٭حضرت مولانا خواجہ خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کی لاڈلی بیٹی اور حضرت مولانا عزیز احمد مدظلہٗ، حضرت مولانا خلیل احمد دامت برکاتہم (خانقاہ سراجیہ ) کی ہمشیرہ ۳۱؍مئی ۲۰۱۶ء کو انتقال کرگئیں۔ یکم جون کو بعد ظہر خانقاہ سراجیہ میں حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد مدظلہٗ نے نمازِ جنازہ پڑھائی۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، مولانافیصل متین، مولانا محمد اکمل اور سید عطاء المنان بخاری نے نماز جنازہ میں شرکت اور حضرات صاحبزادگان سے تعزیت کی۔ ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم اور قائد احرار حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہٗ کی طرف سے بھی تعزیت کی۔
٭ حضرت قاری عبد القیوم رحمۃ اﷲ علیہ : جامعہ صدیقیہ لاہور کے بانی حضرت قاری عبد القیوم رحمہ اﷲ ۲۴؍ جون ۲۰۱۶ء مطابق ۱۸؍ رمضان المبارک کو تراویح کے بعد انتقال فرماگئے۔ مرحوم، شیخ القراء حضرت قاری عبد الوہاب مکی رحمہ اﷲ کے مایہ ناز شاگرد، ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ اور قائد احرار حضرت پیرجی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کے ہم درس تھے۔
٭ہمارے دیرینہ کرم فرما بھائی محمدصاحب (ہلال انجینئرنگ لاہور) کی ہمشیرہ مرحومہ، جو گزشتہ ماہ ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئی تھیں، انتقال کرگئیں۔ اس حادثے میں مرحومہ کے شوہر اور بیٹا پہلے ہی انتقال کرگئے تھے۔
٭حاجی محمد ریشم مرحوم: مجلس احرار اسلام چکڑالہ ضلع میانوالی کے صدر امتیاز حسین کے چچازاد بھائی، جناب عبدالخالق کے ماموں محمد ارشد اور سجاد کے والد، انتقال ۱۰؍مارچ ۲۰۱۶ء۔
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون اور عالمی مجلس تحفظِ ختم نبوت کے نائب امیر حضرت مولانا حافظ ناصرالدین خان مدظلہٗ کے بہنوئی جناب محمد شریف خان خاکوانی ملتان میں انتقال کرگئے۔
٭مولانا احسان الحق رحمتہ اﷲ علیہ: جامعہ خیرالمدارس ملتان کے فاضل اور ہمارے کرم فرما مولانا احسان الحق ۱۵؍شعبان ۱۴۳۷ھ / ۲۳؍جولائی ۲۰۱۶ء ، طویل علالت کے بعد ۶۳برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔مرحوم انتہائی صالح انسان تھے۔مرحوم کے برادر بزرگ مولانا قاری ظفر الحق رحمۃ ا ﷲ علیہ ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمتہ اﷲ علیہ کے جامعہ خیرالمدارس میں ہم درس تھے۔
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے مدرس مولانا فیصل متین سرگانہ کی خالہ زاد بہن ۸؍رمضان المبارک ۱۴۳۷ھ / ۱۴؍جون ۲۰۱۶ء کوانتقال کرگئیں۔
٭قاری شبیر احمد فرید ٹاؤن چیچہ وطنی کی نو مولود بیٹی اور قاضی عبدالقدیر کی بھتیجی 20؍ جون ، 14 ؍رمضان المبارک کو انتقال کر گئیں۔
٭چیچہ وطنی جماعت کے دیرینہ کارکن قاری محمد شفیق (چک نمبر 7-113 آر)کے بڑے بھائی حافظ محمد صدیق علالت کے بعد 13؍ مئی 2016 ء جمعتہ المبارک کو انتقال فرماگئے ،حاجی عبداللطیف خالد چیمہ ،قاری محمد قاسم حافظ حبیب اﷲ رشیدی اور دیگر حضرات نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
٭چیچہ وطنی جماعت کے قدیم کارکن بھائی عبدالمجید احمد نگر کی بیٹی اور محمد عامر کی اہلیہ 21 ؍جون ،15؍رمضان المبارک کو انتقال کرگئیں۔
٭مانچسٹر میں مقیم معروف صحافی جناب جاویدکنول (جیو)کے والد گرامی چوہدری غلام محی الدین 20 ؍جون ،14؍ رمضان المبارک پیر کو ساہیوال میں انتقال کرگئے۔
٭شیر محمد صاحب مرحوم: ہمارے قدیم کرم فرما،مدرسہ معمورہ کے قدیم طالب علم محمد ناظم کے والد چودھری محمد اقبال کے بڑے بھائی ۱۸؍ رمضان المبارک ۱۴۳۷ء، ۲۴؍ جون ۲۰۱۶ء کو انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ سید محمد کفیل بخاری نے پڑھائی۔
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائے، حسنات قبول فرمائے اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطاء فرمائے۔
احباب و قارئین سے درخواست ہے کہ خصوصاً تمام مرحومین کے لیے اور ساری امت کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔
دعاءِ صحت
٭ ابن امیر شریعت حضرت مولاناسید عطاء المومن بخاری دامت برکاتہم گزشتہ کئی سال سے صاحب فراش ہیں۔ ان دنوں ان کی صحت اچھی نہیں، فالج کی وجہ سے چلنا پھرنا بالکل ختم اور ضعف بہت زیادہ ہوگیا ہے۔
٭ مدیر نقیب ختم نبوت سید محمد کفیل بخاری کی پھوپھی صاحبہ اور سید محمد اویس بخاری کی والدہ شدید علیل ہیں۔
٭خواجہ ٔ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند گرامی جناب خواجہ رشیداحمد صاحب گزشتہ کئی ماہ سے کومے کی حالت میں ہیں ۔
٭مجلس احرار اسلام ملتان کے کارکن محمد افضل شدید علیل ہیں۔
٭مدرسہ معمورہ کے طالب علم حافظ محمد اویس سنجرانی شدید علیل ہیں۔
احباب و قارئین سے دعائے صحت کی درخواست ہے۔ اﷲ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ آمین (ادارہ)