لاہور (پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام گزشتہ روز ملک بھر میں یوم ختم نبوت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اور ملک بھر میں اجتماعات اور سیمینار منعقد کیے گئے۔ امیر احرار سید محمد کفیل بخاری نے مرکزی دفتر احرار نیو مسلم ٹاؤن لاہور میں یوم ختم نبوت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے۔ 7ستمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جانا ضروری ہے اور قادیانیوں کو ان کے دائرے میں رہنے کے لیے پابند کیا جائے۔ عبداللطیف خالد چیمہ نے چیچہ وطنی میں ایک اجتماع کی صدارت کی جب کہ کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ اور چناب نگر میں اجتماعات یوم ختم نبوت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”بھٹو مرحوم نے کہاتھا کہ قادیانی پاکستان میں وہ مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے“۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن میں قادیانی اور سرکاری وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مشہور زمانہ قادیانی ڈاکٹر عبدالسلام کو ہیرو قرار دینے کی کوشش کی جب کہ تاریخ کے ریکارڈ پر موجود ہے کہ مشہور زمانہ قادیانی عبدالسلام نے امریکہ کے ہاتھوں پاکستان کے ایٹمی راز فروخت کیے تھے اور پاکستان کو ایک لعنتی ملک قرار دیا تھا انہوں نے کہا کہ قادیانیوں کے سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی پاکستانی جغرافیائی سرحدات کے لیے شدید خطرہ ہیں۔ سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے کہا کہ آج کا دن تاریخی اہمیت کا حامل ہے اس دن پوری پارلیمنٹ نے قادیانیوں کے کفر پر مہر ثبت کی تھی۔ مولانا محمد مغیرہ، مولانا تنویر الحسن احرار،مولانا ضیا ء اللہ ہاشمی، قاری محمد قاسم بلوچ، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مولانا الطاف معاویہ اور دیگر احرار مبلغین نے یوم ختم نبوت کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانیوں نے پارلیمنٹ اور ریاست کے قانون کو تسلیم نہیں کیا اور ربوہ برانڈ ارتدادمیں ریاست در ریاست کا ماحول بنا رکھا ہے جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے چپ سادھ رکھی ہے۔ متعدد مقامات پر قرار دادیں بھی منظور کی گئیں جس میں کہا کہ گیا ربوہ برانڈ ارتداد میں ریاست در ریاست والا ماحول ختم ہونا چاہیے۔ ایک قرار داد میں کہا گیا کہ سود کے خلاف شرعی عدالت کے فیصلے پر فی الفور عمل در آمد کروایا جائے۔