لاہور (پ ر) گستاخ رسول اللہﷺ دنیا کے کسی بھی کونے میں جا چھپے اس کا تعاقب کرتے رہیں گے۔ عالمی فورم پر گستاخ رسول کی سزا موت کا قانون منظور ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس احرار اسلام پاکستان کی قیادت نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کو کبھی زوال نہیں ہوگا،دین سے پھرجانے والوں سے اللہ کوکوئی پرواہ نہیں ہے۔اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا ساتھ دینے والے ہی دنیا و آخرت میں کامیاب ہوں گے۔مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سیدمحمد کفیل بخاری،پروفیسر خالد شبیر احمد، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ،ملک محمد یوسف، سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری، سیکرٹری جنرل مولانا محمد مغیرہ، میاں محمد اویس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے اور قرآن پاک سرچشمہ ہدایت ہے،شعائر اسلامی کی بے حرمتی مسلمان کسی صورت برداشت نہیں کرسکتاہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عالمی فورم پر گستاخوں کی سزا کا تعین نہ ہوا تو گستاخوں کو کیفر کردار تک پہچانے کے لیے غازیان جنم لیتے رہیں گے۔ سلمان رشدی مشہور زمانہ گستا خ تھا اور جنہوں نے اس کو پناہ دے رکھی تھی ان کو سمجھ جانا چاہیے کہ محمد ﷺ کے غلام دنیا کے ہر کونے میں موجود ہیں۔ قائدین احرار نے وطن عزیز میں قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی اسلام اور وطن دونوں کے غدار ہیں اور آئین پاکستان سے منحرف ہونے کی وجہ سے باغی بھی ہیں لہٰذا ان کے ساتھ باغیوں والا سلوک ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانیت کو یہودی لابی کاپرموٹ کرنا اس بات کی شاہد ہیں کہ قادیانی گروہ بیرون ممالک میں نیٹ ورک رکھتے ہیں اور گستاخانہ مواد کو پھیلانے میں ان کا پورا پورا حصہ ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے قادیانیوں کو قانون کے دائرہ کار میں رکھتے ہوئے ربوہ کے اندر ریاست در ریاست کا ماحول ختم کروایں۔