٭مجلس احرار اسلام کے قدیم اور مخلص کارکن جناب محمد طاہر لدھیانوی مرحوم (فیصل آباد) انتقال:۳؍اگست ۲۰۱۶ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے نائب امیر شیخ نیاز احمد ،شیخ اعجاز احمد (سٹینڈرڈ بیکری) کی خالہ محترمہ انتقال: ۳؍اگست ۲۰۱۶ء
٭ ملتان میں ہمارے قدیم کرم فرما حکیم حافظ محمد طارق اور حکیم محمد خلیل اﷲ کے بہنوئی جناب امان اﷲ مرحوم (فیصل آباد)
٭ مجلس احرار اسلام سیالکوٹ کے نائب صدر میاں راشد ندیم کے چچا اور میاں مختار احمد کے چھوٹے بھائی میاں محمد طفیل مرحوم، انتقال:۳۰ جولائی ۲۰۱۶ء۔٭ مجلس احرار اسلام لاہور کے صدر حاجی محمد لطیف صاحب کی اہلیہ مرحومہ
٭ سرگودھا میں ہمارے کرم فرما محمد اظہر سلیم کے والد ماجد حافظ محمد افضل مرحوم، انتقال ۳؍اگست ۲۰۱۶ء
٭ جامعہ فتحیہ لاہور کے قدیم فاضل قاری علی محمد مرحوم (ناڑی خوشاب)۔
٭مجلس احرار اسلام لاہور کے کارکن جناب ڈاکٹر ضیاء الحق اور محترم طارق محمود نقشبندی کی خالہ محترمہ اور پھوپھی صاحبہ یکے بعد دیگرے انتقال کر گئیں۔٭تحریک طلباء اسلام پاکستان کے ڈپٹی کنوینر چودھری ثاقب افتخار کی خالہ مرحومہ
٭حضرت حافظ محمدرشید چیمہ مرحوم کے چچا زاد بھائی مقبول حسین چیمہ ۲۹؍جولائی جمعتہ المبارک کو چیچہ وطنی میں انتقال کر گئے،اُن کی تدفین چک نمبر 12/42 ایل میں اُن کے آبائی قبر ستان میں ہوئی۔
٭چیچہ وطنی میں ہمارے دیرینہ معاون شیخ عتیق الرحمن اور شیخ رفیق الرحمن کے والد گرامی اور ڈاکٹر اشرف علی جوہر کے بھائی شیخ فضل کریم ۲۳؍ اگست منگل کو لاہور کے ہسپتال میں انتقال فرما گئے ،نماز جنازہ ۲۴؍اگست بدھ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ادا کی گئی ،عبداللطیف خالد چیمہ ،چودھری سیف اﷲ (لاہور) اور احباب جماعت نے نمازجنازہ میں شرکت کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
٭رئیس الاحرار مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی رحمہ اﷲ کے بھتیجے مولانا احمد سعید لدھیانوی رحمہ اﷲ (لاہور) انتقال ۲۳؍ اگست ۲۰۱۶ء
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے ہمسائے اور معاون چودھری مشتاق احمد صاحب کی اہلیہ ، چودھری اکرام اﷲ او رچودھری امان اﷲ کی والدہ ماجدہ طویل علالت کے بعد ۱۹؍ اگست کو انتقال کر گئیں
٭چیچہ وطنی جماعت کے معاون رانا شفیق احمد صراف کے بڑے بھائی رانا آفتاب احمد یکم اگست پیر کو انتقال کرگئے۔
٭چیچہ وطنی کی جامع مسجد کے دیرینہ خادم بھائی محمد اقبال کی اہلیہ ۵؍ اگست جمعتہ المبارک کو انتقال کر گئے۔
٭ ممتاز صحافی اور کالم نگار مجاہد ختم نبوت جناب محمد رفیق غوری مرحوم (لاہور) انتقال ۲۵؍ اگست ۲۰۱۶ء
٭ممتاز عالم دین اور محقق حضرت مولانا محمد نافع رحمہ اﷲ کے بڑے فرزند میاں محمد مختار عمر ۲۲؍ذیعقدہ ۱۴۳۷ھ /۲۶؍اگست ۲۰۱۶ء بروز جمعہ مکہ مکرمہ میں انتقال کر گئے۔مرحوم سفر حج پر تھے۔ بعد نماز جمعہ حرم شریف میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین کے لیے ایصالِ ثواب اور دعاءِ مغفرت کا خاص اہتمام فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔ پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر عظیم عطاء فرمائے۔
دعاءِ صحت
n مجلس احرار اسلام کے مرکزی رہنما ابن امیر شریعت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم شدید علیل ہیں۔
n مدیر نقیب ختم نبوت سید محمد کفیل بخاری کی پھوپھی صاحبہ اور سید محمد اویس بخاری(گوجرانوالہ) کی والدہ شدید علیل ہیں۔
n حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشید احمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے کومے میں ہیں
n مجلس احرار اسلام بہاول پور کے صدر قاری عبدالعزیز صاحب شدید علیل ہیں۔ ان کے دو آپریشن ہوئے اور ٹانگ کاٹ دی گئی ہے۔ ابھی تک ہسپتال میں ہیں۔
n مجلس احرارِ اسلام راولپنڈی کے صدر پیر محمد ابوذر صاحب شدید علیل ہیں۔
n مدرسہ معمورہ کا سابق طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی گزشتہ چند ماہ سے شدید علیل ہے۔
n مجلس احرار اسلام چشتیاں کے امیر علی اصغر کے والد اور کارکن رانا عرفان کے والد علیل ہیں۔
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مریضوں کی صحت یابی کے لیے دعا ء فرمائیں۔ اﷲ تعالیٰ سب کو شفاء کاملہ عطاء فرمائے (آمین)
قبولِ اسلام اور قادیانیت سے توبہ
نارووال(نامہ نگار)محمد نعیم ولد محمد انیس سکنہ داتہ گورائیہ کے رہائشی قادیانی مسلک چھوڑ کر کلمہ طیبہ پڑھ کردائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ،بیان حلفی کے مطابق محمد نعیم نے قاری محمد یٰسین خطیب جامع مسجد فیضان مدینہ ماہیانوالہ کے ہاتھوں اسلام قبول کیا۔ (روزنامہ ’’پاکستان‘‘ 3 ؍اگست 2016 ء صفحہ 16 )