد رفیق وجھوی اور مولانا عمرحیات کے چچا، انتقال 7 جنوری
مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن محمد عباس بھٹی کے والد اور محمد بلال بھٹی کے چچا ملک امام بخش مرحوم، انتقال: 11؍ جنوری، مجلس احرار کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، مجلس احرار ملتان کے امیر مولانا محمد اکمل اور دیگر کارکنان نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اظہار تعزیت کیا۔
مولانا عبدالکریم مرحوم چک نمبر12-40 ایل چیچہ وطنی کے فرزند اور حافظ عبدالحمید کے بھائی عبدالغفار انتقال 12 جنوری
صوفی نصیر احمد چیمہ مرحوم کی ہمشیرہ اور ڈاکٹر محمد اعظم چیمہ چک نمبر 12-42 ایل چیچہ وطنی کی پھوپھی صاحبہ،انتقال 13؍جنوری
عالمی مبلغ ختم نبوت مولانا سہیل باوا (ختم نبوت اکیڈمی لندن ) کی والدہ کی خالہ، انتقال: 17؍ جنوری
محترم جناب محمد سلیم علوی کے بھائی جاوید سلطان علوی مرحوم (کینیڈا)، انتقال: 18 ؍ جنور
ملتان کے معروف نعت خوان اور احرار کارکن حافظ محمداشرف علی کے والد قاری عبد الحنان مرحوم، انتقال: 18 ؍ جنوری
عالم اسلام کے ایک عظیم مفکر، عربی زبان ادب کے عظیم نقاد و انشاء پرداز اور دار العلوم ندوۃ العلماء کے معتمد تعلیمات مولانا سید محمد واضح رشید حسنی ندوی 18 ؍ جنوری کو ہندوستان میں انتقال کرگئے۔ مولانا کی ولادت رائے بریلی میں ہوئی اور ندوۃ العلماء لکھنو سے عا لمیت اور فضیلت کی سند حاصل کی اس کے علاوہ انھوں نے علی گڑھ یونیورسٹی سے بجی انگریزی زبان و ادب میں بی۔اے کیا تھا۔ وہ عربی زبان وادب کے ماہر تھے۔انھوں نے عربی میں 20 اور اردو میں دس سے زائد کتابیں اور سینکڑوں کی تعداد میں مقالات و مضامین لکھیں۔ موصوف عربی کے رسالہ ’’الرائد‘‘ کے چیف ایڈیٹر اور عربی زبان کے معروف مجلہ’’البعث الاسلامی‘‘ کے شریک مدیر بھی تھے۔عربی زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدر جمہوریہ ایوارڑ سے بھی نوازا گیا۔ نہایت سلیس زبان میں لکھتے تھے۔ کئی ملی تنظیموں اور اداروں کے رکن بھی تھے۔موصوف کا شمار اس وقت ان چند گنے چنے علماء میں ہوتا ہے جن کی مقبولیت عالم عرب میں بھی ہے۔وہ ملت کے ایک دردمند مفکر اور بہی خواہ تھے۔ اﷲ تعالی ان کی تمام کاوشوں کو قبول فرمائے۔
مجلس احرار اسلام چیچہ وطنی کے متحرک کا رکن سید محمد سلیم شاہ کی خالہ محترمہ ، انتقال: 19 جنوری، سید محمد کفیل بخاری، عبد اللطیف خالد چیمہ ودیگر نے تعزیت کا اظہار کیا۔

مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولوی محمد نعمان کی چچی اور جناب حفیظ الرحمن سنجرانی کی بھاوج صاحبہ، انتقال 21جنوری
حافظ الحدیث مولانا محمد عبد اﷲ درخواستی رحمہ اﷲ کے داماد مولانا فداء الرحمن، مولانا فضل الرحمن، مولانا خلیل الرحمن کے بہنوئی مولانا عبد الرحیم، انتقال: 21 جنوری جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سابق سرپرست مولانا محمد عبد اﷲ رحمہ اﷲ کی اہلیہ، مولانا صفی اﷲ اور مولانا کفایت اﷲ کی والدہ ماجدہ، انتقال: 24  جنوری 2019ء

امیر شریعت سید عطاء اﷲ شاہ بخاری رحمہ اﷲ کے لاہور میں میزبان حاجی دین محمد رحمہ اﷲ کے داماد اور بھائی حبیب احمد کے بہنوئی حاجی محمد جہانگیر رحمہ اﷲ گزشتہ ماہ انتقال کرگئے۔
٭لاہور کے احرارکارکن مولانا ناصر عزیزکی دادی صاحبہ گزشتہ ماہ انتقال ٭ لاہور کے بزرگ احرار کارکن رانا حبیب اﷲ کی اہلیہ گزشتہ ماہ انتقال
تبلیغی جماعت کے بزرگ مولانا محمد احمد بہاولپوری، انتقال26 جنوری، حضرت مولانا حسین احمد مدنی رحمۃ اﷲ علیہ کے شاگرد اور جید عالم دین تھے اپنی زندگی دین کی تبلیغ واشاعت میں صرف کردی۔ نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کی گئی جس میں ملک بھر سے عوام وخواص نے شرکت کی۔ اﷲ تعالیٰ سب مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے۔ آمین

دعاءِ صحت

قائد احرار، ابن امیر شریعت حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہ
مجلس احرارِ اسلام ملتان کے سرپرست اور رکن مرکزی مجلس شوریٰ صوفی نذیر احمد
حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب
لاہور کے بزرگ احرار کارکن چودھری محمد اکرام صاحب مدرسہ معمورہ ملتان کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی
مجلس احرار اسلام ملتان کے قدیم کارکن محمد یعقوب خان خواجکزئی
ملتان میں ہمارے کرم فرما محمد عباس صاحب فالج کے مرض میں مبتلا ہیں
چیچہ وطنی، پیرجی عبد اللطیف رحمہ اﷲ کے پوتے، پیرجی عبد الجلیل مدظلہٗ کے فرزند خلیل الرحمن علیل ہیں
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں، اﷲ تعالیٰ سب کو شفاکاملہ عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.