لاہور(پ ر) عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ جزوایمان نہیں بلکہ عین ایمان ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ در حقیقت عقیدہ توحید کا تحفظ ھے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احراراسلام پاکستان کے سینئر رہنماء میاں محمداویس نے دفتر احرار لاہور سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ جل جلالہ کی معرفت نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ذریعے سے اہل اسلام کو معلوم ہوئی۔ حضور اکرمﷺ کی ختم نبوت کا تحفظ گویا کہ حضورﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر کلمہ گو مسلمان پر فرض ھے۔ امت مسلمہ کو مسلکی تعصبات سے بالا تر ھوکر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی جدوجہد کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانا ھوگا۔مجلس احرار اسلام لاہور کے سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ نے اپنی گفتگو میں کہاکہ پاکستان کے آئین میں طے شدہ قادیانی حیثیت کو ختم نہیں ھونے دیں گے، موجودہ اور سابقہ حکومتیں قادیانیوں کو نوازنے میں لگی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کے مطابق مرتد کی شرعی سزا نافذ نہ کرنا سابقہ اور موجودہ حکومت کی بد نیتی ھے۔ فتنہ قادیانیت نے ہمیشہ امت مسلمہ کیلئے آستین کے سانپ کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی قانون کے مطابق قادیانیوں کو غیر مسلم آئینی حیثیت میں آنا ھوگا، انتظامیہ امتناع قادیانیت آرڈیننس پر عمل در آمد نہیں کروا رہی جس سے کشیدگی بڑھے گی اور اس کی ذمہ داری قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور قادیانیوں پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ اگرادارے خود ہی قانون شکنی کریں اور کروائیں گے تو پھر قانون کی بالا دستی کیسے ھوگی۔