لاہور(پ ر)ساہیوال کے پانچ قادیانیوں نے مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ساہیوال کے رہائشی ایک مرد اور چار خواتین نے مرزا غلام احمد قادیانی کی تعلیمات سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسلام قبول کر لیا۔ قادیانیت ترک کر کے اسلام قبول کرنے والے مرد وزن نے کہا کہ مرزا غلام احمد قادیانی کافر، مرتد اور زندیق تھا۔ ہمارا قادیانی تعلیمات سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے ان کو کلمہ اسلام پڑھانے کے بعد کہا کہ محض اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آپ نے صدق دل سے اسلام قبول کیا ہے اور امید ہے کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق سے آپ اسلام کے مبلغ کے طور پر کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت ترک کرکے اسلام میں داخل ہونے والوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے اور قادیانیت سکڑتی جا رہی ہے اس موقع پر مبلغ ختم نبوت مولانا محمد سرفراز معاویہ، محمد محمود احمد، حافظ عبدالحمید، محمد افضل اور حافظ محمد مغیرہ بھی موجود تھے۔