تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

بلا تفریق و بلا امتیاز حکمرانوں، سیاست دانوں اور وطن دشمن عناصر کی مالی کرپشن کو سامنے لاکر پوری طرح بے نقاب کیا جائے. عبد اللطیف خالد چیمہ

مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید محمد کفیل بخاری اور سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ مرزا مسرور احمد سمیت قادیانیوں کی اڑتالیس (48)آف شور کمپنیز کے سامنے آنے کے بعد اور زیادہ ضرور ی ہوگیا ہے کہ بلا تفریق و بلا امتیاز حکمرانوں، سیاست دانوں اور وطن دشمن عناصر کی مالی کرپشن کو سامنے لاکر پوری طرح بے نقاب کیا جائے۔ کراچی کے دورے سے واپسی پر اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہے لیکن ضرورت اس امرکی ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے فرقہ واریت، طبقہ واریت ، لسانیت، صوبائی وعلاقائی عصبیت اور کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے مؤثر اقدامات کریں جن کے اثرات حقیقی بنیادوں پر ہمیشہ کے لیے کارگر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اگر قیام ملک کے اصل مقصد’’نفاذ اسلام‘‘ کے تقاضے پورے کر دیے جاتے تو آج افراتفری اور بدامنی کے یہ دن دیکھنے نصیب نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ 1973 کے آئین کا تقاضا ہے کہ قرآن وسنت کے خلاف کوئی قانون سازی نہ ہو اور تعزیرات پاکستان کو قرآن وسنت کے قالب میں ڈھالا جائے۔ مجلس احرار اسلام کے سیکرٹری جنرل عبد اللطیف خالد چیمہ نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں جماعت کی جدید رکنیت ومعاونت سازی کا آغاز ہوچکا ہے انہوں نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں کو ہدایت کی کہ وہ جماعت کے دستور کے مطابق مقررہ مدت کے اندر اندر رکنیت ومعاونت سازی کو مکمل کریں اور حکومت الٰہیہ کے نفاذ کی پر امن جدوجہد اور عقیدۂ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے اکابر احرار کی طرح اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.