ادارہ
٭ رئیس الاحرار حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ کی پوتی، حضرت مولانا انیس الرحمن لدھیانوی رحمۃ اﷲ علیہ کی بیٹی، مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی مدیر ’’ملیہ‘‘ فیصل آباد کی ہمشیر اور مجلس احرار اسلام رحیم یار خان کے قدیم کارکن بھائی محمد سلیم کی اہلیہ ۹؍ مارچ ۲۰۱۶ء کو رحیم یار خان میں انتقال کر گئیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کے حسنات قبول فرمائے اور مغفرت فرماکر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے۔
٭ مدرسہ رحیمیہ فتح العلوم ملتان کے بانی مدیر حضرت مولانا قاری محمد امیر ۴؍ مارچ ۲۰۱۶ء کو ملتان میں انتقال فرماگئے۔ انا ﷲ وانا الیہ راجعون۔ حضرت مولانا قاری محمد امیر رحمۃ اﷲ علیہ جامعہ خیر المدارس ملتان کے فاضل اور حضرت مولانا قاری رحیم بخش پانی پتی نور اﷲ مرقدہٗ کے اجلہ تلامذہ میں سے تھے۔ ابن امیر شریعت حضرت مولانا سید عطاء المحسن بخاری رحمۃ اﷲ علیہ کے ہم درس تھے۔ ۱۹۵۸ء میں دورۂ حدیث کی تکمیل کی۔ ۴؍ مئی ۱۹۹۴ء میں مدرسہ رحیمیہ فتح العلوم کی بنیاد رکھی جہاں حفظ قرآن سے لے کر دورہ حدیث تک طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ حدیث شریف کا ایک سبق خود پڑھاتے۔ آپ کے فرزند مولانا قاری محمد طاہر مدرسہ کے مدیر ومنتظم ہیں اور اپنے والد ماجد کے لگائے ہوئے پودے کو پانی دے رہے ہیں۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور ان کا فیض صدقہ جاریہ کی صورت میں باقی رہے۔
٭ گلاسگو (برطانیہ )میں ہمارے دیرینہ مہربان جناب محمد اکرم راہی کے برادرِ خورد محمد ارشاد (محمد اشرف صاحب کے عزیز )گزشتہ ماہ انتقال کر گئے
٭ ممتاز ماہر تعلیم اور ڈان کیڈٹ ہائی سکول چیچہ وطنی کے بانی رانا ظہور علی خاں ۱۲؍ مارچ اتوار کو انتقال کر گئے ۔ انتہائی محنتی اور نیک سیرت انسان تھے ، تادم ِ صحت ہمارے مرکزی مسجد عثمانیہ چیچہ وطنی میں فجر کی اذان دیتے رہے اور ہمارے مرکز اور اداروں سے بھر پور تعاون کرتے رہے ۔احرار گرلز ایجوکیشن سوسائٹی چیچہ وطنی کی سیکرٹری میمونہ عبداللطیف چیمہ نے ممتاز ماہر تعلیم اور ڈان کیڈٹ ہائی سکول چیچہ وطنی کے بانی رانا ظہور علی خاں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم ایک بلند پایہ مُشفق استاد اور نیک سیرت انسان تھے ،انہوں نے تدریسی زندگی میں تربیتی پہلو پر بُہت محنت کی اور اپنے لواحقین کے ساتھ ساتھ ہزاروں شاگرد بھی سوگوار چھوڑے ہیں،انہوں نے کہاکہ مرحوم کے لائق شاگرد ملک کے مختلف حصوں میں اچھے عہدوں پر فائز ہیں،انہوں نے کہاکہ تعلیمی وتدریسی شُعبے میں ان کی گرانقدر خدمات کو مدتوں یاد رکھا جائے گا ۔علاوہ ازیں شہر کے تمام دینی و سیاسی اور سماجی و تعلیمی حلقوں نے رانا ظہور علی خاں کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔
٭ کمالیہ میں ہماری جماعت کے قدیم ترین بنیادی کارکن ماسٹر محمد سلیم انور ۲۵؍ مارچ جمعتہ المبارک کو انتقال فرما گئے ، ناظم اعلیٰ جناب عبداللطیف خالد چیمہ ،حاجی عبدالکریم قمر ، جناب سیف اﷲ اور دیگر ساتھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
٭ مفتی عبدالمتین (مدرس مدرسہ معمورہ کے پھوپھی زاد، حاجی محمد مقبول کے بیٹے اور مجلس احرار اسلام گڑھا موڑ کے صدر ماسٹر محمد اقبال صاحب کے بھانجے محمد معروف مرحوم، انتقال:۵؍مارچ ۲۰۱۶ء
٭ حضرت میاں مسعود احمد دین پوری مدظلہ (دین پور شریف) کے چھوٹے بھائی میاں رفیق احمددین پوری مرحوم، انتقال: ۸؍مارچ ۲۰۱۶ء
٭ مجلس احرار اسلام ملتان کے سابق کارکن شیخ فضل الرحمن مرحوم کے بھائی شیخ حبیب الرحمن مرحوم (ملتان) ۲مارچ ۲۰۱۶ء
٭ خوش دامن صاحبہ مرحومہ ڈاکٹر محمد عمر فاروق، تلہ گنگ
٭ اہلیہ مرحومہ مولانا حکیم محمود احمدظفر، سیالکوٹ
اﷲ تعالیٰ تمام مرحومین کی مغفرت فرمائیں، ان کی حسنات قبول فرمائیں اور درجات بلند فرما کر اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائیں۔
احباب وقارئین سے درخواست ہے کہ تمام مرحومین اور ساری امت کے لیے دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کا اہتمام فرمائیں۔
دعاءِ صحت
٭سیدمحمد کفیل بخاری کے والد ماجد حضرت حافظ سید محمد وکیل شاہ صاحب مدظلہ گزشتہ سات ماہ سے شدید علیل ہیں۔
٭خواجہ ٔ خواجگان حضرت مولانا خان محمد رحمتہ اﷲ علیہ کے فرزند ِارجمند جناب خواجہ رشیداحمد گزشتہ کئی ماہ سے شدید علیل ہیں اور مرکز سراجیہ لاہور میں مقیم ہیں۔
٭مدرسہ معمورہ ملتان کے معاون حافظ عبدالعلیم (شانی کریانہ سٹور) علیل ہیں۔
احباب و قارئین ان کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا فرمائیں۔(ادارہ)