لاہور(پ ر) مجلس احرار اسلام پاکستان، تحریک تحفظ ختم نبوت اور مجلس خدام صحابہ پاکستان نے کہا ہے کہ عشرہ فاروق و حسین(رضی اللہ عنہم اجمعین) جاری رہے گا۔ تمام کے تمام صحابہ کرامؓ جناب نبی کریمﷺکے ارشاد گرامی کی روشنی میں جنتی ہیں، امت جس صحابی کی بھی اتباع کرے گی وہ اسے جنت میں لے جائے گا۔ امیر مرکزیہ مجلس احرار اسلام سید محمد کفیل بخاری، نائب امیر عبداللطیف خالد چیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ نون لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر انسانی حقوق ریاض پیر زادہ نے قومی اسمبلی کے فلور پر جو گفتگو کی ہے وہ ایک قومی رہنماء کے شایانِ شان نہیں ہے ان کی گفتگو سے سبائیت کی بو آتی ہے اور ایسے لگتا ہے کہ وہ توہین صحابہ کے مرتکبین کو حوصلہ دے رہے ہیں۔ سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ آئین و قانون کے مطابق توہین صحابہ کے مرتکبین کے خلاف جو مقدمات درج ہوئے ہیں ان پر تنقید آئین و قانون سے انحراف کے مترادف ہے اور منکرین صحابہ کو قانون شکنی پر اکسانے کے مترادف ہے۔ عبد اللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ ہم مدح صحابہ کے قائل ہیں اور تحریک مدح صحابہ ایک آفاقی نظرئے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا حسینؓ نے فرمایا تھا کہ ”ہر شئے کی بنیاد ہوتی ہے اور دین اسلام کی بنیاد صحابہ کرامؓ ہیں“ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے فلور پر نون لیگ کے رکن کی متنازع گفتگو مکمل جانبداری کی عکاس ہے۔ حکومت اور پارٹی دونوں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔بتایا گیا ہے کہ آج جمعۃ المبارک کے خطبات کے موقع پر زعماء احرار اور مبلغین ختم نبوت عشرہ فاروق وحسین کے حوالے سے گفتگو کریں گے۔ علاوہ ازیں مجلس احرار اسلام پاکستان کے نائب امیر سید عطاء اللہ شاہ ثالث بخاری نے مجاہد ختم نبوت پر زبان بندی کو ہد تنقید بنایا ہے اور کہا کہ وہ پر امن سرگرمیوں کی حامل شخصیت ہے اور ان کا محاذ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عبداللطیف خالد چیمہ کی زبان بندی کا فیصلہ واپس لیں انہوں نے یہ بھی کہا کہ مدح صحابہ ہمارے ایمان کی بنیاد ہیں حضرات صحابہ کرام کی قرآن ووحی الٰہی کے گواہ ہیں صحابہ کو درمیان سے نکال دیں تو کچھ بھی باقی نہیں رہتاسید عطاء اللہ شاہ بخاری ثالث نے کہا کہ مجلس احرار اسلام حضرات صحابہ کرام کی یاد مناتی رہے گیا اور صحابہ کی یاد منا کر ہی ایمان کو باقی رکھا جاسکتا ہے