تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

اخبارالاحرار

پانامہ لیکس :مجرمین کو عدالتی کٹہرے میں لایا جائے عبداللطیف چیمہ
(لاہور،04؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سیاستدانوں کے مابین جو سیاسی انتہاء پسندی سامنے آئی ہے ملک وملت کے لئے انتہائی خطرناک ہے ،مرکزی دفتر سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران ہوں یا اپوزیشن، آف شور کمپنیوں کے ذریعے بڑے لیول پر سرمائے کی منتقلی بہرحال قومی مسئلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا وطن عزیز کی ترقی کے لئے ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ ماضی اور حال کے حکمران ہوں یا سیاستدان،رولنگ کلاس نے ملکی خزانے کو جی بھر کے لوٹا اورسارے ایک دوسرے کو معاف کرتے رہے ،انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے دور میں بھی مالی دہشت گردی ہوتی رہی لیکن کوئی کسی کا کچھ نہیں بگاڑ سکا۔ اب اگر کچھ پوشیدہ کوائف سامنے آگئے ہیں تو اُ س میں بغیر کوئی لحاظ کے سب کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ یہ بات طے شدہ ہے کہ کرپشن اور کرپشن مافیا نے بدامنی اور دہشت گردی کو فروغ دیا ہے اورکرپشن کے خاتمے کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا ،عبداللطیف خالد چیمہ نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ چناب نگر سابق ربوہ میں قانون امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور حکومتی رٹ ربوہ میں نظر نہیں آرہی۔
اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کا ضامن ہے:مولانا بشیر احمدشاد
(تلہ گنگ،06؍مئی)جمعیت علماء اسلام پاکستان(س)کے مرکزی نائب امیرمولانا بشیراحمدشادنے کہا ہے کہ اسلام امن وسلامتی اورخوشحالی کی ضمانت دیتا ہے۔قرآن وسنت پر چل کر ہی ہم زوال سے عروج کا سفر شروع کرسکتے ہیں۔وہ گزشتہ روزمجلس احراراسلام تلہ گنگ کے زیراہتمام مسجدسیدنا ابوبکر صدیق میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔مولانا بشیراحمدشادنے کہا کہ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ ہم نبی کریم کے طریقوں اور تعلیمات پر عمل کریں۔ فسادِ امت کو ختم کرنے کیلئے لوگوں کا تعلق اﷲ تعالیٰ کی ذات سے جوڑیں اورآپس میں مشاورت سے کام کریں۔انہوں نے کہاکہ اسلامی حکومت بنانا سنت رسول ہے ۔ دین اور دنیا الگ الگ نہیں، بلکہ دین دنیا کو گزارنے کا طریقہ ہے ۔ دین اسلام نے ہمیں زندگی گزارنے کے تمام طریقے بتائے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج ہم غلامیٔ مصطفی کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر غیروں کی پیروی کررہے ہیں۔ اگر ہم نے نبی پاک کی تعلیمات کو مشعل راہ نہ بنایا تو پھر ذلت و رسوائی ہمارا مقدر ہو گی۔ اغیار کی غلامی نے ہمیں تباہ کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان مخدوش حالات میں ہمیں نبی پاک کی ذات مبارکہ سے رہنمائی لیتے ہوئے اخلاقی قدروں کو پروان چڑھانا ہوگا۔تاکہ ہم دنیاوآخرت کی ناکامیوں سے بچ کر نجاتِ اخروی حاصل کر سکیں۔انہوں نے مجلس احراراسلام کی دینی خدمات کو سراہااوردعا کی کہ اﷲ تعالیٰ ہماراحشرونشراَکابراحرارکے ساتھ کرے اورہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطافرمائے۔آمین
بدعنوانوں کا بے رحمانہ احتساب کیاجائے :میاں محمداویس
(لاہور،07؍مئی ) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے سیاسی مخالفین کو دہشت گردوں کی صفوں میں شامل کر کے سیاسی انتہاء پسندی کا مظاہرہ کیا ہے ، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس میں جن جن کے نام آئے ہیں، بلاامتیاز سب کا غیر جانب دارانہ احتساب ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ اگر اسلامی نظام نافذ کر دیا جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔انہوں نے سیکرٹری خزانہ بلوچستان کے گھر پر چھاپے اور کرپشن کی ستر کروڑکی ملکی اور غیر ملکی کرنسی کی برآمدگی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن مافیا نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور یہی عنصر ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کا موجب ہے،انہوں نے کہا کہ رولنگ کلاس سے قومی سرمایہ واپس لے لیا جائے تو ہم غیر ملکی قرضوں سے اپنی جان چھوڑا سکتے ہیں۔
مجلس احراراسلام کی رُکنیت سازی مہم کو تیزکریں:ناظم اعلیٰ
(لاہور09؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ جماعت کے دستور کے مطابق اپنی جدید رکنیت و معاونت سازی کی مہم کو تیز کردیں اور جماعت کے پیغام زندگی کے تمام شعبوں کے اثرات تک پہنچائیں ،انہوں نے کہا کہ عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہماراطرۂ امتیاز ہے اور اتحادِ اُمت کی علامت بھی۔انہوں نے کہا کہ مجلس احراراسلام انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اﷲ کی بندگی میں لانا چاہتی ہے تاکہ پوری دنیا میں امن ہوجائے۔
مطیع الرحمن کو پھانسی ظلم وسفاکی کی انتہاہے:سیدکفیل بخاری
(ملتان،11؍مئی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ مجلس احراراسلام جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر پروفیسر مطیع الرحمن شہیدؒ کی پھانسی کی شدید مذمت کرتی ہے ، انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی وزیراعظم حسینہ واجد ظلم کرکے اپنی قبرخود کھود رہی ہے ، وہ وقت قریب ہے کہ جب حسینہ واجد انتقام کی آگ میں جل کر خود راکھ ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماؤں کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے ۔اس ظلم ودرندگی پر حکومت پاکستان کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے ۔
پانامہ لیکس کئی مقتدرشخصیات کے پول کھولنے کا باعث بنے گا:احراررہنما
(کراچی،14؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ لگتا ہے کہ پاناما لیکس کا میچ اور پھنسے گا اور کئی مقتدر شخصیات ،سابقہ اور موجودہ حکمرانوں اور سیاستدانوں کے پول کھولنے کا باعث بنے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی پہنچنے کے بعد جامعہ عائشہ ْصدیقہؓ میٹروول کراچی میں اپنی جماعت کے عہدیداران اور کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید محمد کفیل بخاری نے اس موقع پر کہا کہ قیام ملک کے اصل مقصد نفاذاسلام کو نظرانداز نہ کیا جاتا تویہ دن دیکھنے نصیب نہ ہوتے اور ملک ترقی کی منازل طے کر چکا ہوتا ۔عبداللطیف خالد چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے بد امنی ،دہشت گردی ،مالی بددیانتی اور کرپشن کے ناسور کو ختم کرنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ اسلام کے دیئے ہوئے طریقہ احتساب کواپنایا جائے اور اس مسئلے میں سیدنا عمربن الخطاب ؓ کے طرز حکومت کو اخذ کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے آف شور کمپنی بنانے کے اعتراف کے بعد اب کون سے سیاستدان ہیں جو باقی بچ گئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کی کرپشن اور سیاسی انتہا پسندی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے ،آج بھی وقت ہے کہ وطن عزیزکی پالیسیاں علامہ اقبال ،قائد اعظم اور لیاقت علی خان کے وژن کے مطابق بنائی جائیں اور کرپشن کے مسئلہ پر کسی سے رُورعایت کی بجائے بلا امتیاز احتساب کیا جائے۔اس موقع پر احراررہنماؤں مولانامفتی عطاء الرحمن قریشی ،مولانا احتشام الحق معاویہ اور دیگر حضرات نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثناء سید محمد کفیل بخاری اور عبداللطیف خالدچیمہ نے مجلس احراراسلام سندھ کے امیر مفتی عطاء الرحمن قریشی کے فرزندسعدالرحمن قریشی کی تقریب نکاح میں شرکت کے علاوہ کراچی میں مختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں اور صحافیوں سے بھی ملاقات کی۔
مولانا محمد احمدلدھیانوی اوراقبال اعوان سے اظہارتعزیت
(لاہور،15؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید عطاء المہیمن بخاری، نائب امیر سید محمد کفیل بخاری ، سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اورڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرعمرفاروق احرار نے مولانا محمد احمد لدھیانوی کی والدہ ماجدہ اورجناب اقبال اعوان ترجمان جمعیت علماء اسلام پنجاب کے جواں سال بیٹے کی اچانک موت پر اُن سے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت کی دعا کی ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے اورتمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ،آمین
48آف شورکمپنیوں کا انکشاف قادیانیت کے منہ پر طمانچہ ہے
(ملتان ،17؍مئی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مرزا مسرور احمد سمیت قادیانیوں کی اڑتالیس (48)آف شور کمپنیز کے سامنے آنے کے بعد اور زیادہ ضرور ی ہوگیا ہے کہ بلا تفریق و بلا امتیاز حکمرانوں، سیاست دانوں اور وطن دشمن عناصر کی مالی کرپشن کو سامنے لاکر پوری طرح بے نقاب کیا جائے۔ کراچی کے دورے سے واپسی پر اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فرقہ واریت، طبقہ واریت ، لسانیت، صوبائی وعلاقائی عصبیت اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں ۔جن کے اثرات حقیقی بنیادوں پر ہمیشہ کے لیے کارگر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کا تقاضا ہے کہ قرآن وسنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہ ہو اور تعزیرات پاکستان کو قرآن وسنت کے قالب میں ڈھالا جائے۔ مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں جماعت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کا آغاز ہوچکا ہے انہوں نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی کہ وہ جماعت کے دستور کے مطابق مقررہ مدت کے اندر اندر رکنیت ومعاونت سازی کو مکمل کریں اور حکومت الٰہیہ کے نفاذ کی پر امن جدوجہد اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اکابر احرار کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔
حکمران امریکی شرائط مستردکرکے غیرت کا مظاہرہ کریں:عبداللطیف
(لاہور،21؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ امریکہ شرائط بڑھا کر پاکستان کی خود مختاری پر براہ راست حملہ کرنا چاہتا ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران اﷲ پر بھروسہ کرتے ہوئے امریکی شرائط مسترد کردیں اور اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے کا اعلان کریں۔ امریکی غلامی نے ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو سخت نقصان پہنچا یا ہے ،امریکی غلامی سے نکل کر ہی اپنی سلامتی کو یقینی بناسکتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کوہیروقراردیناپاکستان کی سلامتی کے لئے زہر قاتل ہے ،پاکستانی حکومت کو حمیت وغیرت اور پاکستانیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستقل بنیادوں پر امریکی مطالبات مسترد کردینے چاہئیں اور شکیل آفریدی جیسے غداروطن اور غدار قوم کو عبرت کا نشان بنانا چاہئے ۔
اسلامی نظامِ عدل کا نفاذ ہی بدعنوانیوں کا راستہ روکے گا:عبداللطیف چیمہ
(لاہور،22؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے چیف جسٹس آف پاکستان کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ جناب چیف جسٹس آف پاکستان نے یہ کہہ کرکہ’’کرپشن ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے،‘‘خرابیوں کی جڑ کی نشاندہی کردی ہے۔ اب یہ حکمرانوں کا کام ہے کہ وہ ایسا نظام ریاست وسیاست دیں۔ جس میں کرپشن کے تمام راستے بند ہوجائیں اور نظام عدل شہریوں کو بلاامتیاز انصاف مہیا کرے ،انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان بنانے والوں اور پاکستان کے لئے قربانیاں دینے والوں کی روحوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے تو اس کا واحد راستہ نفاذ اسلام ہے ۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں بلا امتیاز انصاف کا نہ ملنا شہریوں میں ردعمل اور کرپشن کاموجب بنتا ہے ،انہوں نے کہا کہ نظام عدل کو سیدنا عمر بن خطاب ؓ کے طرز پر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے حضرت عمرؓ کا دور آئیڈیل نظام حکومت ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن رولنگ کلاس کی ایجاد ہے ۔کرپشن کے اصل موجد حکمران ،سیاستدان اور وڈیرے ہیں۔ جنہوں نے سیکولرازم کا جھنڈا بلند کررکھا ہے، لیکن المیہ یہ ہے کہ اس ملک میں بڑا جرم کرنے والا بچ جاتا ہے اور چھوٹااور غریب جرم کرنے والا قانون کی زد میں آجاتا ہے اور یہ سب کچھ مغربی ڈیموکریسی کا شاخسانہ ہے ،انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیوں کے حوالے سے کسی کے ساتھ کسی قسم کی رورعایت نہیں ہونی چاہئے لیکن لگ ایسا رہا ہے کہ حکمران جماعت اور پیپلز پارٹی کی انڈر سٹینڈنگ اس معاملے میں ڈیولپ ہورہی ہے۔ تاکہ اصل ذمہ داران بچ جائیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم یہ چاہتی ہے کہ غیر قانونی طور پر قومی سرمائے کو بیرون ملک منتقل کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے بلکہ شکنجے میں لایا جائے۔
عقیدۂ ختم نبوت تعلیمی نصاب کا حصہ بنایاجائے:سالانہ مجلس قرأت
(چناب نگر،24؍مئی) مجلس احراراسلام چناب نگر کے زیر اہتمام گزشتہ شب بعد نماز عشاء قائد احرارحضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری دامت برکاتہم کی سرپرستی میں ’’سالانہ مجلس قرأت‘‘جامع مسجد احرار،چناب نگر میں روایتی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوئی ،جس میں حسب سابق ملک بھر سے ممتاز قرأء حضرات جن میں قاری محمد،قاری محمود،قاری حامد صدیق،قاری عبد الرحمن مکی،قاری طیب سعید،قاری عبدالعزیزمعاویہ،قاری عطاء الرحمن یوسف قاری منور نوید، قاری عمیر قوی اور دیگر شریک ہوئے اور اس مبارک رات کے موقع پر قرآن پاک کی تلاوت کی گئی۔ یہ مجلس رات گئے تک جاری رہی اور حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ کی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔ مجلس میں وطن عزیز کی سلامتی کے لئے دعائیں کی گئیں ،آخر میں منظور کی جانے والی متفقہ قراردادوں میں کہا گیا کہ پاکستان کی سلامتی اور بقاء کاواحد راستہ اسلامی نظام کا نفاذ ہے ایک قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عقیدہ ختم نبوت سے متعلقہ آیات قرآنی اور احادیث نبویہ کوہر سطح کے نصاب تعلیم میں شامل کیا جائے ،ایک اور قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عملدرآمد کروایا جائے اور چناب نگر میں مقیم مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جائے،آخری قرارداد میں اس امر پر تشویش کااظہار کیا گیا کہ چناب نگر (ربوہ)میں قادیانیوں کی مسلح اور دہشت گردتنظیمیں آنے جانے والے مسلمانوں کو ہراساں کرتی ہیں، بے جا تلاشی لی جاتی ہے،مگر قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کی ان غیر قانونی سرگرمیوں کا کوئی نوٹس نہیں لے رہے۔
روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے:عبداللطیف چیمہ
(لاہور27؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان 27رمضان المبارک کو معرض وجود میں آیاتھااور بانی پاکستان محمد علی جناح نے پاکستان کے جو اہداف ومقاصد واضح کئے تھے، آج تک کے حکمرانوں نے اس سے انحراف برتا ہے ،روزہ تزکیہ نفس کا بہترین ذریعہ ہے روزے کا مقصد انسان کے اندر تقویٰ وصبر پیدا کرنا اور منکرات کا خاتمہ ہے ۔وہ گزشتہ روز قاری محمد یوسف احرارکی میزبانی میں جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ (چونگی امرسدھو )لاہور میں جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے کبھی دہشت گردی ختم نہیں ہوسکتی ،بلکہ مزید بڑھ سکتی ہے ،انہوں نے کہا کہ ملا منصور کو مارنے والی قوتیں امن کی دشمن اور دہشت گرد ی کی موجب وموجد ہیں یہی قوتیں پاکستان کوتین اطراف سے دفاعی طور پر کمزور کرنا چاہتی ہیں لیکن پاکستان کا دفاعی محاذ مضبوط ہاتھوں میں ہے ،بعدازاں عبداللطیف خالد چیمہ نے مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں اپنی جماعت کے تنظیمی امور اور جدید رکنیت ومعاونت سازی کی رفتار کا جائزہ لیا ، پارٹی رہنماؤں ،ورکرزسے بات چیت اور مختلف وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ آف شور کمپنیزاور پاناما لیکس کے حوالے سے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کی ملی بھگت واضح ہوتی جارہی ہے، جس کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا،انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی تازہ سفارشات کے حوالے سے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اﷲ کا یہ کہنا کہ’’ کیا مولوی سرپر بیٹھ کر دیکھے گا، تشددہلکا ہے ،یا نہیں‘‘انتہائی مضحکہ خیز اور شرعی معاملات پر انتہائی بے شرمی کا مظاہرہ ہے ،دینی معاملات اور سزاؤں پر اس قسم کے تبصرے ،دراصل سیکولر انتہا پسندی اور دین دشمنی کا مظہر ہیں ۔
ملتان:2روزہ فہم ختم نبوت کورس
(ملتان،26ٰٰ؍مئی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیرسید محمد کفیل بخاری نے کہا ہے کہ: عقیدۂ ختمِ نبوّت کے بغیر عقیدۂ توحید کی نعمت حاصل نہیں ہو سکتی۔ ختمِ نبوّت اسلام کی اساس ہے۔ وہ گزشتہ روز مجلس احرارِ اسلام کے شعبۂ تبلیغ تحفّظِ ختمِ نبوّت کے زیرِ اہتمام دارِ بنی ہاشم میں دو روزہ ختمِ نبوّت کورس کی افتتاحی کلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ کورس کا آغاز مجلس احرارِ اسلام کے امیر مولانا سیّد عطاء المہیمن بخاری اور ابنِ امیرِ شریعت مولانا سیّد عطاء المؤمن بخاری کی دعاؤں سے ہوا۔
سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ تحفّظِ ختمِ نبوّت مجلس احرارِ اسلام کا نصب العین ہے، اسلام کے خلاف اٹھنے والے فتنوں سے مسلمانوں کو آگاہ کرنا اور ان کے ایمانوں کی حفاظت کرنا ہماری دینی ذمّہ داری ہے۔ قادیانیوں اور دیگر غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت کر اُنھیں کفر کے اندھیروں سے نکال کر اسلام کی روشنی میں عطاء کرنا ہر مسلمان کے فرائض میں ہے۔ انھوں نے کہا کہ قادیانیت، اسلام اور امتِ مسلمہ کے خلاف یہود ونصاریٰ کا سب سے بڑا فتنہ ہے۔ اس فتنے سے مسلمانوں کو بچانا ، حضور خاتم النبیین صلی اﷲ علیہ وسلم کی شفاعت کے حصول کا ذریعہ ہے۔شبانِ ختم نبوت پاکستان کے امیر مولانا سید انیس احمد شاہ نے قرآن و حدیث کی روشنی میں عقیدۂ ختم نبوت کی اہمیت اور فضیلت پر اپنے لیکچر میں کیاکہ پورے قرآن اور ذخیرہ حدیث میں کہیں بھی حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے بعد اجراء نبوت کا کوئی تصور نہیں۔ قرآن وحدیث میں حضرت محمد صلی اﷲ علیہ وسلم پر نبوت مکمل اور ختم ہونے کے واضح اور صریح احکام ہیں۔ عقیدۂ ختم نبوت پر پوری امت کا اجتماع ہے۔ قادیانی اسلام کالبادہ اوڑھ کر اور مسلمانوں کا روپ دھار کر اب دھوکہ نہیں دے سکتے۔ مولانا تنویرالحسن احرار نے کہا کہ مجلس احرارِ اسلام رمضان المبارک میں اور اس کے بعد ملک بھر میں مختصر دورانیے کے ختم نبوت کورس منعقد کرے گی۔ دارِ بنی ہاشم میں جاری کورس کی آخری دو نشستیں آج بعد نمازِ مغرب اور بعد نمازِ عشاء ہوں گی۔ جن میں پروجیکٹر کے ذریعے اسباق پڑھائے جائیں گے۔
قانونِ ناموسِ رسالت کیخلاف عالمی سازشیں عروج پر ہیں:مولانا اسمٰعیل
(لاہور،28؍مئی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم کے ہمراہ مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی دفتر نیومسلم ٹاؤن لاہور میں مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس سے ملاقات کی اور تحریک ختم نبوت کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ تحفظ ناموس رسالت ؐاور تحفظ ختم نبوت کے قوانین کے خلاف عالمی سطح پر گہری سازشیں ہورہی ہیں۔ جبکہ پاکستانی حکمران اور سیکولر سیاستدان عالمی سامراجی قوتوں کے ایجنٹ بن کر امت مسلمہ کے عقائد کوذبح کررہے ہیں ،عبداللطیف خالد چیمہ اور مولانااسماعیل شجاع آبادی نے اس موقع پر کہا کہ چناب نگر سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔ جس سے دینی حلقوں میں تشویش کا بڑھنا ایک فطری امر ہے ،انہوں نے کہا کہ آئین کی اسلامی دفعات کے خلاف سازشیں کامیاب نہیں ہوں گی، بلکہ دم توڑ جائیں گی۔
تحفظ ختم نبوت کی جدوجہد حضورﷺ کے قرب کا بہترین ذریعہ ہے
(لاہور ،29؍مئی)مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ 27رمضان المبارک (14اگست(1947کواسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی مملکت خداداد پاکستان کو اپنے اصل مقصد سے دُور رکھنے کے لیے یہود و نصاریٰ نے سازشیں کیں،جبکہ پاکستانی حکمرانوں اور سیاستدانوں نے بانی پاکستان کے وژن سے صریحاً انحراف کیا، جواَب تک جاری ہے۔ وہ گوجرانوالہ کے دورے کے موقع پر جامع مسجد ابوذر غفاری رضی اﷲ عنہ‘،طارق آباد کالونی، کھوکھر کی ،گوجرانوالہ اور بعد نماز عشاء مدینہ مسجد کچا شیخوپورہ روڈ مسلم کالونی گوجرانوالہ میں استقبال رمضان المبارک اور تحفظ ختم نبوت کے موضوع پر خطاب کررہے تھے،انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران ہونے والی مشق کو اعمال صالح اختیار کرنے کے لئے باقی گیارہ مہینوں پر لاگوکرنا چاہئے اور حرام سے بچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کردار سب سے اہم ہے۔ جبکہ قادیانی اور قادیانی نواز قوتوں نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے کردار کو مسخ کرنے کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں کہا کہ رمضان المبارک میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کرنے کی جدوجہد کے لئے کوششیں جنابِ نبی کریم صلی اﷲ علیہ وسلم کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ اور موقع ہے ،انہوں نے کہا کہ اسلام کا عادلانہ نظام ہی اس خطے کی سلامتی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ آئین اور آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ خوشحالی اور پر امن پاکستان کے لئے ضروری ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو غیر مؤثر کرانے کے لئے یہودی وقادیانی لابیاں متحرک ہیں۔ حکمرانوں اور سیاستدانوں کوصورت حال کا حقیقی ادراک کرنا چاہئے ،علاوہ ازیں کامونکی پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اسلامی سزاؤں پر نقطہ چینی کرنے والے اپنے طرز عمل پر نظرثانی کریں ،انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے دہشت گردی ختم نہیں کرسکتے اور مزید دہشت گردی کا موجب بن رہے ہیں،انہوں کہا کہ انڈیا ،افغانستان اور ایران پاکستانی سلامتی اور پاکستانی مفادات کے خلاف خطرناک مثلث ہیں۔ جسے ہدایات امریکہ دے رہا ہے ،انہوں کہا کہ پاکستان سے محبت ہمیں ورثے میں ملی ہے ہم امریکہ اور امریکہ نواز قوتوں سے بیزار ہیں ۔
قیامِ حکومت الہٰیہ ہماری منزل ‘تحفظ ختم نبوت ہمارا منشورہے
(لاہور،30؍مئی)مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں پھیلی ہوئی بدامنی ، لاقانونیت اور دہشت گردی کا واحد علاج قرآنی وآسمانی تعلیمات پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ وہ مجلس احراراسلام لاہور کے ارکان کے اجتماع سے دفترمرکزیہ احرار،نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں صدارتی خطاب کررہے تھے ،اجلاس سے مرکزی سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس ،قاری محمد یوسف احرار،لاہور کے امیر حاجی عبداللطیف ،قاری محمد قاسم ،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،مرزا عاطف بیگ اور دیگر نے بھی خطاب کیا ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ ہمارے پڑوسی انڈیا ،افغانستان اور ایران کی مثلث خطے میں ہمارے لئے مشکلات پیدا کررہی ہے ،لیکن دنیا کو آنکھ کھلی رکھنی چاہئے اور یہ سمجھ لینا چاہئے کہ تمام تر نامساعد حالات کے باوجود پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے ۔جس کا جغرافیائی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری منزل حکومت الہٰیہ کا قیام ہے اور عقیدۂ ختم نبوت کا تحفظ ہمارا طرۂ امتیاز ہے ،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو غیر مؤثر کرنے کیلئے یہودونصاریٰ ،قادیانیوں اور ملک دشمن عناصر کو مہرے کے طور پر استعمال کررہے ہیں ،لیکن اﷲ کے فضل وکرم سے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ایٹمی حوالے سے پاکستان کو جہاں پہنچادیا ہے وہ رول بیک کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرنے سے پہلے قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام نے پاکستان کے ایٹمی راز امریکہ کو فراہم کئے تھے،لیکن اس کے باوجود ڈاکٹر عبدالقدیر خان اس کو محفوظ بنانے میں پوری طرح کامیاب رہے ،یہی وجہ ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی کردار کشی کی گئی اور ملک دشمن عناصر کو سرپر چڑھایا گیا،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات میاں محمد اویس نے کہا کہ مجلس احراراسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ملک بھر میں جماعت کے نئے یونٹ قائم کئے جارہے ہیں ،قاری محمد یوسف احرارنے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے انگریزی استبداد کا مقابلہ کیا اور انگریز سامراج کو برصغیر سے نکال باہر کیا۔ اب بھی ہماری جدوجہد کامحور ومرکزیہ ہے کہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اﷲ کی بندگی میں لایا جائے اور خطے سے امریکی اثررسوخ ختم کیا جائے،اجلا س کی قراردادوں میں ملک میں بڑھتی ہوئی سیاسی محاذ آرائی،سیکولر انتہاپسندی،بدامنی اور کرپشن پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ حکمران چیف جسٹس آف پاکستان کے تازہ ریمارکس پر توجہ دیں ،اجلاس میں پاناما لیکس کے حوالے سے 48قادیانی آف شور کمپنیز کی نشاندہی کی گئی اور مالی کرپشن کو معاشرے کا ناسور قراردیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ کرپٹ عناصر کاخواہ ان کاتعلق رولنگ کلاس سے کیوں نہ ہو،بلاامتیاز احتساب کیا جائے ،اجلاس میں اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا کہ چناب نگر(ربوہ)سمیت ملک بھر میں امتناع قادیانیت قانون پر عمل درآمد نہیں ہورہا اور قادیانی دہشت گرد اور مسلح تنظیمیں چناب نگر میں دندنارہی ہیں ،اجلاس کی آخری قراردادمیں کہا گیا ہے کہ حکومت قانون توہین رسالت اور قانون تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے امریکی وبیرونی دباؤ مسترد کرنے کا باضابطہ اعلان کرے اور امریکی ڈکٹیشن لینا بند کی جائے ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں کارنرز میٹنگ کرکے جماعت کی نئی رکنیت ومعاونت سازی کی مہم کو آگے بڑھایا جائے گااور درُوسِ ختم نبوت کے نیٹ ورک کو ہر سطح پر مزید منظم کیا جائیگا۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جماعت کے شعبہ خدمت خلق کو اَزسر نو منظم کیا جائیگا،جب کہ ختم ٹرسٹ کے زیر اہتمام چناب نگر میں تعمیر ہونے والے مسلم ہسپتال میں آئندہ سال مریضوں کا علاج معالجہ شروع کردیا جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.