تازہ ترین خبریں
آپ کو مجلس احرار کیسی لگی؟

قادیانی پاکستان میں سامراجی تسلط کے خواہاں، نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو مسمار کرنا چاہتے ہیں: عبداللطیف خالد چیمہ

 لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر حاجی عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف جتنے فتنے بھی کام کر رہے ہیں وہ اسلام کو اس کی بنیاد سے ہلانا چاہتے ہیں اور استعماری قوتوں کی بالادستی کے خواہاں ہیں وہ گزشتہ روز جامع مسجد حضرت سلمان فارسیؓ ائی ٹن ٹو اسلام آباد میں نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جب کہ راوالپنڈی اور اسلام آباد میں مختلف تقریبات میں شرکت بھی کی نماز جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستان میں سامراجی تسلط چاہتے ہیں اور ملک کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو مسمار کرنے پر لگے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ قادیانی حکومتی اداروں میں اپنا اثر ورسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں حالانکہ نیشنل اسمبلی میں ان کو کافر قرار دیا گیا تھا اور اکابرین امت اور اکابرین سیاست سب اس بات پر متفق ہیں کہ”قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہے“ اس کے باوجود خوشاب میں وقاص نامی مشہور زمانہ قادیانی آنجہانی کو ایک اعلیٰ عہدے پر فائز کرنے کی خبریں موصول ہو رہی ہیں جس سے ملک میں کشیدگی پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور سیاست دانوں کو اپنی صفوں کی تطہیر کرنا ہوگی قادیانی عناصر ہماری بنیادوں کو کمزور کرنے میں لگے ہوئے ہیں اوروطن عزیز کے حکمران اپنی اپنی سیاسی سرگرمیوں میں الجھے ہوئے ہیں۔اس موقع پرحضرت مولانا عبدالخالق ہزاروی، مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ مولانا محمد وقاص سعید اور کئی دیگر شخصیات بھی موجود تھی۔ علاوہ ازیں عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا کہ انسداد سود کے حوالے سے جو کام ہو رہا ہے ہم اس کو پیش رفت کی طرف دیکھنا چاہتے ہیں سود نے ہماری ہی نہیں بلکہ پوری دنیاکے کمزور ممالک کی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے اب وقت آچکا ہے کہ دنیا سود کے خاتمے کے لیے کوشاں ہو جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Time limit is exhausted. Please reload the CAPTCHA.