تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

یادگار اسلاف مولانا مجاہد الحسینی اور علماء وفاق المدارس کی دارِ بنی ہاشم میں آمد

یادگار اسلاف مولانا مجاہد الحسینی اور علماء وفاق المدارس کی دارِ بنی ہاشم میں آمد
ملتان (۱۰؍ مارچ ۲۰۱۶ء) یاد گار اسلاف مولانا مجاہد الحسینی ،مولانا ظفر احمد قاسم (وہاڑی)،وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے مسؤل مولانا زبیر احمد صدیقی ،وفاق المدارس کے ضلعی مسؤل مولانا محمد نواز جامعہ قادریہ حنفیہ (ملتان) پر مشتمل علماء کرام کے ایک بڑے وفد نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے مرکزی دفتر دار ِ بنی ھاشم ملتان کا دورہ کیا اور مولانا سید عطاء المومن بخاری ، مولانا سید عطاء المہیمن بخاری ، سید محمد کفیل بخاری ،عبداللطیف خالد چیمہ اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات و تبادلہ خیال کیا اس موقع پر حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ مدظلہ بھی موجود تھے۔ مولانا زبیر احمد صدیقی نے سید محمد کفیل بخاری کو 3 ؍اپریل کو لاہور میں ہونے والے تحفظ مدارس دینیہ کنونشن میں شرکت کی دعوت دی اور طے پایا کہ وفاق المدارس العربیہ ضلع ملتان کا ایک اجلاس جامع مسجد ختم نبوت دار ِبنی ھاشم ملتان میں منعقد ہو گا ۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے مولانا زبیر احمد صدیقی سے تحریک تحفظ ختم نبوت کے ماتحت دینی مدارس اور وفاق المدارس العربیہ کے مابین رابطہ و تعاون کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔ اس موقع پر مجلس احرار اسلام اور تحریک تحفظ ختم نبوت کی قیادت نے اس امر کا اظہار کیا کہ وفاق المدارس سمیت دینی قوتوں کی تائید و حمایت ہر حال میں جاری رکھی جائے گی۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ 3؍ اپریل کو لاہور میں وفاق المدارس کے زیر اہتمام استحکام پاکستان وتحفظ مدارس دینیہ کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے بھر پور محنت کی جائے گی۔ یہ کانفرنس تحفظ مدارس کی جدوجہد میں سنگ میل ثابت ہوگی۔
وفاق المدارس جنوبی پنجاب سے ملحق مدارس کے مدیران کا مدرسہ معمورہ دار، بنی ہاشم میں اجلاس
ملتان (۱۶؍مارچ) وفاق المدارس جنوبی پنجاب سے ملحق مدارس کے مدیران کا ایک اجلاس مسجد ختم نبوت مدرسہ معمورہ دارِ بنی ہاشم ملتان میں بعد نمازِ مغرب تا عشاء منعقد ہوا۔ وفاق المدارس ملتان کے مسؤل، جامعہ قادریہ حنفیہ کے مہتم مولانا محمد نواز نقشبندی مدظلہ کی زیر صدارت مدرسہ معمورہ کے ناظم سید محمد کفیل بخاری کے ابتدائی کلمات سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ مولانا محمد نواز مدظلہ اور مہمان خصوصی مولانا زبیر احمد صدیقی مدظلہ (ناظم وفاق المدارس جنوبی پنجاب) نے مختلف مدارس کے مہتممین سے خطاب کرتے ہوئے ۳؍اپریل کو لاہور میں منعقد ہونے والی عظیم الشان استحکام مدارس و پاکستان کانفرنس میں بھرپور شرکت اور کامیابی کے لیے تجاویز دیں۔ آخر میں مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر ابن امیر شریعت حضرت پیر جی سید عطاء المہیمن بخاری مدظلہ نے مختصر خطاب فرمایا اور آپ کی دعاء پر اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

 

 

قائد آباد میں مسلمانوں کی مسجد پر قادیانیوں کی 42 سالہ قبضہ ختم
قائد آباد (16؍ مارچ)متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قائد آباد (خوشاب)کے قریب چک نمبر 2۔ ٹی ڈی اے کی مسجد پر قادیانیوں کا قبضہ ختم ہونے اور 42 ۔سال بعد مسجد مسلمانوں کے سپرد ہونے کے فیصلے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم قانونی وعدالتی راستے کے قائل ہیں اور اِسی راستے سے یہ مسجد مسلمانوں کو ملی ہے جو تحریک ختم نبوت کی پرامن جدو جہد کی عکاس اور غماز ہے ،متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنونیر عبداللطیف خالد چیمہ نے مسجد کے کیس میں مقدمہ کے مدعی سید اطہر حسین شاہ گولڑوی اور پیر وی کرنے والے وکلاء کی مساعی ٔ مسلسل کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہاہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ضروری ہے کہ وہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل عمل درآمد کروائیں اور قادیانی ریشہ دوانیوں کے تدارک کے لیے مؤ ثر اقدامات اٹھا ئے جائیں یاد رہے کہ 1974 ء میں پارلیمنٹ میں لاہور ی وقادیانی مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دئیے جانے کے بعد دو قادیانی خاندانوں نے خود کو مسلمان ظاہر کرکے مسجد پر قبضہ کرلیا اور 6 مسلم خاندانوں کو قادیانیوں نے مرتد بنا لیا،2000 ء میں قائد آباد میں تحریک ختم نبوت کے معمر کارکن سید اطہر حسین شاہ گولڑوی نے اس مسجد کی دستاویزات نکلواکر سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ،23 ۔ ستمبر 2015 ء کوہائی کورٹ نے مسجد مسلمانوں کے حق میں کھولنے کا حکم سنا یا اور ڈی سی اوخوشاب کو ہدایت کی کہ وہ فیصلے پر عمل درآمد کروائیں چنانچہ ڈی سی او خوشاب ضیاء الرحمن نے پوری انکوائری اور تمام قانونی تقاضے پورے کرکے 16 ۔ مارچ ،بدھ کو مسجد مسلمانوں کے حوالے کرنے کا آرڈر دیا جس پر پولیس اور انتظامیہ نے مسجد اپنی نگرانی میں ڈی سیل کرکے مقدمے کے مدعی سید اطہر حسین شاہ گولڑوی اور ان کے ساتھیوں کے حق میں کھول دی ،ختم نبوت لائرز فورم پاکستان کی ٹیم جو طاہر سلطان کھو کھر ،زاہد سعید بھٹہ ،بدیع الزماں بھٹی ،شاہ شمس العارفین ، محمد زوار حسین کھارااور بدر عالم شیخ پر مشتمل تھی اور انہوں نے معروف قانون دان غلام مصطفےٰ چودھری کی سربراہی میں طویل اور صبر آزما قانونی جنگ لڑی ان کو تحریک ختم نبوت کی تمام جماعتوں کے قائدین نے مبارکباد پیش کی ہے ۔جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما ء مفتی زاہد محمود نے کہاہے کہ قادیانیوں کو مسلمانوں کی مسجد پر قبضہ کرنے کا کوئی حق حاصل نہ تھا ،ایسا کر کے انہوں نے مسلمانوں کے حق پر شب خون مارا انہوں نے کہاکہ سید اطہر شاہ گولڑوی نے جس طرح مقدمہ کی پیروی کی ہے یہ ایک مثال قائم ہو گئی ہے ،انہوں نے سید اطہر شاہ گولڑوی ،معروف قانون دان غلام مصطفےٰ چودھری اور تحریک ختم نبوت کے رہنما حاجی عبداللطیف خالد چیمہ کی قانونی و اخلاقی کوششوں اور پر امن جدوجہد کو پورے ملک کے لیے ایک مثال کراردیاہے اور کہاہے کہ ہمارے دوست اس قسم کے مسائل میں آئینی وقانونی اور عدالتی راستہ اختیار کریں تو آخر کار فتح مسلمانوں کی ہی ہوگی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.