لاہور(پ ر) ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں اور سیلاب متأثرین کے لیے مجلس احرار اسلام نے ریلیف کیمپس کے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری اور سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ نے جماعت کی جملہ ماتحت شاخوں اور ذیلی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے مقامات پر مشکل کی اس گھڑی میں متأثرین کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے مستعد ہو جائیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور کے مرکزی دفتر احرار میں امدادی کمپ نے کام شروع کر دیا ہے۔ جب کہ گزشتہ روز چیچہ وطنی کے ذونل آفس داردارالعلوم ختم نبوت اور میں احرار ریلیف کمپ کے افتتاح کے موقع پر عبداللطیف خالد چیمہ نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متأثرہ علاقوں میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر حکیم حافظ محمد قاسم، مولانا محمد سرفراز معاویہ، مفتی محمد ذیشان آفتاب، محمد شاہد بھی موجود تھے۔